بنوبکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

زمانہ قبل از اسلام کا مشہورعرب قبیلہ جو حرب البسوس میں اپنے حریف قبیلہ بنو تغلب کے ساتھ چالیس برس تک برسر جنگ رہا۔ اس زمانے میں قبائلی لڑائیاں بیشتر نسل و خون کے امتیاز پر لڑی جاتی تھیں۔ حرب البسوس پانچویں صدی عیسوی کے اختتام پر شمال مشرقی عرب میں ہوئی۔ بنوبکر اور بنو تغلب ہر دو قبیلے اپنے آپ کو بنو وائل کی نسل خیال کرتے تھے۔ اس جنگ کی ابتداء بنوبکر کی ایک صنعیفہ کے ناقہ سے ہوئی۔ اس صعینفہ کا نام بسوس تھا اور اس کے ناقے کو بنو تغلب کے ایک سردار نے زخمی کر دیا تھا۔ اس جنگ کے شعلے ہر دو قبائل کی شاعرانہ تہدید سے مشتعل ہوتے رہے۔ حتی کہ 525ء کے لگ بھگ حیرہ کے بادشاہ بلنذر سوئم نے اس کا خاتمہ کرایا۔ کلیب بن ربیعہ اور اس کا بھائی نامور شاعر مہلہل بنو تغلب کے اور حباس بن مرہ بنو بکر کے سردار تھے۔