بھٹی بھنگو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاؤں
بھٹی بھنگو
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع گوجرانوالہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

بھٹی بھنگو (انگریزی: Bhatti Bhangu) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع گوجرانوالہ پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1]

بھٹی بھنگوایک گاؤں جو 80 کی دہائی کے وسط تک تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کا گاؤں تھا مگر اس گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے اس گاؤں کو ضلع گوجرانوالہ میں شامل کر دیا گیا ـ رقبہ کے لحاظ سے ضلع گوجرانوالہ کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے۔ اس میں بھنگو جٹ، مہر، ملک اور راجپوت برادریوں کی اکثریت ہے۔

تلونڈی موسی خا ن سے شمال کی طرف واقع یہ گاؤں رقبے کے لحاظ سے تحصیل گوجرانوالہ کا نوئیں کے کے بعد دوسرا بڑا گاؤں ہے ـ تعلیمی لحاظ سے بهی کافی ایڈوانس گاؤں ہے ـ کچھ سال پہلے تک اس گاؤں کی ایک خصوصیت یہ بهی تهی کہ یہاں کبهی کوئی قتل نہیں ہوا حتی کہ قیام پاکستان کے وقت بهی اس گاؤں میں کوئی قتل نہیں ہوا تها ـ لیکن 90 کی دہائی میں راجپوت رانوں اور چوہدریوں کی دشمنی میں یہاں بهی کئی قتل ہوئے ـ گوجرانوالہ کے ویگنوں کے اڈے پونڈانوالہ سے بھٹی بهنگو کے لیے ویگنیں نکلتی ہیں ـ ڈسکہ اس گاؤں سے گوجرانوالہ سے نزدیک ہے مگر سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کاآنا جانا ڈسکہ کی نسبت گوجرانوالہ ہی کی طرف ہے ـ

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]