بی بی پاکدامن
بی بی پاکدامن لاہور میں واقع ایک مزار کو کہا جاتا ہے جو کہ رقیہ بنت علی رضی اللہ عنہ کا ہے۔ اس مزار کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں اہل بیت یعنی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی چھ خواتین کے مزارات یہاں واقع ہیں۔ رقیہ بنت علی ابن ابی طالب چوتھے خلیفہ حضرت علی ان ابو طالب کی بیٹی ہیں۔ آپ حضرت عباس ابن علی کی سگی بہن ہیں اور حضرت مسلم بن عقیل کی زوجہ ہیں۔ دوسری خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت مسلم بن عقیل کی بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خواتین سانحہ کربلا کے یہاں تشریف لائیں-(بتاریخ اکتوبر 10 680ء) بعض علماء کے خیال میں رقیہ دراصل سید احمد توختہ (بارہویں صدی) کی بیٹی تھیں۔ بی بی پاکدامن گڑھی شاہو اور ریلوے سٹیشن کے درمیانی علاقہ میں واقع ہے۔ یہاں پہنچنے کا سب سے آسان راستہ ایمپریس روڈ کی جانب سے ہے جو کہ پولیس لائنز کے بالمقابل ایک چھوٹی سڑک کے بائیں جانب واقع ہے۔
تصاویر [ترمیم]
-
B Bi Pak Daman June5 2004 (5).jpg
مزارات
-
B Bi Pak Daman June5 2004 (7).jpg
بی بی پاکدامن پر زائرین
-
B Bi Pak Daman June5 2004 (0).jpg
بی بی پاکدامن کی جانب جانے والی گلی
-
B Bi Pak Daman June5 2004 (1).jpg
بی بی پاکدامن کے باہر ایک کتابوں کی دکان
-
B Bi Pak Daman June5 2004 (2).jpg
بی بی پاکدامن کے باہر ایک دکان
-
B Bi Pak Daman June5 2004 (3).jpg
بی بی پاکدامن کے باہر چراغاں - ایک دکان
-
B Bi Pak Daman June5 2004 (4).jpg
بی بی پاکدامن کے باہر چراغاں - ایک دکان
مزید دیکھیے [ترمیم]
|
|||||||||||||||||||||||