تبادلۂ خیال:قضیہ (منطق)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تبادلۂ خیال:مستلف سے رجوع مکرر)

سمرقندی صاحب کا بیان .........

Logic[ترمیم]

  • proposition =

منطق اور فلسفہ میں proposition کے مفہوم کو بیان کرنے کے لیۓ تو ایک الگ سے صفحہ درکار ہے، تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد یہ نتیجہ معلوم پڑتا ہے کہ منطق میں اس کے معنی ؛ ایک منطقی قیاس یا عرض ، فرض شدہ بیان خیال ، توقع ، وحی اور معنویت کے آتے ہیں۔ یعنی مختصر یوں کہہ لیں کہ اس لفظ کو منطق اور فلسفے میں ؛ کسی بات کا بیان اور بیان میں موجود معنی ، دونوں معنوں میں لیا جاتا ہے۔ اس کے دیگر معنوں میں کسی بات کو پیش کرنا ، تجویز دینا بھی آتے ہیں اور اسی فرض یا قیاس و اور اس قیاس کی معنویت کے مفہوم میں یہ ریاضی میں آتا ہے جہاں اسکو کسی ----- مسلمہ (lemma) ----- نسبتاً ضعیف حیثیت میں رکھا جاتا ہے اور کسی گذشتہ قضیہ (theorem) سے حاصل ہونے والا متوقع مفروضہ یا اس کا عرض کردہ بیان سمجھا جاتا ہے۔ تمام لغات میں کم و پیش اوپر بیان کردہ الفاظ مل جاتے ہیں ، افتراض یا مفروضہ وغیرہ supposition کے معنوں میں استعمال ہورہے ہیں جبکہ قضیہ theorem کے لیۓ زیادہ مناسب لگتا ہے۔ فرض ، مفروضہ ، افتراض اور قضیہ وغیرہ کو چھوڑ دیا جاۓ تو اب ایسے دو ہی متبادلات سامنے آتے ہیں جو کہ اردو میں کسی نا کسی صورت موجود ہیں۔

  1. مستلف = جو کہ سلف سے بنا ہے اور سلف اردو میں اجداد کے معنوں میں آتا بھی اس کے ایک اور معنی متوقع اور مفروضہ کے بھی ہوتے ہیں۔ اور اس سے propositus کے لیۓ مستلفت بھی بن سکتا ہے۔ جمع مستلفون ہوگی۔
  2. معروض = جو کہ عرض سے بنا ہے اور عرض اردو میں عام طور پر درخواست جیسے معنوں میں آتا ہے، اس کے دیگر معنوں میں تجویز اور مقدم بھی آتے ہیں عرض کے معنی یعنی کسی قیاس یا گذشتہ قضیے کا مفروضہ یا عرض۔ جمع معروضات ہوگی۔

اگر دونوں میں سے کوئی قابل قبول نا ہو تو آگاہ فرمایۓ گا تاکہ کوئی اور تلاش کی جاسکے۔

  • propositional=

اگر proposition کے لیۓ مستلف چنا گیا ہو تو ، تسلیفی اور اگر معروض چنا گیا ہو تو معروضی

  • statement = بیان
  • conjunction = انتطباق --- طبق سے بنا ہے اور اردو میں ملتا بھی ہے
  • disjunction = انفصال --- فصل سے بنا ہے جس سے فصیل بھی بنایا جاتا ہے اردو میں ملتا ہے
  • converse = تکلم / تخاطب --- دونوں اردو میں ملتے ہیں
  • exclusive = استثنائی / استثنائیہ
  • expression = تعبیر --- عام طور پر اظہار کا متبادل ذہن میں آتا ہے؛ لیکن تعبیر ہی بہتر ہے جو کہ عبارت سے بنا ہے
  • tautology = تطویل --- طول سے بنا ہے اور اس لفظ کی یونانی اصل الکلمہ یعنی tautologos کا درست متبادل آتا ہے اردو میں ملتا ہے
  • contradiction = تضارب --- جواب دینا ، سامنا کرنا وغیرہ جیسے ، ضرب ، کے لفظ سے بنا ہے اردو میں ملتا ہے
  • contradictory = متضارب
  • contingency = امکانیہ
  • idempotent = مثل فاعلت / ایضاً
  • predicate = محمول (منطق) --- محمول mobile کے لیۓ بھی آ رہا ہے، لیکن یہاں چارہ نہیں کہ یہی predicate کے لیۓ بھی درست ہے اور دونوں ان ہی مفاہیم میں اردو لغات میں موجود ملتے ہیں۔
  • quantifier = متقدر --- قدر سے بنا ہے جس سے مقدار بھی بنتا ہے mutaqaddir
  • quantification = تقدیر
  • exist = موجود
  • existence = وجود
  • existential = موجودیت (existentialism) یا وجودیت (existential) --- میری معلومات کے مطابق بطور نظریہ موجودیت اور وجودیت میں کوئی فرق نہیں ہے اور وہاب صاحب سے مشورہ کر کہ وجودیت کو موجودیت میں ضم کر دینا بہتر ہوگا۔
  • discourse = خطبہ
  • argument = استدلال
  • premise = مقدمہ / تمہید
  • negation = نفی