بھٹی بھنگو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ایک گاؤں جو کہ اسی کی دہائی کے وسط تک تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کا گاؤں تھا مگر اس گاؤں کے لوگوں کو کوششوں سے اس گاؤں کو ضلع گوجرانوالہ میں شامل کردیا گیا ـ رقبہ کے لیحاظ سے ضلع گوجرانوالا کی سب سے بڑی یونین کونسل ھے ۔ اس میں بھنگو جٹ، مہر ، ملک اور راجپوت برادریوں کی اکثریت ھے۔

تلونڈی موسے خاں سے شمال کی طرف واقع یه گاؤں رقبے کے لحاظ سے تحصیل گوجرانواله کا نوئیں کے کے بعد دوسرا بڑا گاؤں هے ـ تعلیمی لحاظ سے بهی کافی ایڈوانس گاؤں ہے ـ کچھ سال پہلے تک اس گاؤں کی ایک خصوصیت یه بهی تهی که یہاں کبهی کوئی قتل نہیں هوا حتی که قیام پاکستان کے وقت بهی اس گاؤں میں کوئی قتل نہیں هوا تها ـ لیکن نوّے کی دهائی میں راجپوت رانوں اور چوهدریوں کی دشمنی میں یہاں بهی کئی قتل هوئے ـ گوجرانواله کے ویگنوں کے اڈے پونڈانوالہ سے بھٹی بهنگو کے لیے ویگنیں نکلتی هیں ـ ڈسکه اس گاؤں سے گوجرانوالہ سے نزدیک ہے مگر سڑک نه هونے کی وجه سے لوگوں کاآنا جانا ڈسکه کی نسبت گوجرانوالہ هی کی طرف ہے ـ
Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