تبادلۂ خیال:مشروط احتمال

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • اگر میں غلطی پر نہیں اور اس مضمون میں ---- وراثہ جوڑا ---- سے آپ کی مراد allele کی ہے تو اسکا متبادل ---- حمیم ---- ہوسکتا ہے کیونکہ allele کا مطلب بھی other part یا friend یا mutual کا ہوتا ہے اور یہی مفہوم حمیم کا بھی ہوتا ہے جسکی جمع حمائم (alleles) ہوگی۔ اگر کوئی اور مناسب لفظ ہو تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
  • میری مراد gene pairs تھی۔ حیاتیات کا میرا علم اخبارات وغیرہ سے ہی ہے، کبھی کتاب پڑھنے کا اتفاق نہیں ہؤا۔ آپ جو مناسب سمجھیں ردّ و بدل کر دیں۔ --Urdutext 17:53, 8 مارچ 2008 (UTC)
جی آپ نے درست کہا کسی بھی وراثے کے دو alleles کو gene pair بھی کہ سکتے ہیں؛ مضمون چونکہ وراثیات کی نسبت ریاضیات سے زیادہ نزدیک ہے اس لیۓ زیادہ وراثیاتی اصطلاحات سے پیچیدگی آجاۓ گی لہذا میرا خیال ہے کہ موجودہ عبارت ہی میں رہنے دیا جاۓ اور جب allele پر مضمون لکھا جاۓ تو وراثہ جوڑا کو اسکی جانب رجوع مکرر کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی