بلوغ المرام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بسلسلہ مقالہ جات
حدیث

Mosque02.svg
مشہور و معروف

سنّی صحاح ستہ

  1. صحیح بخاری
  2. صحیح مسلم
  3. سنن نسائی
  4. سنن ابی داؤد
  5. سنن ترمذی
  6. سنن ابن ماجہ

شیعہ اثنا عشری کتب اربعہ

  1. اصول کافی از کلینی
  2. من لا یحضرہ الفقیہ از شیخ صادق
  3. تہذیب الاحکام از شیخ طوسی
  4. الاستبصار از شیخ طوسی

اباضی مجموعات

  1. الجمع الصحیح از الربیع ابن حبیب
  2. ترتیب المسند از الورجلانی
سنّی مجموعات
شیعہ اثنا عشری مجموعات
شیعہ اسماعیلی مجموعات
معتزلی مجموعات

بلوغ المرام حدیث مبارکہ کی ایک کتاب کا نام ہے۔ اس کتاب کا پورا نام بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام ہے۔ اس کتاب میں کل 1358 احادیث موجود ہیں۔ بلوغ المرام میں شامل ہر حدیث کے آخر میں حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس ذریعے کا حوالہ دیا ہے جس ذریعے سے وہ حدیث جمع کی گئی۔

بلوغ المرام احكام و مسائل پر مشتمل مختصر اور آسان ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ جس کے مؤلف بلند پایہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی ہیں۔ بلوغ المرام کو جہاں مدارس دینیہ کے ابتدائی طلباء کے لیے بطور نصاب مقرر کیا گیا وہیں عوام میں بھی اسے بہت پذیرائی سے نوازا گیا۔


شروح بلوغ المرام[ترمیم]

کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے اس کی عربی میں مختصر سی شرح بھی کی اور انہیں نے اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی کیا جس کے مطالعے سے ہم کو نماز، روزہ، حج ، اور زکوۃ سے لے کر نکاح و جہاد تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صورت میں قرآن کریم کی عملی تفسیر دیکھنے کو ملتی ہے۔

مآخذ[ترمیم]

بلوغ المرام میں اکثر احادیث حدیث کی دیگر کتب مثلاً، صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داؤد، صحیح ترمذی، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ اور مسند احمد بن حنبل سے لی گئی ہیں۔