تبادلۂ خیال:بادیت (احصاء)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • اردو اور فارسی میں bootstrap کے لیۓ کوئی ایک لفظ نکالنا تقریبا ناممکن ہے مگر چونکہ یہ ایک سائنسی اصطلاح ہے اس لیۓ اردو مضامین کو انگریزی کا ہم پلہ کرنے کے لیۓ ایک ہی لفظ اختیار کرنا لازمی بھی ہے۔ اگر غور کیا جاۓ یہ بات سامنے آتی ہے کہ انگریزی میں bootstrap کا لفظ عام مطالب کے بجاۓ بنیادی و پس پردہ مفہوم میں رکھ کر تمام سائنسی مضامین میں یکساں استعمال کے قابل بنایا گیا اور یہی طریقہ ہم کو اردو میں بھی اختیار کرنا ضروری ہے۔
  • انگریزی کی bootstrap یا bootstrapping کی اصطلاح میں جو تین بنیادی مفہوم پوشیدہ ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
  1. اضافہ ، بھاری کرنا ، load
  2. خود ، خود کو پیش کرنا ، کچھ زیادہ کرنا یا دینا
  3. نائب کے طور کام کرنا ، مدد کرنا ، کسی بھی چیز کے نائب یا مدد گار کی حیثیت ، راہ دکھانا
  • مندرجہ بالا وضاحت کے بعد یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ اسقدر متنوع مفاہیم کے لیۓ کوئی ایک ایسا لفظ اختیار کرنا ناممکن ہے کہ جو عام مطالب میں آسان اور سادہ ہو۔ یہاں طب کی ایک اصطلاح bootstrap memory سے مدد لی جاسکتی ہے جسے ------ یاداشت بادی ------ کہا جاتا ہے۔
  • بادی کا لفظ یوں تو اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے (بطور خاص حکمت میں) اور اسکے عام معنی (کسی غذا کے) بھاری یا ثقیل ہونے کے لیۓ جاتے ہیں۔ مگر ان عام معنوں کے علاوہ بھی لفظ بادی کے دیگر متعدد معنی ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر یاداشت بادی سے اندازہ ہوجاتا ہے۔ لفظ بادی کے دیگر معنوں میں مندرجہ ذیل مطالب شامل ہیں۔
  • 1۔ اضافہ 2۔ ثقیل 3۔ نائب 4۔ پیش کرنا 5۔ نمائش 6۔ نصف 7۔ خفیف 8۔ ابتدائی
  • مندرجہ بالا مفاہیم کو مدنظر رکھا جاۓ تو bootstrap اور اس سے بننے والے اضافوں کی اردو (عربی قواعد) مندرجہ ذیل ہوگی۔
  1. bootstrap = بادی
  2. bootstrapping = بادیت
  3. bootstrapped = بادیہ
  • ان اردو متبادلات کے زریعے تمام سائنسی مضامین میں bootstrap کے الفاظ کے تراجم درج ذیل ہونگے۔
  1. بادیت (علم شمارندہ) --- دیکھیۓ مفہوم 1- یعنی اضافہ کرنا
  2. بادیت (مجمع) --- مفہوم 1- اور 8۔
  3. بادیت (لسانیات) --- مفہوم 1۔ اور 2۔
  4. بادیت (طبیعیات) --- مفہوم 7۔ اور 8۔
  5. بادیت (معاشیات) --- مفہوم 1۔ اور 2۔
  6. بادیت اثقال (bootstrap loader) --- مفہوم 1۔
  7. bootstrap memory = یاداشت بادیہ (جو شمارندہ اور طب دونوں میں مستعمل ہے اور اسکا ذکر اوپر بیان میں آچکا ہے)۔
  8. بادیت (تجارت) --- مفہوم 7۔ اور 8۔
  • یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اردو میں کوئی اور آسان لفظ بنایا جاسکتا ہو جو کہ کم از کم میرے علم میں نہیں ہے۔ نیا لفظ بنانے سے بہتر ہے کہ کوئی ایسا لفظ اختیار کیا جاۓ کہ جسکی کوئی لغتی بنیاد ہو تاکہ بعد میں اعتراضات ہونے پر اپنے بچاؤ میں دلیل پیش کی جاسکے : - ) ------ لفظ چونکہ اھم اور حساس ہے اس لیۓ دیگر ساتھیوں کو بھی اپنی راۓ دینی چاہیۓ۔ یہ وہ معلومات ہیں جو کہ میرے علم میں تھیں اور میں نے لکھ دیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی ساتھی کے پاس اس سے بہتر متبادل ہو تو ایسی صورت میں وہ استعمال کر لینا بہتر ہوگا۔ سمرقندی