تبادلۂ خیال صارف:کاشف عقیل/وثق 6

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وثائق

{{{2}}}


2007ء · 2008ء · 2009ء · 2010ء · 2011ء · 2012ء · موجودہ


From Cuba[ترمیم]

My name is Sana Ullah Awan.i m studying medicine in cuba on HEC scholarship.I am in 4th year.When i remember my Country Pakistan i open wikipedia Urdu ,after reading somethin i feel better .Thanks for such a great work

سلام[ترمیم]

کاشف بھائی، کافی عرصے بعد آپ کو وکیپیڈیا پر دیکھ کر یقیناً خوشی کا احساس ہوا۔ مکرر خوش آمدید۔ کیسے مزاج ہیں آپ کے۔ اور شب و روز کیسے بسر ہو رہے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 16:38, 15 اپریل 2012 (UTC)

  • اسلام علیکم۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جناب، زندگی کی گاڑی چل رہی ہے۔ آپ سنائیں آجکل کہاں ہیں اور کیا مصروفیات ہیں۔ --کاشف عقیل (talk) 11:53, 16 اپریل 2012 (UTC)
    • شکر ہے اللہ تعالیٰ کا۔ آج کل پاکستان میں ہوں۔ سعودی عرب سے واپس آ چکا ہوں پھر سے کسی نئے ملک کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔ اگر برا محسوس نہ کریں تو کیا آپ مجھے نوکری کی تلاش میں مدد کر سکتے ہیں؟--ساجد امجد ساجد (talk) 14:12, 16 اپریل 2012 (UTC)
  • اپنا Resume مجھے ای میل کردیں۔ --کاشف عقیل (talk) 18:18, 16 اپریل 2012 (UTC)
  • شکریہ، ایک اور بات کہ تبادلہ خیال میں دستخط شامل کرنے بعد صارف کے نام کے ساتھ لفظ تبادلہ خیال کی بجائے انگریزی لفظ talk شامل ہو جاتا ہے۔ کیا آپ اس کو "تبادلہ خیال" میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور براہِ مہربانی وقت مل سکے تو ضروری مقالہ جات کی فہرست کو بھی تازہ کر دیجئے گا۔ جزاک اللہ۔۔۔--ساجد امجد ساجد (talk) 06:23, 7 مئی 2012 (UTC)
  • پہلا مسئلہ جو آپ نے کہا وہ تو مجھے خود بھی درپیش ہے۔ حل تو معلوم نہیں، تاہم کوشش کروں گا۔ دوسرا مسئلہ ذرا زیادہ پیچیدہ ہے۔ روبہ کے لیا لکھا گیا تمام کوڈ ایک پرانے شمارندہ پر پڑا ہے جس کی ہارڈ ڈسک خراب ہوئی پڑی ہے۔ اس کو recover کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہے اور غمِ روزگار آجکل کافی مصروف رکھے ہوئے ہے۔ آپ کی پریشانی نوٹ کرلی ہے؛ وقت نکالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ --کاشف عقیل (talk) 19:51, 7 مئی 2012 (UTC)
جزاک اللہ۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 02:47, 8 مئی 2012 (UTC)

یا مرحبا کاشف بھائی، بہت خوشی ہوئی آپ کا پیغام پڑھ کر اور حوصلہ بھی ملا۔ کیونکہ ہم نو واردانِ بساطِ ویکیپیڈیا کو ایک ہی فکر سب سے زیادہ لاحق ہوتی ہے، کہ زبان کیسی استعمال کی جائے، آیا وہ ویکیپیڈیا کے معیار پر پوری اترے گی یا نہیں، مقالہ کا اسلوب تحریر کیسا مناسب رہیگا۔
مجھے آپ جیسے مخلص اور صاحب علم کی دوستی پر ہمیشہ فخر رہیگا۔ جہاں تک حکم دینے کی بات ہے تو یہ اخلاقی پستی ہوگی کہ ہم چھوٹے اپنے بڑوں کو حکم دیں، ہم تو صرف درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ کی بیش قیمت رہنمائی اور قیمتی آراء کا منتظر --Muhammad Shuaib Nadwi 20:31, 7 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، مانع و ہوائی مبارزتی صاروخ صفحہ پر دوہرا سانچہ کیوں لگا یا گیا؟ کوئی خاص وجہ؟ امید ہے وضاحت کریں گے --Muhammad Shuaib Nadwi 21:13, 7 مئی 2012 (UTC)

  • ۔ دوہرا نہیں لگایا گیا بلکہ کام ہورہا ہے۔ ختم ہونے پر صرف ایک سانچہ ہی ہوگا۔ --کاشف عقیل (talk) 21:19, 7 مئی 2012 (UTC)

اوہ!! مجھے تو خبر ہی نہیں تھی، کیونکہ یہاں شمارندی تظاہر پر درست نظر آتا ہے۔ بہت بہت شکریہ کاشف بھائی۔
آپ نے جس موقع جال کا ربط دیا ہے اس صفحہ پر کئی کلیدی تختہ ہے۔ ا س میں سے کون سا نصب کرنا ہوگا؟--Muhammad Shuaib Nadwi 21:23, 7 مئی 2012 (UTC)

اوہ!! معافی چاہتا ہوں۔ وہ کلیدی تختہ میں نے نصب کر لیا ہے۔ اب بریکٹس صحیح نظر آرہے کاشف بھائی؟ مانع و ہوائی مبارزتی صاروخ

كاشف بهائ! صفحه اول پر ايك جاءزه كا ربط انگريزى ويكى كا كيوں ديا گيا؟

Deaths in century[ترمیم]

کاشف بھائی، اس {{Deaths in century}} سانچے کی پہلی اور آخری سطر میں اور آخر میں زمرہ میں صدی کا نام اردو کی بجائے اعداد میں آ رہا ہے مثلاً آٹھویں صدی کی بجائے 8ویں صدی آ رہا ہے۔ درستگی کر دیں تو مہربانی ہو گی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے تبدیل کروں۔ میں نے اس سانچے کو یہاں استعمال کیا ہے، آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 11:52, 12 مئی 2012 (UTC)

بہت بہت شکریہ، مجھے خوشی ہے کہ آپ نے قیمتی وقت نکالا، جتنا میری سمجھ میں آیا تھا کر دیا تھا لیکن درستگی نہیں ہو رہی تھی۔ مکرر شکریہ --ساجد امجد ساجد (talk) 06:21, 13 مئی 2012 (UTC)

تلشیری[ترمیم]

کاشف بھائی، تلشیری کے معلومات شہر کے سانچے میں کچھ غلطیاں باقی رہ گئی ہیں۔ اسے درست کر سکتے؟--Muhammad Shuaib Nadwi 20:33, 17 مئی 2012 (UTC)

تلشیری کے متناسقات اور منطقہ وقت میں بھی غلطی ہے۔ --Muhammad Shuaib Nadwi 20:40, 17 مئی 2012 (UTC)

اس سانچے میں density اردو میں نہیں آرہا۔ --Muhammad Shuaib Nadwi 20:50, 17 مئی 2012 (UTC)

  • YesY تکمیل یہ تمام کام کر دیے گئے ہیں۔ --کاشف عقیل (talk) 18:06, 19 مئی 2012 (UTC)
  • بہت بہت شکریہ کاشف بھائی ان تمام کاموں کے لیے۔ --محمد شعیب (talk) 18:21, 19 مئی 2012 (UTC)

سانچہ:مذاہب عالم حسب ممالک[ترمیم]

کاشف بھائی، سانچہ:مذاہب عالم حسب ممالک ایک نظر دیکھ لیجیے۔ --شعیب 19:49, 18 مئی 2012 (UTC)

  • YesY تکمیل سانچے میں بہتری اور درستگی کی گئی۔ --کاشف عقیل (talk) 18:07, 19 مئی 2012 (UTC)

عبد الکلام[ترمیم]

صفحہ عبد الکلام میں سانچہ میں نائب صدر بدستور انگریزی میں ہی آرہا، آپ اس کو دیکھ لیتے؟ --محمد شعیب (talk) 18:02, 19 مئی 2012 (UTC)

تامل ناڈو[ترمیم]

کاشف بھائی، صفحہ تامل ناڈو کے سانچہ میں بہت سی اغلاط ہیں، تو اسکے بجائے کونسا سانچہ استعمال کیا جائے؟ --محمد شعیب (talk) 18:25, 19 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، صفحہ تامل ناڈو کے سانچہ میں متناسقات، کثافت آبادی اور انسانی ترقیاتی اشاریہ صحیح نہیں ہو پا رہا، نیز قیام کا خانہ بھی ظاہر نہیں ہو رہا۔ --محمد شعیب (talk) 21:08, 19 مئی 2012 (UTC)

