تبادلۂ خیال:میانوالی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Edit request on 10 فروری 2015[ترمیم]

Mianwali/Jamaat e Islami Distt. Mianwali جماعتِ اسلامی ضلع میانوالی'''جماعتِ اسلامی ضلع میانوالی'''

جماعتِ اسلامی ضلع میانوالی[ترمیم]

جماعتِ اسلامی ضلع میانوالی کی بنیاد سب سے پہلے مولانا گلزار احمد مظاہری نےرکھی تھی ۔انہوں نے مارچ 1958ء میں جماعت اسلامی قائم کی۔اس طرح میانوالی کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ جماعتِ اسلامی کے قیام کے 116 سال بعد یہاں باقاعدہ طور پر جماعت اسلامی قائم ہوگئی۔قیام پاکستان سے یہ عرصہ 10 یا 11 سال بنتا ہے۔مولانا گلزار احمد مظاہری ضلع سرگودھا کے علاقہ بھیرہ میں کپڑے کے تاجر تھے تاہم امیر جماعت کے حکم پر سب کاروبار چھوڑ کر مستقل میانوالی میں آگئے اور جماعت کو فعال اور مضبوط کرنے میں لگ گئے۔جماعت اسلامی اس وقت ضلع میانوالی کی ایک منظم،متحرک و فعال جماعت ہے۔جماعت اسلامی نے نہ صرف علاقائی مسائل بلکہ قومی مسائل کے حوالے سے بھی ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔کالاباغ میں جب نواب آف کالاباغ کا طوطی بولتا تھا تو اس کے خلاف جن لوگوں نے جدوجہد کی ان میں حافظ غلام قاسم کا نام بھی نمایاں ہے ان کا تعلق جماعت اسلامی کے ساتھ تھا۔انہوں نے نواب آف کالاباغ کی طرف سے کافی صعوبتیں برداشت کیں لیکن آخر کار ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔مولانا گلزار احمد مظاہری کے صاحبزادے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ صاحب آج کل جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہیں جبکہ دوسرے صاحبزادے ڈاکٹر حسین پراچہ ایک لیکچرار(پروفیسر) ہیں۔--Dr.inayat (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:27, 10 فروری 2015 (م ع و)--Dr.inayat (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:27, 10 فروری 2015 (م ع و)

بخیرے نیازی خاندان کی بہادری کی کہانی[ترمیم]

بخیرے نیازی خاندان کی بہادری کی کہانی

بخیرے خیل خاندان[ترمیم]

بخیرے خیل خاندان

بوری خیل[ترمیم]

بوری خیل قبیلہ نیازی پٹھانوں کی ایک بڑی شاخ ہے یہ میانوالی میں بوری خیل قصبے کے علاؤہ دریائے سندھ کے مشرقی کنارے کے ساتھ ساتھ کچھ دیہات میں آباد ہیں ان میں بابا ملی خان جو اگر خان بابا کے بیٹے تھے کوئی تین سو سال قبل ضلع اٹک میں مکھڈ شریف سے دس کلومیٹر دور دریائے سندھ کے کنارے آباد ہوئے آج وہاں طورابیرا کے نام سے ایک گاؤں آباد ہے سو فیصد آبادی بری خیل قبیلے پر مشتمل ہے مگر زیادہ تر لوگ ضروریات زندگی کمی کی وجہ سے یونین کونسل چھب کے اردگرد آباد ہوگئے ہیں کچھ اٹک راولپنڈی اسلام آباد منتقل ہوگئے، یونین کونسل چھب کے ایک گاؤں جبی میں بابا ملی خان بوری خیل کا مزار آج تک موجود ہے اور لوگ جوک در جوک وہاں سلام کرنے آتے ہیں۔ Gul E Pak (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:15، 4 جون 2021ء (م ع و)