تبادلۂ خیال:بحر اوقیانوس

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صحت مضمون[ترمیم]

یہ مضمون چند وسائل کی کمی کی وجہ کافی عرصہ سے نامکمل میرے کمپیوٹر کی یاداشت میں پڑا ہوا تھا۔ آج میں نے سوچا کہ جتنا موجود ہے اس کو وکیپیڈیا میں شامل کر دیا جائے اور دوسرے مصنفین سے مدد لی جائے۔ مجھے فوری طور پر مندرجہ ذیل انگریزی الفاظ کی مناسب اردو درکار ہے۔ میرے پاس اس وقت کوئی ایسی لغت موجود نہیں جو اس سلسلے میں میری مدد کر سکے۔ الفاظ یہ ہیں:

  • terrigenous = خاکزاد ---- (پانی کے سیلابی بہاؤ کی وجہ سے بننے والی پانی کے نیچے تیہ نشین کیچڑ)
  • pelagic = بحرنشین ---- (سمندر کی تہ میں پیدا ہونے والے پودے اور جاندار وغیرہ)
  • authigenic = معدن البحر ---- (سمندر کی تہ میں پیدا ہونے والی معدنیات)
  • Globigerina = گلوبیجرینا ---- (ایک سمندری جاندار کا نام ہے ، جب تک کوئی نام ملے فی الحال اسی طرح رہنے دیجیۓ)
  • Sea butterfly (بحری تتلی) یا pteropod = پر پایہ ---- یہ معدی پایوں (GASTROPODS) میں شامل ایک جاندار ہے جسکے پر نما پیر تیرنے میں مدد کرتے ہیں اسی لیۓ اسکو --- پرپایہ --- کہا جاتا ہے
  • siliceous oozes = جریان یافتہ ریتنما [ ریت ] / برآمدی ریتنما ---- (ریتنما ، ریت سے تعلق رکھنے والے اجزاء کو کہا جاتا ہے جسکا کیمیائی فارمولا SiO2 ہے
  • manganese nodules = منگنزی گرہیں / منگنزی عقدے ---- منگنز ایک کیمیائی عنصر ہے
  • eel = مارماہی ---- سانپ نما مچھلی

ان کے علاوہ اگر آپ کو کسی لفظ یا اصطلاح کے استعمال پر اعتراض ہو یا اگر آپ کے پاس زیادہ مناسب نعم البدل ہو تو اس صفحہ پر ضرور مطلع فرمائیں۔ شکریہ

حیدر 00:40, 25 مئ 2006 (UTC)

اوپر دیے گئے مشکل الفاظ کے مطالب کیلیے میں افرازالقریش صاحب کا ممنون ہوں۔

حیدر 04:41, 25 مئ 2006 (UTC)

حیدر بھائی[ترمیم]

حیدد بھائی ہوائی کشتی استعمال کرنے کی کوئی خاص وحہ ہے؟ کیا ہوائی جہاز ٹھیک نہیں؟ رائج الوقت بھی ہے!

ہوائی کشتی[ترمیم]

درست فرمایا لیکن انگریزی لفظ airship ہے جو کہ ہر لحاظ سے موجودہ دور کے (اور ابتدائی دور کے بھی) ہوائی جہاز سے مختلف ہے۔ ہوائی کشتی کا لفظ اسی تفریق کو واضح کرنے کیلیے استعمال کیا گیا ہے۔ ship کا ایک مطلب "کشتی" بھی ہے۔ airship دراصل بیضوی شکل کے غبارے سے اڑنے والے جہاز تھے جو ہجم میں بہت بڑے لیکن گنجائش میں بہت چھوٹے ہوتے تھے۔

حیدر 09:26, 3 جون 2006 (UTC)

چند الفاظ[ترمیم]

چند الفاظ کی اردو وضاحت شامل کی ہے، آپکو مناسب نہ لگیں تو حذف کردیجیۓ گا۔

حوالہ درکار[ترمیم]

"دراصل --- اوقیانوس --- Ocean یا بحر ہی کو کہا جاتا ہے، "

بات دلچسپ ہے۔ کسی کتاب کا حوالہ دیں تا کہ میں ذرا تفصیل سے مطالعہ کر سکوں اور یہ حوالہ وکیپیڈیا انگریزی کی طرز میں مضمون میں بھی شامل کر دیں۔

حیدر 09:30, 3 جون 2006 (UTC)

محدود نہ کیجیۓ[ترمیم]

  • اپنی تحریر و الفاظ کو تمام ممکنات کے لیۓ آذاد کرنا بہتر ہے۔ Check points کو اردو میں حفاظتی چوکیاں ، آپ جنگ و حرب میں تو کہـ سکتے ہیں لیکن کیمیائی تعاملات اور بعض دوسرے سائنسی استعمالات میں نہیں ؛ جبکہ نگہداری نقاط ، ایسا لفظ ہے جو ہر موقع پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • اوقیانوس عربی میں ocean کا ترجمہ ہے ، اسکے لیۓ حوالاجاتی تگ و دو کی کوئی خاص ضرورت نہیں ، کوئی بھی انگریزی عربی لغت ملاحظہ فرما لیجیۓ۔

نیا اضافہ[ترمیم]

مضمون میں آپ کا کیا ہوا نیا اضافہ اچھا لگا۔ بہت خوب!

لیکن ایک گزارش ہے۔ آپ نے ایک اصطلاح "جفت گیری" استعمال کی ہے اس سے آپ کی کیا مراد ہے؟ تھوڑی وضاحت فرمائیے۔

حیدر 16:13, 3 جون 2006 (UTC)

حذف کرنا چاہیں تو[ترمیم]

جفت گیری سے مراد sexual intercourse ہے جسکو عام طور پر جنسی روابط یا جماع بھی کہا جاتا ہے ، مگر یہ دونوں لفظ معیوب سے لگتے ہیں اس لیۓ میں نے اپنے دیگر مضامین میں بھی جفت گیری ہی کو منتخب کیا ہے۔ اگر آپ اس لفظ کو حذف کرنا چاہیں تو کردیجیۓ، حذف کرنے سے بھی متن کے مفہوم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

کیا آپ کو معلوم ہے سے[ترمیم]

  • کسی موصوف نے یہ راۓ ، وثق کیا آپ کو معلوم ہے میں لکھ دی تھی

بحر اوقیانوس

بحر اوقیانوس کی متعلق کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بحر اوقیانوس درست نام نہیں ہے کیوں کہ اوقیانوس یونانی زبان میں سمندر کو کہتے ہیں۔ اگر یہ درست ہے تو [Atlantic Ocean] کا صحیح نام البحر ہونا چاہیے۔

فرق[ترمیم]

یہ بات میری نظر سے بھی گزری ہے۔ لیکن میں نے اسے کسی کی شوخئ تحریر گردان کر نظر انداز کر دیا۔ اس سلسلے میں آپ (افراز) نے جو بات مضمون میں شامل کی ہے اسی پر اکتفا کرنا ایک معقول حرکت ہو گی، کیونکہ جو آپ نے تحریر کیا تھا وہ قابل بیان بھی ہے اور اس میں وزن بھی ہے۔

باقی جہاں تک بات ہے ہونا چاہیے کی تو ہر خواہش حقیقت نہیں ہو سکتی۔ معیاری اردو میں اوقیانوس ایک بحر کا نام ہے۔

حیدر 05:42, 4 جولا‎ئی 2006 (UTC)