تبادلۂ خیال صارف:کاشف عقیل

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

[ترمیم] From Cuba

My name is Sana Ullah Awan.i m studying medicine in cuba on HEC scholarship.I am in 4th year.When i remember my Country Pakistan i open wikipedia Urdu ,after reading somethin i feel better .Thanks for such a great work

[ترمیم] سلام

کاشف بھائی، کافی عرصے بعد آپ کو وکیپیڈیا پر دیکھ کر یقیناً خوشی کا احساس ہوا۔ مکرر خوش آمدید۔ کیسے مزاج ہیں آپ کے۔ اور شب و روز کیسے بسر ہو رہے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 16:38, 15 اپریل 2012 (UTC)

  • اسلام علیکم۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جناب، زندگی کی گاڑی چل رہی ہے۔ آپ سنائیں آجکل کہاں ہیں اور کیا مصروفیات ہیں۔ --کاشف عقیل (talk) 11:53, 16 اپریل 2012 (UTC)
    • شکر ہے اللہ تعالیٰ کا۔ آج کل پاکستان میں ہوں۔ سعودی عرب سے واپس آ چکا ہوں پھر سے کسی نئے ملک کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔ اگر برا محسوس نہ کریں تو کیا آپ مجھے نوکری کی تلاش میں مدد کر سکتے ہیں؟--ساجد امجد ساجد (talk) 14:12, 16 اپریل 2012 (UTC)
  • اپنا Resume مجھے ای میل کردیں۔ --کاشف عقیل (talk) 18:18, 16 اپریل 2012 (UTC)
  • شکریہ، ایک اور بات کہ تبادلہ خیال میں دستخط شامل کرنے بعد صارف کے نام کے ساتھ لفظ تبادلہ خیال کی بجائے انگریزی لفظ talk شامل ہو جاتا ہے۔ کیا آپ اس کو "تبادلہ خیال" میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور براہِ مہربانی وقت مل سکے تو ضروری مقالہ جات کی فہرست کو بھی تازہ کر دیجئے گا۔ جزاک اللہ۔۔۔--ساجد امجد ساجد (talk) 06:23, 7 مئی 2012 (UTC)
  • پہلا مسئلہ جو آپ نے کہا وہ تو مجھے خود بھی درپیش ہے۔ حل تو معلوم نہیں، تاہم کوشش کروں گا۔ دوسرا مسئلہ ذرا زیادہ پیچیدہ ہے۔ روبہ کے لیا لکھا گیا تمام کوڈ ایک پرانے شمارندہ پر پڑا ہے جس کی ہارڈ ڈسک خراب ہوئی پڑی ہے۔ اس کو recover کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہے اور غمِ روزگار آجکل کافی مصروف رکھے ہوئے ہے۔ آپ کی پریشانی نوٹ کرلی ہے؛ وقت نکالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ --کاشف عقیل (talk) 19:51, 7 مئی 2012 (UTC)
جزاک اللہ۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 02:47, 8 مئی 2012 (UTC)

یا مرحبا کاشف بھائی، بہت خوشی ہوئی آپ کا پیغام پڑھ کر اور حوصلہ بھی ملا۔ کیونکہ ہم نو واردانِ بساطِ ویکیپیڈیا کو ایک ہی فکر سب سے زیادہ لاحق ہوتی ہے، کہ زبان کیسی استعمال کی جائے، آیا وہ ویکیپیڈیا کے معیار پر پوری اترے گی یا نہیں، مقالہ کا اسلوب تحریر کیسا مناسب رہیگا۔
مجھے آپ جیسے مخلص اور صاحب علم کی دوستی پر ہمیشہ فخر رہیگا۔ جہاں تک حکم دینے کی بات ہے تو یہ اخلاقی پستی ہوگی کہ ہم چھوٹے اپنے بڑوں کو حکم دیں، ہم تو صرف درخواست کر سکتے ہیں۔ Smile.PNG آپ کی بیش قیمت رہنمائی اور قیمتی آراء کا منتظر --Muhammad Shuaib Nadwi 20:31, 7 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، مانع و ہوائی مبارزتی صاروخ صفحہ پر دوہرا سانچہ کیوں لگا یا گیا؟ کوئی خاص وجہ؟ امید ہے وضاحت کریں گے Smile.PNG --Muhammad Shuaib Nadwi 21:13, 7 مئی 2012 (UTC)

