بھارتیہ جنتا پارٹی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرچم

بھارتیہ جنتا پارٹی (ہندی: भारतीय जनता पार्टी) المعروف "بی جے پی" بھارت کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جو 1980ء میں قائم کی گئی۔ یہ جماعت ہندو قوم پرستی (ہندوتوا) کی علمبردار ہے اور قدامت پسند سماجی حکمت عملیوں، خود انحصاری، قوم پرستانہ طرز عمل سے خارجہ حکمت عملی چلانے اور مستحکم قومی دفاع پر یقین رکھتی ہے۔

بی جے پی 1998ء سے 2004ء تک، دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے ذریعے، اقتدار میں رہی اور اس عرصے میں اٹل بہاری واجپائی وزیر اعظم اور لعل کرشن ایڈوانی ان کے نائب رہے۔ یہ اِس وقت (2009ء میں) بھارت کی حزب اختلاف قومی جمہوری اتحاد (نیشنل ڈیموکریٹک الائنس) کی سب سے اہم جماعت ہے۔

اپنے قدامت پسندانہ نظریات کے باوجود بی جے پی پاکستان کے ساتھ قیام امن کی متعدد کوششیں کر چکی ہے جن میں 1999ء کا اعلان لاہور، 2001ء میں پرویز مشرف کا ناکام دورۂ بھارت اور 2004ء میں جنوبی ایشیائی آزاد تجارت کا معاہدہ اہم ہیں۔ تاہم بابری مسجد کے حوالے سے بی جے پی کے نظریات کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ مسجد کی شہادت کے بعد اس مقام پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں رائے رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ گجرات فسادات 2002ء میں بی جے پی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کے باعث سینکڑوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔

جماعت کے موجودہ صدر راجناتھ سنگھ ہیں جو 2006ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اس کے بانی صدر تھے جبکہ سابق نائب وزیر اعظم لعل کرشن ایڈوانی تین مرتبہ جماعت کی صدارت کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

[ترمیم] بیرونی روابط

بھارتیہ جنتا پارٹی کی باضابطہ ویب سائٹ

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں