تبادلۂ خیال:پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • متن میں نا سہی عنوان میں ہی سہی ؛ پاکستان بعید نما جالکار ، کے بارے میں کیا خیال ہے۔ --سمرقندی 04:10, 30 دسمبر 2009 (UTC)
  • میری رائے میں عنوان اس نام پر رکھا جائے جو اس ادارے نے خود اپنے لیے منتخب کیا ہے اور جو ان کے اشاعت شدہ کتابچوں اور اشتہارات میں نظر آتا ہے۔ نام کا ترجمہ مناسب نہیں۔ --کاشف عقیل 15:18, 30 دسمبر 2009 (UTC)
  • میں کاشف عقیل بھائی کی تائید کرتا ہوں۔--زین زیڈ ایف 15:44, 30 دسمبر 2009 (UTC)
  • ایک وقت آئے گا کہ جب یہ نام نہاد ادارے اس ویکیپیڈیا اردو پر راہمانئی حاصل کرنے کے لیۓ آیا کریں گے؛ یہ دائرۃ المعارف انشااللہ مستقبل میں لغات ساز اداروں کے لیۓ اردو متبادلات کا بہترین ماخذ ثابت ہوگا۔ --سمرقندی 15:54, 30 دسمبر 2009 (UTC)
  • انشااللہ! ہم سب کی یہی کوشش اور دُعا ہے کہ اللہ تعالی وہ وقت جلد لائے اور ان قومی اداروں کے ذمہ داروں کو یہ شعور دے کہ پاکستانی اداروں کے نام اردو میں ہونا چاہییں۔ --کاشف عقیل 16:08, 30 دسمبر 2009 (UTC)