  • Smile.PNG۔ دوہرا نہیں لگایا گیا بلکہ کام ہورہا ہے۔ ختم ہونے پر صرف ایک سانچہ ہی ہوگا۔ --کاشف عقیل (talk) 21:19, 7 مئی 2012 (UTC)

اوہ!! مجھے تو خبر ہی نہیں تھی، کیونکہ یہاں شمارندی تظاہر پر درست نظر آتا ہے۔ بہت بہت شکریہ کاشف بھائی۔
آپ نے جس موقع جال کا ربط دیا ہے اس صفحہ پر کئی کلیدی تختہ ہے۔ ا س میں سے کون سا نصب کرنا ہوگا؟--Muhammad Shuaib Nadwi 21:23, 7 مئی 2012 (UTC)

اوہ!! معافی چاہتا ہوں۔ وہ کلیدی تختہ میں نے نصب کر لیا ہے۔ اب بریکٹس صحیح نظر آرہے کاشف بھائی؟ مانع و ہوائی مبارزتی صاروخ

كاشف بهائ! صفحه اول پر ايك جاءزه كا ربط انگريزى ويكى كا كيوں ديا گيا؟

[ترمیم] Deaths in century

کاشف بھائی، اس {{Deaths in century}} سانچے کی پہلی اور آخری سطر میں اور آخر میں زمرہ میں صدی کا نام اردو کی بجائے اعداد میں آ رہا ہے مثلاً آٹھویں صدی کی بجائے 8ویں صدی آ رہا ہے۔ درستگی کر دیں تو مہربانی ہو گی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے تبدیل کروں۔ میں نے اس سانچے کو یہاں استعمال کیا ہے، آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 11:52, 12 مئی 2012 (UTC)

  • آپ کا کام ہو گیا ہے۔ --کاشف عقیل (talk) 22:47, 12 مئی 2012 (UTC)
بہت بہت شکریہ، مجھے خوشی ہے کہ آپ نے قیمتی وقت نکالا، جتنا میری سمجھ میں آیا تھا کر دیا تھا لیکن درستگی نہیں ہو رہی تھی۔ مکرر شکریہ Smile.PNG --ساجد امجد ساجد (talk) 06:21, 13 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] تلشیری

کاشف بھائی، تلشیری کے معلومات شہر کے سانچے میں کچھ غلطیاں باقی رہ گئی ہیں۔ اسے درست کر سکتے؟--Muhammad Shuaib Nadwi 20:33, 17 مئی 2012 (UTC)

تلشیری کے متناسقات اور منطقہ وقت میں بھی غلطی ہے۔ --Muhammad Shuaib Nadwi 20:40, 17 مئی 2012 (UTC)

اس سانچے میں density اردو میں نہیں آرہا۔ --Muhammad Shuaib Nadwi 20:50, 17 مئی 2012 (UTC)

  • YesY تکمیل یہ تمام کام کر دیے گئے ہیں۔ --کاشف عقیل (talk) 18:06, 19 مئی 2012 (UTC)
  • بہت بہت شکریہ کاشف بھائی ان تمام کاموں کے لیے۔ Smile.PNG --محمد شعیب (talk) 18:21, 19 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] سانچہ:مذاہب عالم حسب ممالک

کاشف بھائی، سانچہ:مذاہب عالم حسب ممالک ایک نظر دیکھ لیجیے۔ Smile.PNG --شعیب 19:49, 18 مئی 2012 (UTC)

  • YesY تکمیل سانچے میں بہتری اور درستگی کی گئی۔ --کاشف عقیل (talk) 18:07, 19 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] عبد الکلام

