تبادلۂ خیال:عم زاد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بخیالِ من، اِس مقالے میں یہ واضح کردینا چاہئے کہ ‘‘ عم ’’ عربی زبان میں ‘‘ چچا ’’ کو کہا جاتا ہے اور ‘‘ زاد ’’ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ‘‘ جنا ہوا، زائیدہ، اولاد، پیدا کردہ ’’. عربی میں ‘‘ ابن العم ’’ چچا کے بیٹے یا بیٹی کو کہاجاتا ہے. عربی کے اِسی اِصطلاح میں ‘‘ابن’’ کی جگہ ہم معنی فارسی لفظ ‘‘زاد’’ لگادیا گیا ہے جس سے ‘‘ عم زاد ’’ کی اِصطلاح حاصل ہوئی. اِس طرح لفظ ‘‘عم’’ کو اگر ملحوظ خاطر رکھا جائے تو ‘‘ عم زاد ’’ کی اصل معانی ‘‘چچا زاد ’’ ہے، جبکہ اِس مقالہ میں اِس کی معانی کچھ اِس طرح سے کی گئی ہے: ‘‘ باپ یا ماں کے بہنوں-بھائیوں کی اولادیں عم زاد کہلاتی ہیں ’’. جو کہ لفظی معانی کے تناظر میں غلط ہے. مزید صراحت کیلئے دیکھئے: ایک روئے خط اُردو لُغت پر ‘‘ عم زاد ’’ کی معنی.....

محبوب عالم تبادلہ خیال | میرا حصہ


  • محبوب بھائی آپ کی بات واضح نہیں ہوئی ، آپ کا اشارہ کس غلطی کی جانب ہے ؟ کیا ماں کے بڑے بھائی یا بہن کی جانب ؟ یعنی چچا زاد ، تایا زاد وغیرہ ؟ باپ یا ماں کے بہنوں-بھائیوں کی اولادیں انگریزی لفظ کے مطابق cousin ہی تو کہلاتی ہیں اور اسکی اردو عمومی طور پر چچیرے ، ممیرے اور خلیرے وغیرہ کو نظر انداز کر کہ عم زاد ہی مناسب ہے یعنی cousin کا متبادل عم زاد کرا جاسکتا ہے کیونکہ عام اردو میں عم کا لفظ استعمال نہیں ہوتا اور اسی سے استفادہ کر کہ چچا زاد کو باپ کے چھوٹے بھائی کی اولاد جبکہ عم زاد کو cousin کے متبادل لیا جاسکتا ہے۔ باقی رہا دیگر رشتے تو انکی وضاحت کا مضمون میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جیسے
  1. ماں کے بھائی کی اولاد -- ماموں زاد
  2. ماں کی بہن کی اولاد -- خالہ زاد
  3. باپ کے بڑے بھائی کی اولاد -- تایا زاد
  4. باپ کے چھوٹے بھائی کی اولاد -- چچا زاد
  5. باپ کی بہن کی اولاد -- پھوپھی زاد
  6. مذکورہ بالا تمام کو مشترکہ طور پر -- عم زاد (cousini)

--سمرقندی 23:58, 8 اکتوبر 2008 (UTC)

  • محبوب بھائی، میرے خیال میں سمرقندی صاحب کی اتنی مدلل و مفصل وضاحت کے بعد مزید کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہتی۔ پھر بھی اگر آپ چاہیں تو اس روئے خط کو ملاحظہ کرسکتےہیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:44, 9 اکتوبر 2008 (UTC)

عم زاد[ترمیم]

جناب! میرا مطلب یہ ہے کہ ‘‘ عم زاد ’’ کی اصطلاح صرف ‘‘ چچا زاد’’ کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ عربی میں ‘‘عم’’ چچا کو کہاجاتا ہے (چاہے وہ باپ کا بڑا بھائی ہو یا چھوٹا). لہٰذا، عم زاد کی معانی میں مامو زاد، خالہ زاد، پھوپھی زاد کو شامل کرنا میرے خیال میں مناسب نہیں.

