بھارتی ریلوے
| قسم | شرکۂ حکومت |
|---|---|
| تاسیس | 16 اپریل 1853[1] |
| سردفاتر | نئی دہلی ، بھارت |
| علاقۂ خدمت | بھارت |
| اہم شخصیات | ممتا بینرجی وزیرِ ریلوے وِنے مِتّل (چیئرمین)[2] |
| خدمات | مسافر گاڑی مالبرداری بس تنقل پیشکار مسافرت دیگر خدمات |
| مالکان | حکومت ہند (100%) |
| ملازمین | تقریباً 1.6 ملین (2011) |
| تقسیمات | 17 ریلوے علاقہ جات |
| موقع حبالہ | www.indianrailways.gov.in |
بھارتی ریلوے بھارتی حکومت کے ماتحت ایک ادارہ ہے ۔ بھارتی ریلوے کا شمار دُنیا کی مصروف ترین اور عظیم ریل نیٹ ورک میں ہوتا ہے ۔ سال میں تقریباً ۵۰۰۰ کروڑ مسافرین بھارتی ریلوے سے سفر کرتے ہیں اور ۶۵۰ ارب ٹن سامان کا نقل و حمل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ ۱۶ لاکھ ملازمین یہاں زیرِ ملازمت ہیں ۔ بھارتی ریلوے کی پٹری کی کل لمبائی۶۳،۹۴۰ کلو میٹر ہے ۔ بھارت میں پٹری نقل و حمل کا آغاز ۱۸۵۳ء میں ہوا ۔
فہرست |
تاریخ [ترمیم]
۱۲ دسمبر ۱۸۵۱ء میں بھارت میں پہلی ریلگاڑی کا سفر شروع ہوا ۔ اس گاڑی کے ذریعہ رورکی تک سامان پہنچا دیا ۔ ۱۶ اپریل ۱۸۵۳ء بھارت کی پہلی سفری ریلگاڑی کا آغاز ہوا ۔ اس گاڑی نے ممبئی ، تھانے وغیرہ مقامات سے گزرکر ۳۴ کلو میٹر طے کی ۔ ایک سال کے بعد کلکتہ میں ریل سروس کا آغاز ہوا ۔ ۱۵ اگست ۱۸۵۴ء کو ہوڑا سے ہگلی تک ریل سروس شروع ہوئی ۔ ۱۸۵۶ء میں مدراس میں پٹری کا افتتاح ہوا ۔ ۱۸۷۰ء میں ممبئی اور کلکتہ کی بندرگاہوں کے درمیاں ریل خدمات کا آغاز ہوا ۔ ۱۸۸۰ء تک پہنچتے بھارتی ریل پٹری کی کل لمبائی تقریباً ۱۴،۵۰۰ کلو میٹر ہو گئی ۔ ۱۸۹۵ء سے بھارت میں ریل انجن بنانے لگا ۔ ۱۹۰۱ء میں ریلوے بورڈ کا قیام ہوا ۔ ۱۹۰۷ء میں تمام ریل گاڑیاں سرکار کی زیرِ نگرانی آ گئیں ۔ ۱۹۳۶ء میں مکیّف الہوا ریل گاڑی کا آغاز ہوا ۔ ۱۹۸۵ء میں دُخانی انجن کا استعمال ختم ہوا ۔ اس کے بدلے ڈیزل انجن اور برقی انجن کا استعمال ہونے لگا ۔ ۱۹۹۵ء میں شمارندگی ہونے لگی ۔
خدمات [ترمیم]
بھارتی ریلوے کی ۸۷۰۲ ریلگاڑیوں کے ذریعے تقریباً ۵۰۰۰ کروڑ مسافرین ایک سال میں سفر کرتے ہیں ۔ ایک عام ریلگاڑی میں ۱۸ ڈبّے ہوتے ہیں ۔ ڈبّے کی کئی قسمیں ہیں ، مثلاً خوابگاہ(Sleeper) ، مکیّف الہوا(Air Conditioned) وغیرہ ۔
ریلگاڑی سازی [ترمیم]
اپنی ضروریات کی تمام تر چیزیں بھارتی ریلوے کے اپنے کارخانوں میں بنائی جاتی ہیں ۔ بھارتی ریلوے کے کارخانے درجِ ذیل ہیں
- انٹگریل کوچ فیکٹری ، پیرومبار
- چتارانجن لوکوموٹیؤ ورکس ، چِتارانجن
- ڈیزل لوکوموٹیو ورکس ، وارانسی
- ریل کوچ فیکٹری، کپورتلا
- ریل ویل فیکٹری ، یلاہانگا
- ڈیزل مارڈرنیسیشن ورکس ، پٹیالہ
بھارتی ریلوے کے علاقہ جات [ترمیم]
بھارتی ریلوے ۱۷ علاقہ جات میں منقسم ہے ۔ ہر علاقہ کو ذیلی شعبوں یا انقسامات (Division) میں تقسیم کیا ہے ۔ کل ۶۷ ریلوے انقسامات ہیں ۔
† کونکن ریلوے ایک خصوصی شعبہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ کونکن ریلوے کا سرِ دفتر نوی ممبئی مین ہے۔
تصاویر [ترمیم]
- ^ "Times Of India". The Times Of India (India). 15 April 2010. http://timesofindia.indiatimes.com/city/patna/ECR-to-observe-Railway-Week-today/articleshow/5807165.cms.
- ^ "Railway Unit". Official webpage of Indian Railways. http://pib.nic.in/release/release.asp?relid=62207. Retrieved 6 June 2009.
- ^ http://www.mtp.indianrailways.gov.in/index.jsp?lang=0
- ^ http://articles.timesofindia.indiatimes.com/2010-12-29/india/28264643_1_metro-railway-kolkata-metro-foundation-stone
| ویکیمیڈیا العام میں بھارتی ریلوے سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