صفحہ عبد الکلام میں سانچہ میں نائب صدر بدستور انگریزی میں ہی آرہا، آپ اس کو دیکھ لیتے؟ --محمد شعیب (talk) 18:02, 19 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] تامل ناڈو

کاشف بھائی، صفحہ تامل ناڈو کے سانچہ میں بہت سی اغلاط ہیں، تو اسکے بجائے کونسا سانچہ استعمال کیا جائے؟ --محمد شعیب (talk) 18:25, 19 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، صفحہ تامل ناڈو کے سانچہ میں متناسقات، کثافت آبادی اور انسانی ترقیاتی اشاریہ صحیح نہیں ہو پا رہا، نیز قیام کا خانہ بھی ظاہر نہیں ہو رہا۔ --محمد شعیب (talk) 21:08, 19 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] سانچہ:YearsInCentury

کاشف بھائی، سانچہ {{YearsInCentury}} کے عنوان میں بھی عدد آ رہا ہے جیسے بیسویں کی بجائے 20ویں، اس سانچے کا استعمال میں نے یہاں کیا ہے۔ براہِ مہربانی وقت ملے تو درستگی کر دیجئے گا۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 13:08, 20 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] بین الویکی روابط

لیکن کاشف بھائی، کئی بار ایسا بھی اتفاق ہوا کہ انگریزی مضمون میں اردو کا ربط ہی نہیں تھا، اور کافی دنوں تک ایسا ہی رہا تو پھر میں نے ترمیم کی۔ ایسا کیوں؟ --محمد شعیب (talk) 17:08, 20 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] سانچہ:غیر زمرہ بند

کاشف بھائی، سانچہ:غیر زمرہ بند ایک نظر دیکھ سکتے؟ کچھ خامیاں رہ گئی ہیں۔ --محمد شعیب (talk) 20:00, 21 مئی 2012 (UTC)

  • خامیوں کی تھوڑی وضاحت کریں۔ مجھے بظاہر کوئی خامی نظر نہیں آرہی۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 00:47, 22 مئی 2012 (UTC)
    • سانچہ میں جو تصویر ہے، وہ بالکل دائیں طرف ہو گئی ہے۔ اس کو کچھ بائیں طرف کھسکایا جا سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:07, 22 مئی 2012 (UTC)
  • YesY تکمیل --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:50, 22 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] مبارک باد

کاشف بھائی،اردو ویکیپیڈیا پر 18000 ہزار مضامین مکمل ہونے پر مبارک ہو۔ Smile.PNG --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:03, 22 مئی 2012 (UTC)

  • آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 14:13, 22 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، کوئی بھی نیا مضمون بناتے وقت صفحہ کے اوپر سرخی آتی ہے، creating۔۔۔۔۔۔ عنوان کا نام۔ تو یہاں creating کو اردو لفظ تخلیق سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:03, 22 مئی 2012 (UTC)

  • جی ہاں، یہاں پر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم "تخلیق" creating کا مکمل ترجمہ محسوس نہیں ہورہا۔ کیا کوئی بہتر متبادل ہے؟ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:52, 22 مئی 2012 (UTC)
    • کاشف بھائی، Creating کیلیے دیگر ویکیپیڈیاز مثلاً عربی میں إنشاء، فارسی میں ایجاد، فرانسیسی میں Création استعمال کیا جا رہا ہے۔ لہذا میرے خیال میں Creating کیلیے تخلیق درست متبادل ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 16:46, 23 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] راۓ دیجیے

ملک مظہر عباس بھائی کاشف آخر مجھ کو کون سی معلومات یا رائے دینی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس مضمون کو کیسے بہتر بنایاجاسکتا ہے/۔ تاکہ یہ ویکیپیڈیا کی حذف حکمت عملی کے مطابق قابل قبول ہو جائے۔ مہربانی کر کے کوئی ہدایت فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ملک مظہر عباس صاحب ایک معروف شخیت ہیں۔ آپ کا اپنا صارف نام بھی مظہر عباس ہے، کیا یہ مضمون آپ اپنے بارے میں ہی لکھ رہے ہیں؟ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 13:03, 23 مئی 2012 (UTC)
  • حکمت عملی میں معروفیت سے متعلق مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔ اگر آپکا مضمون ان شرائط پر پورا اترتا ہے تو اسے حذف نہیں کیا جائے گا۔ مکمل حکمت عملی کے لیے انگریزی وکیپیڈیا پر دیکھیں: en:Wikipedia:Notability

