بوسنیا و ہرزیگووینا
| Bosna i Hercegovina Босна и Херцеговина بوسنیا و ہرزیگووینا |
|||||
|---|---|---|---|---|---|
|
|||||
| شعار: ندارد | |||||
| ترانہ: Intermeco / Интермецо | |||||
| دارالحکومت | سرائیوو |
||||
| عظیم ترین شہر | سرائیوو | ||||
| دفتری زبان(یں) | بوسنیائی | ||||
| نظامِ حکومت
صدر
وزیرِ اعظم |
جمہوریہ (نیم صدارتی نظام) حارث سلاجیک ، زیلکیکو کومزیک، نبوجا ریڈمینوویک نکولاسپریک |
||||
| آزادی - قیام عثمانی سلطنت اعلانِ آزادی آزادی |
یوگوسلاویہ سے 29 اگست 1189ء 1463-1878ء یکم مارچ 1992ء 6 اپریل 1992ء |
||||
| رقبہ - کل - پانی (%) |
51197 مربع کلومیٹر (127) 19767 مربع میل برائے نام |
||||
| آبادی - تخمینہ:2007ء - 1991 مردم شماری - کثافتِ آبادی |
3,935,000 (126) 4377053 76 فی مربع کلومیٹر(123) 197 فی مربع میل |
||||
| خام ملکی پیداوار (م۔ق۔خ۔) - مجموعی - فی کس |
تخمینہ: 2007ء 29.89 ارب بین الاقوامی ڈالر (100 واں) 6600 بین الاقوامی ڈالر (94 واں) |
||||
| انسانی ترقیاتی اشاریہ (تخمینہ: 2007ء) |
0.803 (66) – بلند |
||||
| سکہ رائج الوقت | بوسنیائی مارک (BAM) |
||||
| منطقۂ وقت - عمومی ۔ موسمِ گرما (د۔ب۔و) |
مرکزی یورپی وقت (CET اور CEST) (یو۔ٹی۔سی۔ 1) مستعمل (یو۔ٹی۔سی۔ 2) |
||||
| ملکی اسمِ ساحہ (انٹرنیٹ) |
.ba | ||||
| رمزِ بعید تکلم (کالنگ کوڈ) |
+387 |
||||
بوسنیا و ہرزیگووینا (bosnia-herzegovina) یورپ کا ایک نیا ملک ہے جو پہلے یوگوسلاویہ میں شامل تھا۔ اس کے دو حصے ہیں ایک کو وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا کہتے ہیں اور دوسرے کا نام سرپسکا ہے۔ وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا اکثریت مسلمان ہے اور سرپسکا میں مسلمانوں کے علاوہ سرب، کروٹ اور دیگر اقوام بھی آباد ہیں۔ یہ علاقہ یورپ کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 51،129 مربع کلومیٹر ( 19،741 مربع میل) ہے۔ تین اطراف سے کروشیا کے ساتھ سرحد ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغربی یورپی اقوام نے اس علاقے کی آزادی کے وقت اس بات کو یقینی بنایا کہ اسے ساحلِ سمندر نہ مل سکے چنانچہ اس کے پاس صرف 26 کلومیٹر کی سمندری پٹی ہے اور کسی بھی جنگ کی صورت میں بوسنیا و ہرزیگووینا کو محصور کیا جا سکتا ہے۔ مشرق میں سربیا اور جنوب میں مونٹینیگرو کے ساتھ سرحد ملتی ہے۔ سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت سرائیوو ہے جہاں 1984 کی سرمائی اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوا تھا جب وہ یوگوسلاویہ میں شامل تھا۔ تاحال آخری بار ہونے والی 1991ء کی مردم شماری کے مطابق آبادی 44 لاکھ تھی جو ایک اندازہ کے مطابق اب کم ہو کر 39 لاکھ ہو چکی ہے۔ کیونکہ 1990 کی دہائی کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوئے جن کی اکثریت مسلمان بوسنیائی افراد کی تھی اور بے شمار لوگ دوسرے ممالک کو ہجرت کر گئے۔
فہرست |
تاریخ [ترمیم]
زمانہ قبل از تاریخ [ترمیم]
جنوب مشرقی یورپ کے قدیم ترین آثار اسی ملک سے ملے ہیں مثلاً پتھر کے زمانے کے 12000 سال قبل مسیح سے تعلق رکھنے والا ایک مجسمہ جس میں ایک گھوڑے کو تیر کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ آثار ہرزیگووینا میں ستولاک (Stolac) نامی قصبہ سے ملے ہیں۔ اس زمانے میں لوگ غاروں میں رہتے تھے یا پہاڑیوں کی چوٹیوں پر گھر بناتے تھے۔ 1893ء میں سرائیوو کے قریب بھی قدیم بتمیر ثقافت کے آثار ملے ہیں۔ جن کا تعلق کانسی کے زمانے سے ہے۔ یہ ثقافت آج سے پانچ ہزار سال پہلے معدوم ہو گئی تھی۔ چار سو سال قبل مسیح میں کلتی لوگوں نے اس علاقہ پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد وہ مغربی یورپ میں بھی پھیل گئے۔ یہ اپنے ساتھ لوہے کو اوزار اور پہیے لے کر آئے جس نے علاقے کی زراعت میں نمایاں تبدیلی پیدا کی۔
رومی دور [ترمیم]
سلاوی ہجرت [ترمیم]
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
بیرونی روابط [ترمیم]
| بوسنیا و ہرزیگووینا کے بارے میں مزید جاننے کے لئے وکیپیڈیاساتھی منصوبے: | |
| لغت و مخزن وکشنری سے |
|
| انبارِ مشترکہ ذرائع العام سے |
|
| آزاد تعلیمی مواد و مصروفیات ویکیورسٹی سے |
|
| آزاد متن خبریں ویکی اخبار سے |
|
| مجموعۂ اقتباساتِ متنوع ویکی اقتباسات سے |
|
| آزاد دارالکتب ویکی منبع سے |
|
| آزاد نصابی و دستی کتب ویکی کتب سے |
|
|
|||||
|
||||||||||||||||||
| ویکیمیڈیا العام میں بوسنیا و ہرزیگووینا سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |