بوبی فشر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

شطرنج کے سابقہ متنازعہ عالمی چیمپئن ۔امریکہ میں پیداہوئے۔

عالمی چمپین کا اعزاز [ترمیم]

فشر اور سپاسکی کے درمیان ہونے والے میچ کو ’میچ آف دی سینچری‘ کہا جاتا ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے شطرنج کے چیمپئن کا اعزاز سویت یونین کے پاس تھا۔ اس میچ کے بعد سے بوبی فشر امریکہ کے ہیرو بن گئے تھے اور ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی جیت نے شطرنج کے کھیل کو امریکہ میں فیشن ایبل بنا دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے خاموش زندگی گزارنے کو ترجیح دی اور منظرِ عام سے غائب ہو گئے۔

سیاسی نظریات [ترمیم]

انہوں نے بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 1992 میں سابق یوگوسلاویہ میں ایک میچ کھیلا تھا جس کے جرم میں وہ مطلوب تھے۔ انہوں نے امریکہ کے خلاف بیانات اور گیارہ ستمبر کے حملوں کی حمایت کر کے بہت سے امریکیوں کو اپنا دشمن کر دیا تھا۔آئس لینڈ منتقل ہونے سے پہلے بوبی فشر امریکی شہریت ترک کرنے کے بعد کافی عرصے تک جاپان میں روپوش رہے تھے۔ بوبی فشر کو 1995 میں آئس لینڈ کی شہریت اس لیے دی گئی تھی تاکہ انہیں امریکہ بدر کیے جانے سے بچایا جا سکے۔جنوری 2008 میں 64 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