جناب اسپریچولسٹ صاحب نے جس روئے خط لُغت کا ربط فراہم کیا ہے اُس پر یہ عم زاد کی معانی کزن کیلئے دی گئی ہے، اور یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آیا یہ ماموں زاد، خالہ زاد، چچا زاد، پھوپھی زاد میں سے کس کی طرف اشارہ ہے. اِس لئے یہ ضروری ہے کہ عم زاد کی معنی دیکھ لی جائے. اور اِس کیلئے خاکسار نے ایک روئے خط لغت پر عم زاد کی معنی کا ربط بھی فراہم کیا. براۂ کرم! ایک مرتبہ پھر ملاحظہ فرمائیے.

ہاں اگر آپ کہتے ہیں کہ اُردو میں عم کا لفظ استعمال نہیں ہوتا اور ہم اِسے اِن تمام رشتوں کیلئے مشترکہ طور پر استعمال کرسکتے ہیں تو ٹھیک ہے، مجھے کوئی اعتراض نہیں. تاہم، ہمیں لفظ کی اصل معانی پر ضرور غور کرنا چاہئے. شکریہ! --محبوب عالم 11:23, 9 اکتوبر 2008 (UTC)

  • جناب محبوب صاحب، یہ اردو وکی پیڈیا ہے، عربی کے بے شمار الفاظ اردو میں مستعمل ہیں، اُن میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ جن کے عربی اور اردو معنی قطعی مختلف ہیں۔ عم زاد ایک ایسی اصطلاح ہے جوکہ عرصہ دراز سے اردو میں مستعمل ہے اور میری ناقص رائے میں یہ لفظ انگریزی Cousin کا بہترین متبادل ہے۔ جس کی وضاحت سمرقندی صاحب بھی کرچکے ہیں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 04:28, 10 اکتوبر 2008 (UTC)

ویکیپیڈیا[ترمیم]

جناب! اُردو ویکیپیڈیا پر پہلے ہی لوگ یہ الزام لگارہے ہیں کہ یہاں اُردو لغات میں موجود الفاظ کو دوسرے معنوں میں استعمال کیا جارہا ہے. اِسی الزام کے پیش نظر میں نے یہ نکتہ اٹھایا ہے تاکہ اُردو ویکیپیڈیا کو ایسے الزامات سے بچایا جاسکے. میں نے جس اُردو لُغت کی طرف اشارہ کیا ہے وہ ایک مقبول لغت ہے اور اگر ہم اُس سے تضاد کریں گے تو یہ ہمارے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے. آپ یہ لفظ استعمال کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں. --محبوب عالم 08:33, 10 اکتوبر 2008 (UTC)

دونوں بھائیوں[ترمیم]

آپ دونوں بھائیوں کی بات میں اپنی اپنی جگہ وزن ہے اور دونوں بھائیوں کی بات سمجھ میں بھی آرہی ہے۔ ایسا کر لیتے ہیں کہ جب تک کوئی بہتر متبادل cousin کا ہاتھ نہیں آتا تب تک اسی لفظ سے گذارا کرلیتے ہیں۔ کوئی بہتر متبادل مل جانے پر تبدیل کرا جاسکتا ہے، جیسے جال محیط عالم تبدیل وغیرہ کی تبدیلی ہوئی ، اسی طرح اور بھی ممکنہ تبدیلیاں ہونا ہیں اور شاید ہوتی رہیں گی ، اسی کو ترقی کہتے ہیں۔ --سمرقندی 08:48, 10 اکتوبر 2008 (UTC)

  • میں سمرقندی صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ جہاں تک بات لغت کی ہے تو میرے بھائی میں نے جو حوالہ دیا تھا وہ بھی کوئی غیر معروف لغت نہیں ہے بلکہ میرے اب تک کے تجربے کے مطابق بہترین لغات میں سے ایک ہے۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:30, 10 اکتوبر 2008 (UTC)