تبادلۂ خیال:جناح کے چودہ نکات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جناب! کیا یہ نِکات نہیں ہیں؟ روئے خط لغت پر نکتہ کا مطلب. --محبوب عالم 10:22, 14 نومبر 2008 (UTC)

  • ویکیپیڈیا پر یہ معاملہ پہلے آچکا ہے، یہاں تبادلۂ خیال:Lattice point ملاحظہ فرمایۓ۔ --سمرقندی 02:08, 15 نومبر 2008 (UTC)
  • میں محبوب عالم صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور سمرقندی صاحب سے گزارش کرونگا کہ برائے کرم میری تبدیلیوں کا استرجع کردیا جائے۔شکریہ۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:43, 26 نومبر 2008 (UTC)
    • خاکسار نے اِس مقالہ کو واپس منتقل کردیا ہے. اگر کسی صاحب کو اعتراض ہو تو اپنی خالات سے آگاہی دے. بہتر یہی ہوگا کہ صاحب رائے دینے سے قبل یہ روابط بالترتیب ملاحظہ فرمائے: نکتہ کا مطلب ، نقطہ کا مطلب (dot & point) !! --محبوب عالم 13:49, 26 نومبر 2008 (UTC)
دہرا معیار بنانے کی کیا وجہ ہے۔ عبارت میں سے قائد اعظم نکال دیا گیا، ٹھیک ہے۔ لیکن مضامین کے عنوان میں القاب کیوں ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:20, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
طاہر بھائی آپ کا سوال بالکل بجا ہے۔ میں نے گاندھی قتل معاملے کے نام کی تبدیلی کی مخالفت کبھی نہیں کی۔ یہ بات آپ مضمون کے تبادلہ خیال پر دیکھ سکتے ہیں۔ اب آپ بجا طور پر یہ سوال پوچھ سکتے ہیں کہ نام ہی کیوں مہاتما گاندھی چنا گیا۔ اس مضمون کا ترجمہ کرنے کی فرمائش شعیب صاحب نے کی تھی۔ انگریزی کا جو عنوان تھا، اسی کی نقل میں اردو عنوان رکھا گیا۔ جب لوگوں نے القاب کا موضوع اٹھایا تو میں نے صرف یہ کہا کہ اسے مکمل تو ہونے دیجیے۔ ممکن ہے کہ عنوان ہی نہیں بلکہ متن میں بھی کچھ تبدیلی ضروری ہو۔ ابھی کچھ دیر پہلے میں نے فرنگی محل مضمون میں مہاتما گاندھی کو صرف گاندھی اور گاندھی جی کو گاندھی کیا۔ کیا اس سے آپ کو اخلاص نیت کا پہلو نظر نہیں آتا؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:48, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
جی مزمل بھائی، القاب کا استعمال تو ویکیپیڈیا پر نہیں کیا جاتا خاص کر عنوان میں۔ آپ مضمون سے القاب ہٹا رہے تھے تو میں نے سوچا کہ عنوان عبارت سے زیادہ اہم ہے۔ اور یہ مضون آپ ہی کا لکھا ہوا ہے جس میں ابھی ابھی تازہ تازہ مہاتما گاندھی کو گاندھی اور گاندھی جی کو گاندھی کیا گیا ہے۔ شاید اس کی ضرورت نہیں تھی۔ (نہ ہی یہ پوچھنے کی ضرورت محسوس کرتا ہوں کہ تو پہلے آپ نے ایسا کیوں لکھا تھا) عبارت میں شاید ایسا لکھا جا سکتا ہے۔ ویسے بھی وہ ہندوستان کے اہم رہنما ہیں جن کی ہم بھی عزت کرتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:06, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
حالیہ عرصے میں جناح صاحب پر بھی کئی نئی بحثیں چھڑی ہیں۔ سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی انہیں سیکیولر تک قرار دے چکے ہیں۔ ویسے مجھے یہ ماننے میں کوئی جھجھک نہیں کہ میں نے مذہبی اور سیاسی القاب کا ماضی میں استعمال کیا ہو۔ مگر اب میں محتاط ہوں۔ اگر خطا ہو تو ضرور مجھے اطلاع دیں۔ بشری لغزشات کا امکان تو کبھی ممکن ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:17, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
مزمل بھائی آپ کے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کی بات کی ہماری نظر میں دو کوڑی کی اہمت نہیں۔ اگر آپ مضمون کے عنوان سے لقب ہٹانے سے نالاں ہیں تو میں واپس کر دیتا ہوں۔ آپ خفا نہ ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:24, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
ایک مسجد کے انہدام کی تحریک چلانے والے کی بھارت کے مسلمانوں کی نظروں میں بھی کیا اہمیت ہو سکتی ہے؟ ہاں عنوان کی تبدیلی بالکل بجا ہے اور اس بات کو ہم یہیں ختم کر کے آگے بڑھتے ہیں۔ میں اپنے ایک ہم وطن صارف کی پیروی نہیں کرنا چاہتا جو کسی بات سے ناراض ہو کر کچھ مہینوں سے یہاں سے غائب ہوچکے ہیں۔ جو بھی معمولی ہی سہی خدمت ہے، میں جاری رکھنا چاہوں گا، حالانکہ یہ آپ کے اور ساجد صاحب وغیرہ جتنی وسیع نہ ہو۔ اگر کچھ شکایت ہو تو براہ کرم سیدھے میرے تبادلہ خیال پر اپنا حکم ارشاد فرمایئے، میں عندالطلب تکمیل کی کوشش کروں گا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:40, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
مزمل بھائی میں صاف دل سے کہتا ہوں کہ آپ کے لیے کوئی کینہ نہیں رکھتا۔ آپ نے القاب ہٹائے تو میں نے بھی آپ کی پیروی کی جس پر آپ نے خفگی کا اظہار کیا۔ آگر آپ کو برا لگا تو معذرت کو طلب گار ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:45, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
طاہر بھائی، آپ اردو ویکیپیڈیا کے روح رواں ہیں اور ایک بے لوث خدمت گزار ہیں۔ "معذرت" کی بات کا تو سوال ہو ہی نہیں سکتا۔ میرا من ہمیشہ آپ سے صاف تھا اور ان شاءاللہ رہے گا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:52, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
تو آپ میری فرمائش پر مضمون مکمل کریں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:30, 6 دسمبر 2015 (م ع و)
جیسے آپ ارشاد فرمائیں۔ البتہ ایک دن کا وقفہ دینا چاہوں گا، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عثمان صاحب بھی اسے پورا کرنا چاہ رہے تھے اور مضمون کے تبادلہ خیال پر ان سے کرنے کی میں نے گزارش کی تھی۔ اگر وہ پہل نہیں کرتے تو آپ کے حکم کے مطابق یہ ناچیز حاضر خدمت ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:37, 6 دسمبر 2015 (م ع و)

عبارت[ترمیم]

مزمل بھائی کیا اس عبارت کو "ہندو مسلم مسئلے کے حل کے لیے محمد علی جناح جنہیں موجودہ پاکستان میں قائد اعظم کے لقب سے جانا جاتا ہے نے مارچ 1929ء کو دہلی میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں نہرو رپورٹ کے جواب چودہ نکات میں پیش کیے جو کہ تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں" کو اس عبارت سے "ہندو مسلم مسئلے کے حل کے لیے محمد علی جناح نے مارچ 1929ء کو دہلی میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں نہرو رپورٹ کے جواب چودہ نکات میں پیش کیے جو کہ تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں" بدل دینا بہتر نہیں رہے گا؟--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:02, 7 دسمبر 2015 (م ع و)

عارف بھائی، ذاتی طور مجھے کسی بھی قسم کا اعتراض نہیں اگر ہمارے پاکستانی بھائیوں کو قائد اعظم لقب کے تذکرہ کے ہٹانے پر اعتراض نہ ہو۔ میں بھی اپنے ایک مضمون کی عبارتوں سے مہاتما گاندھی یا گاندھی جی ہٹاکر صرف گاندھی یا موہن داس گاندھی کر چکا ہوں۔ منشا یہ ہے کہ القاب کو یا تو ہٹایا جائے یا تذکرہ غیرجانبدار انداز میں یوں کہا جائے کہ یہ مقبول عام لقب ہے۔ لکھنے والے کے ذاتی خیالات اس یہ عکاسی نہ ہو۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:54, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
مزمل بھائی آپ میری بات سمجھے نہیں۔ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ "محمد علی جناح جنہیں موجودہ پاکستان میں قائد اعظم کے لقب سے جانا جاتا ہے" کو صرف " محمد علی جناح" ہی لکھا جائے تو بہتر ہے باقی عبارت "جنہیں موجودہ پاکستان میں قائد اعظم کے لقب سے جانا جاتا ہے" غیر ضروری ہے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:55, 7 دسمبر 2015 (م ع و)۔ نیازمند
ٹھیک ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:44, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
ممنون--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:58, 7 دسمبر 2015 (م ع و)