[ترمیم] شخصی یا غیرمعروف مضامین کی ہدایات

  1. وہ شخصیات جو 200 سال یا اس سے بھی پہلے وفات پا چکی ہیں، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
  2. وہ ادارے جو 250 سال یا اس سے بھی پہلے قائم کیے گئے، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
  3. وہ قصبے، قبائل یا قومیں جن کی آبادی 100,000 سے زائد ہو، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
  4. یہ پالیسی صرف ان صارفین کے لیے ہے جو داخل نوشتہ ہو کر ایک مربوط کوشش کریں۔ بے نام صارفین کے کیے ہوئے غیر معروف یا متنازع اندراجات بغیر کسی گفتگو کے حذف کیے جا سکتے ہیں۔
  5. اگر کسی مقالے کے بارے میں دو یا دو سے زیادہ منتظمین یا پرانے صارفین اس رائے کا اظہار کریں کہ یہ غیر معروف ہے تو اس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
  6. غیر معروف مقالہ جات کو منتظمین سانچہ:غیر معروف لگا کر مقفل کردیں گے۔
  7. مقالے کے مصنف سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ یا تو 4 اهم نکات کی شرط پر پورا اترنے والاحوالہ فراھم کرے۔
    1. اگر حوالہ قابلِ تصدیق، اور معروف نوعیت کا نا ہوا تو ناقابل قبول ہوگا اور مضمون حذف کیا جاسکے گا۔
    2. ایسے حوالہ جات جو واقعتاً کسی اجتماعی ذرائع (مثال کے طور پر اشاعت شدہ کوئی کتاب، یا کسی تیسرے فریق کے اجتماعی موقع (site) وغیرہ) سے ہوں تو ان کو قبول کیا جائے گا۔
    3. وہ حوالہ جات جو کسی انتہائی نجی یا عارضی دستاویز (جیسے کوئی وقتی اشاعت شدہ چھوٹا سا کسی محلی ادارے کا کتابچہ یا کوئی وقتی یا عارضی اشتہاری رسالہ وغیرہ) تو وہ ناقابل قبول ہوں گے؛ اسی طرح اپنے ہی ذاتی موقع یا مدونہ سے دیئے گۓ حوالہ جات بھی ناقابل قبول ہوں گے۔
  8. مندرجہ بالا پالیسیوں سے قطع نظر، مضامین میں تمام دعووں کے لیے مستند حوالہ جات دینا ضروری ہے۔ حوالہ فراہم نہ کیے جانے کی صورت متنازعہ حصے حذف کیے جا سکتے ہیں۔
  9. شخصیاتی مضامین کے عنوانات میں ان کے عہدے یا سرکاری و معاشری حیثیت کا اضافہ عمومی طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا جاتا ہے؛ اس سے استشناء کی صورت میں دیوان عام میں مشورہ کیا جاسکتا ہے۔
    1. ایسا کرنے کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ اگر عہدے یا حیثیت کو عنوان کا حصہ بنایا جاتا ہے تو پھر منطقی طور پر اسی عنوان میں اس شخصیت کی جغرافیائی حدود کا نام بھی (قوسین) میں لکھنا لازم ہوگا کیونکہ ایک ہندوستانی ، پاکستانی یا کسی اور ملکی سرکاری لقب کو اس ملک سے باہر کوئی شناخت حاصل نہیں۔
    2. اگر لقب یا عہدہ بہر صورت درج کرنا لازم ٹہرے تو پھر یہ بھی لازم ٹہرے گا کہ اس کا اندراج اردو میں ہی ہو اور کلمہ نویسی کی اجازت نہیں ہوگی۔
  10. مزید دیکھیۓ منصوبہ:حکمت عملی برائے غیر معروف عنوانات۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 13:17, 23 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، صفحہ کے بائیں جانب جو تلاش کا خانہ ہے، اس میں search انگریزی میں لکھا ہوتا ہے، اس کو تلاش سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:41, 23 مئی 2012 (UTC)

