تبادلۂ خیال:مختلط مقترن

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صارف:سمرقندی کی طرف سے --

  • conjugate en:Conjugation = ?
    • conjugation = اقتِران ------ ویسے تو اردو لغات میں شاید زوج یا سنجوگ بھی لکھا ہوا ملتا ہے لیکن یہ دونوں الفاظ حیاتیات میں conjugation کے لیۓ تو استعمال ہو سکتے ہیں مگر دیگر علوم جیسے طب اور ریاضیات مناسب نہیں ؛ مثال کے طور پر unconjugated eyes کے لیۓ غیر سنجوگی آنکھیں کسی بھی طرح درست نہیں بلکہ اس حالت کو لااقتران عین لکھا جاتا ہے اسی طرح سنجوگ اور زوج یا ازدواج وغیرہ ریاضی میں function کے لیۓ بھی مناسب نہیں آتے۔ اب یہاں پھر وہی بات آجاتی ہے کہ کوئی ایسا لفظ ہو جو تمام علوم میں یکساں استعمال کیا جاسکے تو بہت اچھا ہوگا اسی وجہ سے زوج یا سنجوگ وغیرہ کو چھوڑ کر میرا خیال ہے کہ ------- اقتران ------- مناسب ترین لفظ ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ لفظ اجنبی لگتا ہو مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے یہ لفظ اصل میں ------ قرن ------ سے بنا ہے (جیسے ختم سے اختتام بنتا ہے) اور قرن کا لفظ ہر اچھی اردو لغت میں مل جاۓ گا۔ اردو لغات میں قرن کا لفظ اسکے فارسی میں استعمال سے آیا ہے اس لیۓ اسکا مفہوم اردو لغات میں بہت محدود ملتا ہے اور اسے سینگ یا کانٹے کے معنوں میں درج کیا گیا ہے جبکہ اصل میں قرن کا مفہوم عربی میں نہایت وسیع ہے۔ قرن کے معنوں میں --- سینگ یا کانٹے کے ساتھ ساتھ ؛ جوڑا ، مقابل ، زوج ، ساتھ والا ، ضم ، اتصال اور مثل بھی شامل ہیں۔ اور کم از کم میں اب تک جتنے بھی طبی اور ریاضیاتی مضامین کو دیکھا ہے ان میں conjugation کا لفظ ان میں سے کسی نا کسی مفہوم میں آتا ہے۔ یہ میری معلومات تھیں جو میں نے لکھ دیں اور اگر کسی ساتھی کے پاس اس سے بہتر کوئی لفظ ہو تو ضرور اختیار کر لیا جاوۓ۔
    • conjugate = مُقترِن ، بصورت اسم یا صفت اور اقتران بصورت مصدر یا فعل
    • conjugative = اقتِرانیہ
    • conjugated = اقتِرانی (اور ضرورت ہو تو مقترن بھی آسکتا ہے)
    • قرن سے اقتران اور مقترن وغیرہ کے الفاظ ایسے ہی بنتے ہیں کہ جیسے قدم سے اقدام ، اقتدام ، مقدم اور متقدم کے الفاظ اردو میں بناۓ جاتے ہیں۔