تبادلۂ خیال:مصنوعی ذہانت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیا اِس کیلئے آسان اُردو اِصطلاح ‘‘مصنوعی ذہانت’’ استعمال نہیں کی جاسکتی؟ --محبوب عالم 16:22, 4 جنوری 2009 (UTC)

  • دیگر کسی اصطلاح سے تصادم نا ہونے کی تصدیق کے لیۓ ایک دو روز کا وقت دیجیۓ۔ --سمرقندی 16:31, 4 جنوری 2009 (UTC)
  • تلاش کی مدد سے معلوم ہوا کہ اصطناعی کا لفظ synthetic کے لیۓ مصنوعی کو مخصوص کرنے کی کوشش میں اختیار کیا گیا تھا ، بعد میں synthetic کے لیے تالیف اور تالیفی کے الفاظ لے لیۓ گۓ اس لیے میرے خیال سے اسے مصنوعی کیا جاسکتا ہے۔ بس ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اگر اصطناعی کو مصنوعی کیا جاۓ تو پھر تلاش کی مدد سے ہر جگہ درست بھی کیا جاۓ ؛ ابھی تک ہم لوگ گذشتہ تبدیل کۓ گۓ کسی بھی لفظ کو مکمل طور پر تبدیل نہیں کر سکے ہیں۔ --سمرقندی 14:26, 10 جنوری 2009 (UTC)