تاموک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پیدائش:1924ء

انتقال:2006ء

کمبوڈیا کی کھیمرروژ تحریک کے رہنما تاموک جنہیں’قصائی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ وہ انیس سو ستر کی دہائی میں فوجی کمانڈر رہ چکے تھے۔ انسانی نسل کشی اور قتل و غارت گری کے بہت سے واقعات سے ان کا براہ راست تعلق رہا۔کمبوڈیا میں کھیمرروژ تحریک کے دوران تقریبًا سترہ لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان سب کی اموات بیماریوں، بھوک اور پھانسی کی وجہ سے ہوئیں۔

تاموک

تاموک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ان افراد میں سے ایک ہیں جن سے بڑے پیمانے پر انسانی نسل کشی اور جنگی جرائم سر زد ہوئے۔

انیس سو چوہتر میں سابق شاہی دارالحکومت اوڈونگ میں فوج کے انچارج کی حیثیت سے انہوں نے بڑی تباہی پھیلائی۔ انہو ں نے اوڈنوگ کے شہریوں کو علاقہ سے نکال باہر کرنے کے علاوہ سرکاری اور فوجی حکام کو قتل کیا۔

بعد ازاں کھیمرروژ تحریک اندورنی اختلافات کا شکار ہو گئی اور ان اختلافات کے پیچھے بھی ٹاموک کا ہی ہاتھ تھا۔ 1997 میں وہ تنظیم کے سربراہ بنے لیکن انہیں دو سال بعد ہی گرفتار کر لیا گیا اور انہوں نے اپنی باقی زندگی جیل میں گزاری۔

عمر کی آخری حصے تک ان پر مقدمہ نہ چلایا جاسکتا یہاں تک کہ جیل میں ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