بلدیہ ٹاؤن
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| ٹاؤن بلدیہ | |
| بلديه ٽاؤن Baldia Town |
|
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| ضلع | کراچی |
| صوبہ | سندھ |
| آبادی | 406165 بمطابق 1998ء |
| زبانیں | اردو، سندھی، پنجابی، پشتو، سرائیکی، بلوچی |
| منطقۂ وقت | مُتناسق عالمی وقت + 5:00 |
| رمزِ بعید تکلم | 0213 |
| ناظم | کامران اختر |
| نائب ناظم | زاہد محمود |
| یونین کونسل | 8 اتحاد ٹاؤن اسلام نگر رشید آباد سعید آباد گلشن غازی مسلم مجاہد کالونی مہاجر کیمپ نئی آبادی |
| کراچی کا نقشہ، شمار 18 پر بلدیہ ٹاؤن واقع ہے | |
| www.karachicity.gov.pk | |
بلدیہ ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں بلدیہ ٹاؤن بھی شامل ہے۔ بلدیہ ٹاؤن شہر کے مغربی حصے میں واقع ہے جس کی آبادی 1998ء کی مردم شماری کے مطابق 4 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں سائٹ اور اورنگی ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال اور مغرب میں کیماڑی ٹاؤن واقع ہے۔ آر سی ڈی شاہراہ اس کی مغربی سرحد بناتی ہے۔ 2009ء میں اس قصبے کے ناظم کامران اختر جبکہ ان کے نائب زاہد محمود ہیں۔
انتظامی تقسیم [ترمیم]
بلدیہ ٹاؤن کل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
بیرونی روابط [ترمیم]
|
|||||