تبادلۂ خیال:کترینہ کیف

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

غلط تلفظ ق خاص قسم کی آواز ہے جو اردو اور عربی میں استعمال ہوتی ہے اور ط بهی عربی کی ایک خاص آواز ہے جو اردو میں نہیں بولی جاتی لیکن اردو میں عربی الاصل الفاظ میں استعمال یوتی ہے. صحیح تلفظ شاید کترینہ یا کٹرینہ ہو گا قطرینہ تو قطعی نہیں

صحیح کہا، میں درست کیے دیتا ہوں۔ --یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:56, 14 مارچ 2014 (م ع و)

بایئوگرافی[ترمیم]

جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں کٹرینہ کیف (اصل نام کٹرینہ ٹورکیٹی) نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا۔ وہ ماڈلنگ کے مقصد سے ممبئی آئی تھیں لیکن اس دوران ان کی ملاقات کیزاد گستاد سے ہوئی۔ ان دنوں کیزاد گستاد بوم بنا رہے تھے۔ انہوں نے کٹرینہ کو بوم میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے کٹرینہ نے بخوشی قبول کر لیا۔ سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم بوم مجرمانہ پس منظر پر مبنی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیکی شراف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ بوم ایک کمزور اسکرین پلے کی وجہ سے باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی۔

سال 2005 میں کٹرینہ کیف کو ایک بار پھرسے امیتابھ کے ساتھ سرکار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن فلم کی کامیابی کے باوجود انہیں زیادہ فائدہ نہیں ملا۔ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم میں نے پیار کیوں کیا، کٹرینہ کیف کے سینما کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ کٹرینہ کو یہ فلم سلمان خان کی وجہ سے ملی تھی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد کٹرینہ کو فلم انڈسٹری میں اچھی فلموں کے آفرز ملنے لگے۔ کٹرینہ کیف کے سینے کیریئر میں کھلاڑی کمار اکشے کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
اکشے اور کٹرینہ کی جوڑی پہلی بار سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہم کو دیوانہ کر گئے' میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔ اگرچہ ٹکٹ کھڑکی پر فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا لیکن دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔ ہم کو دیوانہ کر گئے کے بعد اکشے اور کٹرینہ کی جوڑی 2007 کی فلم نمستے لندن میں نظر آئی۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد اس جوڑی نے ویلکم، سنگھ از کنگ، دے دنا دن اور تیس مار خان جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ کٹرینہ کی جوڑی سلمان کے ساتھ میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت جیسی فلموں میں پسند کی گئی۔
کٹرینہ کیف دو دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں ہیں اور اس دوران انہوں نے شاہ رخ، سلمان، ہریتک روشن اور اکشے کمار جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ سال 2021 میں کٹرینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرلی۔ کٹرینہ کیف کے کیرئیر کی دیگر قابل ذکر فلموں میں اپنے، ریس، نیویارک، بلیو، عجب پریم کی غضب کہانی، راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، میرے بردر کی دلہن، جب تک ہے جان، دھوم تھری، بینگ بینگ، فینٹم، فتور، سوریہ ونشی اہم ہیں۔ کٹرینہ کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر 3 اور میری کرسمس ہیں۔ Mansoorsuperstar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:37، 16 جولائی 2023ء (م ع و)