تبادلۂ خیال:شعبۂ عاجلہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عاجلہ کا لفظ اُردو اور عربی دونوں میں فوری وجود میں آنے والے / والی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے[1][2]، یعنی Urgent یا Urgency کے معنوں میں۔ جبکہ ایمرجنسی اور ارجنسی میں خاصا فرق ہے۔ ایمرجنسی سے ایسی خراب حالت مُراد ہوتی ہے جو اچانک اور غیر متوقع طور پر ظاہر ہوجائے اور جسے فوری ٹھیک کرنا ضروری ہو، لہٰذا اِسے سلیس اُردو میں ہنگامی حالت یا ناگہانی حالت کہاجاسکتا ہے۔ مذکورہ اِصطلاح کے بارے میں مزید گفت و شنید کیلئے مقالہ Emergency ملاحظہ کرکے اس کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اپنی رائے سے نوازئیے۔۔ --محبوب عالم 04:56, 26 اگست 2011 (UTC)