بنجمن ڈزریلی

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Benjamin Disraeli

بنجمن ڈزریلی

پیدائش: 1804ء

انتقال: 1881ء

یہودی نژاد برطانوی وزیراعظم ۔ ابتدا میں ناول لکھتا تھا1837میں پارلیمنٹ کا رکن بنا ۔ 1852ء میں وزیر خزانہ اور 1837ء میں وزیراعظم بنا۔ کچھ عرصے بعد اس کی پارٹی ہار گئی۔ لیکن نئے انتخابات میں کامیاب ہو کر 1874ء سے 1880ء تک پھر وزیراعظم رہا اس کے عہد وزارت میں مزدوروں کے بہبود کے لیے کارخانوں میں نئی اصلاحات کی گئیں۔ نہر سویز کے حصص خریدے گئے اور ملکہ وکٹوریہ ہندوستان کی ملکہ بنیں۔ بنجامن ڈزرائیلی کا قول ہے کہ عام قاعدہ کے مطابق زندگی میں سب سے زیادہ کامیاب شخص وہ ہے جو بہترین معلومات رکھتاہو:
As ageneral rule,the most successful man in life is the mar who has the best information
یہ بات نہایت درست ہے۔ زندگی کے عام معاملات میں بھی معلومات کی بے حد اہمیت ہے اسی طرح دشمن کے مقابلہ میں کامیابی کے لیے اس سے واقفیت انتہائی ضروری ہے۔معلومات میں اضافہ ہی کے لیے اسلام میں مشورہ کا طریقہ رکھاگیاہے۔ حقیقت یہ ہے اس دنیا میں کسی شخص کے پاس جتنی زیادہ معلومات ہوگی۔اس کو اتنی ہی زیادہ کامیابی حاصل ہوگی۔ [1]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ وحید الدین خان ،ڈائری جلد اول ، 20 اگست 1983 ،ص:138