تاریخ گلگت بلتستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گلگت بلتستان جو کے پاکستان کہ شمال میں ایک دشوار گزار خطہ ہے کی تاریخ کسی حد تک عام لوگوں سے اوجھل ہے لیکن مورخین نے اس پر تحقیق ضرور کی اس ضمن میں اس کی تاریخ کو درج زیل حصوں مں تقسیم کیا جاتا ہے۔

ابتدائی تاریخ[ترمیم]

یہ علاقہ تیسری صدی عیسوی میں منظر عام پر آتا ہے جب فاشیئن نامی چینی سیاح ہندوستان جاتے ہوئے یہاں کے حالات اپنے سفرنامے میں بیان کرتا ہے وہ لکھتا ہے کہ اس علاقے میں پلولا نامی سلطنت قائم تھی جو کی محققین کے نزدیک چترال، گلگت ایجنسی اور بلتستان پر پھیلی ہوئی تھی۔