بمعامل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اصطلاح term

بمعامل

modulo


بمعامل کو گھڑی کا ریاضی بھی کہا جاتا ہے۔ جس طرح گھڑی میں بارہ گھنٹے کے بعد عدد واپس آ جاتے ہیں، گویا یہ 12 کے بمعامل ریاضی ہے۔ البتہ گھڑی کے برعکس "بمعامل 12 ریاضی" میں اعداد 0 سے 11 تک ہوں گے، یعنی:

0, 1, 2, 3, 4, 5, 6, 7, 8, 9, 10, 11

"بمعامل 12" ریاضی میں 12 برابر ہے 0 کے، 13 برابر ہے 1 کے، 14 برابر ہے 2 کے، اور اسی طرح۔ ریاضی میں "بمعامل 12" کو علامت \mod 12 سے لکھتے ہیں۔ کچھ مزید مثالیں:

27 \mod 12=3

چونکہ  27  = 12 \times 2 + 3

 27 \mod 7 = 6

چونکہ  27  = 7 \times 3 + 6


اور دیکھو[ترمیم]


E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات