بیلی ویر محل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بیلی ویر محل [1] (کاتالان: Castell de Bellver) جزیرہ مایارکا میں بیلییے ریک جزائر کے بیچ اسپین کے شمال مغرب کے پالما کے کوہستانی علاقے سے صرف 3 کیلومیٹر کے فاصلے پرگوتھک فن تعمیر (gothic style) کا شاہ کا ر محل ہے۔ اسے مایارکا کے فرماں روا جیمس دوم نے چودھویں صدی میں بنایا تھا۔ یہ یورپ کے گولائی دار محلوں میں سے ایک ہے۔[2] وسط اٹھارویں سے بغیر کسی رکاوٹ کے فوجی جیل بن چکا تھا جہاں ایک وقت میں کئی لوگوں رکھا گیا تھا اور مختلف النوع ذہنی اور بدنی اذیتئں دی جاتی تھی۔ تاہم مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ اب اس محل کی دیکھ ریکھ پوری طرح سے غیر فوجی ہاتھوں میں منتقل ہو چکی اور یہ جگہ ایک تفریحی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اس کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ یہ محل شہر کے عجائب خانے کے مرکز کے طور پر بھی مستعمل ہوتی ہے۔[3]

بیلی ویر محل کا منصوبہ اور اس کے ارتقائ مناہج[ترمیم]

بیلی ویر محل کا منظر مشرق کی جانب سے دیکھنے پر

بیلی ویر کی منصوبہ بندی، اس کے ساتھ منسلک گولائی دار بُرُوج کے ساتھ بیضوی شکل کے منازل بھی گولائی دار ہیں اور ایک بڑا مرکزیت کا حامل بُرج اور تین معمولی بُروج کے ساتھ ساتھ ہیں۔ اُن میں مغربی کنارے میں ھیروڈیون (Herodion) طرز سے متاثر اس کا ایک اوپری پیچیدہ حصہ بھی ہے۔ مرکزی بُرج کے ایک کے ارد گرد کے کھائی میں ایک اعلی پل کی طرف سے جھکے ہوئے لگتے ہیں جبکہ وہ ساتھ ساتھ ہی منسلک کھڑے ہیں۔

بیلی ویر محل کا کے اہم حصہ آراگون (ARAGON) اور میورکا (Majorca) کے عظیم المراتب فرماں روا جیمز دوم کی جانب سے 1300 اور 1311 کے درمیان شاہی محل کی تعمیر میں کام کرنے والے معمار پیری سیلوادوسرے مشاق راجمستریوں کے ساتھ مل کرکام کیاتھا جنھوں نے اس سے قبل لا المودینا محل (La Almudaina Palace) کی تعمیر میں بھی ایک اہم حصہ ادا کیا تھا۔ تعمیر کے لیے سنگلاخوں کا انتخاب اسی جگہ سے کیا گیا جو عین محل کا جائے وقوع ہے جس کی وجہ سے جلد ہی دراڑیں رونما ہو گئے تھے۔ قصر شاہی کی تعمیر کی تکمیل کے ساتھ اس کا استعمال جنگی اسلحہ، گولہ بارود، توپوں کے سانچہ وغیرہ ذخائر سے بھر دیا گیا تھا۔ بعد ازآں ہر بُرج میں سرنگیں بنائ گئی تھیں۔

بیلی ویر محل کا تاریخی پس منظر[ترمیم]

بیلی ویر محل کے ایک مخصوص حصّے کی تصویر

بیلی ویر دراصل میورکا کے حکم رانوں کے لیے آرام اور رہائش گاہ کے طور پر کام دینے کے لیے بنایا گیا تھا جب کہ وہ اصل زمین پر اعظم یورپ میں نہیں رہ رہے ہوں اور اس کے بعد شاذ و نادر ہی سترہویں صدی تک یہ قصر نائبین سلطنت کے لیے ایک رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔۔

بیلی ویر محل اور جنگی حالات[ترمیم]

قرون وسطٰی کے دیگر امصاروقصور کی طرح بیلی ویر محل بھی کئی جنگی مناظر کا شاہد رہا ہے۔ تاہم اس محل کی ایک مایہ ناز خصوصیت رہی ہے کہ اس محل نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا اور متحارب افواج کو ہمیشہ ہزیمت و مایوسی سے روشناس ہونا پڑا ہے۔

شاہی خاندان، سیاسی قیدی اور علیحدگی پسند اصحاب کی جیل[ترمیم]

بیلی ویر محل اسپین کی تایخ کے تخت و تاج کی تبدیلیوں کا شاہد رہا ہے۔ جہاں فاتحانہ قشون اورنگ شاہی پر فائز ہوئے ہیں، وہیں بدقسمتی سے شکست و ہزیمت سے دوچار کئی اسپینی حکم رانوں اسی بیلی ویر محل میں قید و بند کی صعوبتیں اپنی اہلیات و اولاد کے ساتھ گزاریں۔

یہی حال سیاسی مفکرین، حکومت سے متصادم دانشوروں، مذہبی مرتدین کا رہا ہے۔ بیلی ویر محل کی دیواریں ان سب اصحاب کی آہ و بکا کی گواہ ہیں۔

آخری زمرہ کے بھی کچھ قیدی بیلی ویر محل میں رہ چکے ہیں۔ ان میں کاتالان اور دیگر لسانی و ثقافتی اقلیتوں کے حقوق کے لیے کوشاں اصحاب ہیں۔ ایسے کچھ قیدی بیسویں صدی کے آغاز تک بھی اس قیدخانہ کا حصہ بنے رہے تھے۔

عصر حاضر میں بیلی ویر محل کی افادیت[ترمیم]

1931 میں ہسپانوی دوسری جمہوریہ نے بیلی ویر اور اس کے ارد گرد جنگل کے کو پالما کے شہر کا حصہ قرار دیا تھا۔1932 میں یہ ایک عجائب خانہ میں تبدیل ہو گیا۔ 1976 ء بیلی ویر محل ایک قومی ثقافتی عجائب خانہ کا درجہ حاصل کیا، جو اپنے آپ میں ایک نظیر تھی۔ محل سے متّصل تعمیر کردہ وسیع و عریض پارکنگ کا علاقہ اور بے حد کشادہ اور حمل و نقل میں معاون سڑک کی وجہ سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وقتًافوقتًا اس علاقے کا دورہ کرتے رہتی ہے۔ بیلی ویر محل کا کھلا میدان کئی تہذیبی سرگرمیوں کا مرکز ہے جیسے کہ پروٹوکولاری (protocollary) اور دیگر ثقافتی کارروائیاں اور محافل موسیقی وغیرہ۔ شہر اور سمندر دونوں سے یکساں نظر آنے کے باعث بیلی ویر محل مقامی لوگوں اور اندرون ملک سیاحوں میں بھی کافی مقبول ہے۔

اس کے علاوہ بیلی ویر محل کے ارد گرد کے جنگل شہر کے شہسوار پولیس کے اصطبل کا کام دیتے ہیں۔

مذہبی اجتماعات اور تہواروں میں بیلی ویر محل کی اہمیت[ترمیم]

یہاں پر 1879 اور 1879 کے بیچ میں تعمیرکردہ سینٹ آلفانسیس کے نام سے موسوم ایک گرجا گھر ہے جس میں عبادت کے لیے لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔

ایسٹر اتوار کے بعد کے اتوار کو لوگوں کی ایک کثیر تعداد بیلی ویر محل سے متصل جنگل میں جمع ہوتی ہے جہاں ڈیومینگے ڈیل اینجل (Diumenge de l'Àngel) تہوار جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Bellver Castle, Spain"۔ 02 ستمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2014 
  2. Castell de Bellver. Ancient Fortress and now one of the most popular monuments in Mallorca
  3. Bellver castle, NorthSouthGuides آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ northsouthguides.com (Error: unknown archive URL) Bellver Castle, Mallorca

خارجی روابط[ترمیم]

ماخذ[ترمیم]