  • یہ کام مشکل ہے کیونکہ اس کا تعلق خود میڈیاوکی سافٹویئر سے ہے۔ فی الحال نہیں ہو پائے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 12:29, 24 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، کمال اتاترک کے صفحہ پر موجود سانچہ میں military service اردو میں تبدیل ہو سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 20:34, 23 مئی 2012 (UTC)

  • YesY تکمیل --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 12:29, 24 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] اسکینصر

کاشف بھائی، صفحہ اسکینصر پر نیچے دو جدول دیے گئے ہیں، لیکن دونوں آپس میں مدغم ہوجا رہے ہیں۔ اسے علیحدہ کرسکتے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:44, 25 مئی 2012 (UTC)
نیز اسی صفحہ پر تین بین الوکی ربط آرہے۔ اس کا حل؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:46, 25 مئی 2012 (UTC)

  • YesY تکمیل۔ درستگی کر دی گئی ہے۔ تاہم ایک گذارش ہے اگر برا نہ منائیں تو۔ عناصر کے نئے نام نہ بنائیں۔ آپ عربی سے نام اخذ کررہے ہیں اور عرب خود ایسا نہیں کررہے۔ علم کیمیا خود ایک بہت بڑی دنیا رکھتا ہے اور عناصر کے نام بہت سی چیزوں کی اساس ہیں۔ لاکھوں مرکبات کے نام بنانے پڑیں گے۔ اور سب کچھ کرنے کے بعد کوئی یہ نام استعمال نہیں کرے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 12:53, 25 مئی 2012 (UTC)
  • نہیں کاشف بھائی، اس میں برا منانے کی کیا بات۔ Smile.PNG لیکن میں نے جن عناصر پر بھی لکھا ہے ان تمام کے اردو متبادلات خود ویکیپیڈیا سے اخذ کیے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں فہرست عناصر (اردو متبادلات) اور جن کے متبادلات نہیں ملے ان کے نام کی تارید کے بجائے عربی کا طرز اپنایا ہے جس کا اشارہ آپ نے دیا ہے جیسے نیپچونیئم وغیرہ. --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 19:49, 25 مئی 2012 (UTC)

[ترمیم] عافیہ صدیقی

کاشف بھائی، اس صفحہ پر سانچہ معلومات شخصیت میں کچھ انگریزی میں آرہا ہے، اسے اردو میں تبدیل کر سکتے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:51, 27 مئی 2012 (UTC)


[ترمیم] سانچہ state est cat

میں نے {{state est cat}} کو یہاں استعمال کیا ہے۔ اس سانچے میں ایک مسئلہ ہے جو میری سمجھ میں نہیں آ رہا، وہ یہ کہ اس سانچے میں کو لازمی زمرہ جات داخل کئے ہیں جو اس سانچے کے مستعمل ہر زمرہ میں خود بخود وارد ہوتے ہیں ان میں پہلا زمرہ زمرہ:1962ء کی دہائی میں آزاد ہونے والے ممالک اور علاقے وغیرہ شامل ہو جاتا ہے لیکن یہ زمرہ اس کی بجائے زمرہ:1960ء کی دہائی میں آزاد ہونے والے ممالک اور علاقے ہونا چاہیے تھا۔ براہِ مہربانی اس سانچے میں درستگی کر دیں تا کہ زمرہ جات 60، 70 وغیرہ کی دہائی کے آئیں۔ امید ہے میں اپنا مطلب سمجھا پایا ہوں گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 07:19, 27 مئی 2012 (UTC)

  • پیچیدہ کام ہے۔ تھوڑا وقت لگے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 13:42, 27 مئی 2012 (UTC)
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات