تبادلۂ خیال:خون بہنا

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • میرا خیال ہے کہ اس صفحہ کا نام ----- نزف ----- ہونا چاہیۓ ؛ اس لفظ bleeding سے طب میں کئی ایسے نام بناۓ جاتے ہیں کہ جنکا ترجمہ خون بہنا سے کرنا ممکن نہیں ہوگا ؛ مثال کے طور پر ؛ bleeder ، bleeder's joint ، bleeding polyp ، bleeding diathesis اور vaginal bleeding وغیرہ وغیرہ کا ترجمہ بہت مشکل ہو گا۔ وجہ یہ ہے کہ طب میں bleeding یعنی ----- نزف ----- ایک اصطلاح ہے جبکہ اس صفحہ کا عنوان یعنی ----- خون بہنا ----- ایک عبارت ہے۔ سمرقندی
انسان کی انگلی سے بہتا ہوا خون۔
چند اھم الفاظ

نزَف
نازف
مفصلِ نازف
میلانِ نزف
سلیلۂ نزفی
وقتِ نزفی
نزفِ مہبلی
نزفِ خفی

bleeding
bleeder
bleeder's joint
bleeding diathesis
bleeding polyp
bleeding time
vaginal bleeding
occult bleeding


  • آپ کی بات تو میری سمجھ میں آ گئی ہے لیکن اگر انگریزی ویکیپیڈیا کو بھی دیکھیں تو میرا خیال ہے ہے وہاں بلیڈینگ کا مطلب انھوں نے خون بہنا ہی لیا ہے۔ اگر نزف bleeding کا ترجمہ ہے تو پھر اس مضمون کا عنوان کیا ہونا چائیے۔ آپ کے وسیع علم کی داد دئیے بنا میں نہیں رہ سکتا۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ


بات بہت غور و فیصلہ طلب ہے۔ انگریزی میں bleeding کا لفظ گویا عام بول چال میں آتا ہے لیکن طب میں اصطلاحی معنی بھی رکھتا ہے، اور انگریزی میں ایسا اس وجہ سے ممکن ہو سکا ہے کہ bleeding یک لفظی ہے۔ ایک بار پھر مذکورہ بالا الفاظ میں سے ایک مثال کا ذکر کروں گا کہ شائد میری بات واضع ہو جاۓ۔ bleeding polyp علم طب میں ایک مرض کا نام ہے جو کہ ایک ایسے سلیلہ (polyp) کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے جس سے خون بہتا ہو ؛ یعنی یہ ایک جملہ یا عبارت نہیں بلکہ ایک کیفیت کی اصطلاح ہے، اب اگر bleeding کے لیۓ ----- خون بہنا ----- استعمال کرتے ہیں تو پھر bleeding polyp کا ترجمہ الگ ہوگا اور ----- نزف ----- استعمال کرتے ہیں تو bleeding polyp کا ترجمہ الگ ہوگا ، ذیل میں دونوں درج کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔

  • bleeding polyp = خون بہتا سلیلہ ؟ خون بہنا سلیلہ ؟ خون بہاتا سلیلہ ؟ خونی سلیلہ ؟
  • bleeding polyp = سلیلۂ نزفی

ایک اور مثال عورت کے مہبل کی ہے؛ میرا خیال ہے کہ کسی بھی خاتون (لڑکی ہو یا عورت) کے لیۓ براہ راست vaginal bleeding کو مہبلی سے بہا خون ، مہبلی خون ، یا خون بہاتا مہبل کوئی بھی طبیب / طبیبہ ہو اسقدر معیوب لفظ اختیار کرنا پسند نہیں گا / گی بلکہ مریض خود بھی شرم محسوس کرے گا ؛ کلمات کی نفاست سے بہت فرق پڑتا ہے بات گویا وہی ہے لیکن اسی کیفیت کو نزفِ مہبلی یا نزفِ مہبل کہنا کسی قدر بہتر معلوم ہوتا ہے۔

ایک اور قابل غور بات یہ ہے کہ bleeding کا لفظ طب کے جرائد و کتب میں hemorrhage کے لیۓ بھی استعمال ہوتا ہے؛ اور اس hemorrhage سے پھر کئی الفاظ بن جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ حکمت کی کتب میں اسکے لیۓ بھی نزف ہی استعمال ہوتا ہے اور چونکہ اسکے ساتھ آنے والے مرکب الفاظ bleeding کے ساتھ آنے والے مرکب الفاظ (جن میں چند اور خانے میں درج ہیں) سے اسقدر مختلف ہوتے ہیں کہ کوئی ابہام پیدا نہیں ہوتا۔ اس تمام بات کے بعد اگر عنوان ممکن نا محسوس ہو تو ایسا تو ہو سکتا ہے کہ نزف اور hemorrhage کو اس صفحہ کی جانب Redirect کر دیا جاۓ ؛ اسکا کوئی اور فائدہ ہو نا ہو کم از کم اتنا تو ضرور ہوگا کہ جب کسی اور طبی مضمون میں نزف یا hemorrhage کا لفظ آۓ گا تو کوئی دقت نہیں ہوگی۔ سمرقندی

تبصرہ 7 فروری jisam me khoon k bool2013[ترمیم]

body me khoon q jam jata he 119.157.173.7 11:58, 7 فروری 2013 (م ع و)