سانچہ:YearsInCentury[ترمیم]

کاشف بھائی، سانچہ {{YearsInCentury}} کے عنوان میں بھی عدد آ رہا ہے جیسے بیسویں کی بجائے 20ویں، اس سانچے کا استعمال میں نے یہاں کیا ہے۔ براہِ مہربانی وقت ملے تو درستگی کر دیجئے گا۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 13:08, 20 مئی 2012 (UTC)

بین الویکی روابط[ترمیم]

لیکن کاشف بھائی، کئی بار ایسا بھی اتفاق ہوا کہ انگریزی مضمون میں اردو کا ربط ہی نہیں تھا، اور کافی دنوں تک ایسا ہی رہا تو پھر میں نے ترمیم کی۔ ایسا کیوں؟ --محمد شعیب (talk) 17:08, 20 مئی 2012 (UTC)

سانچہ:غیر زمرہ بند[ترمیم]

کاشف بھائی، سانچہ:غیر زمرہ بند ایک نظر دیکھ سکتے؟ کچھ خامیاں رہ گئی ہیں۔ --محمد شعیب (talk) 20:00, 21 مئی 2012 (UTC)

مبارک باد[ترمیم]

کاشف بھائی،اردو ویکیپیڈیا پر 18000 ہزار مضامین مکمل ہونے پر مبارک ہو۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:03, 22 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، کوئی بھی نیا مضمون بناتے وقت صفحہ کے اوپر سرخی آتی ہے، creating۔۔۔۔۔۔ عنوان کا نام۔ تو یہاں creating کو اردو لفظ تخلیق سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:03, 22 مئی 2012 (UTC)

  • جی ہاں، یہاں پر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم "تخلیق" creating کا مکمل ترجمہ محسوس نہیں ہورہا۔ کیا کوئی بہتر متبادل ہے؟ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:52, 22 مئی 2012 (UTC)
    • کاشف بھائی، Creating کیلیے دیگر ویکیپیڈیاز مثلاً عربی میں إنشاء، فارسی میں ایجاد، فرانسیسی میں Création استعمال کیا جا رہا ہے۔ لہذا میرے خیال میں Creating کیلیے تخلیق درست متبادل ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 16:46, 23 مئی 2012 (UTC)

راۓ دیجیے[ترمیم]

ملک مظہر عباس بھائی کاشف آخر مجھ کو کون سی معلومات یا رائے دینی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس مضمون کو کیسے بہتر بنایاجاسکتا ہے/۔ تاکہ یہ ویکیپیڈیا کی حذف حکمت عملی کے مطابق قابل قبول ہو جائے۔ مہربانی کر کے کوئی ہدایت فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ملک مظہر عباس صاحب ایک معروف شخیت ہیں۔ آپ کا اپنا صارف نام بھی مظہر عباس ہے، کیا یہ مضمون آپ اپنے بارے میں ہی لکھ رہے ہیں؟ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 13:03, 23 مئی 2012 (UTC)
  • حکمت عملی میں معروفیت سے متعلق مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔ اگر آپکا مضمون ان شرائط پر پورا اترتا ہے تو اسے حذف نہیں کیا جائے گا۔ مکمل حکمت عملی کے لیے انگریزی وکیپیڈیا پر دیکھیں: en:Wikipedia:Notability

شخصی یا غیرمعروف مضامین کی ہدایات[ترمیم]

  1. وہ شخصیات جو 200 سال یا اس سے بھی پہلے وفات پا چکی ہیں، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
  2. وہ ادارے جو 250 سال یا اس سے بھی پہلے قائم کیے گئے، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
  3. وہ قصبے، قبائل یا قومیں جن کی آبادی 100,000 سے زائد ہو، انھیں غیر معروف قرار نہیں دیا جاسکتا اور ان مضامین پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
  4. یہ پالیسی صرف ان صارفین کے لیے ہے جو داخل نوشتہ ہو کر ایک مربوط کوشش کریں۔ بے نام صارفین کے کیے ہوئے غیر معروف یا متنازع اندراجات بغیر کسی گفتگو کے حذف کیے جا سکتے ہیں۔
  5. اگر کسی مقالے کے بارے میں دو یا دو سے زیادہ منتظمین یا پرانے صارفین اس رائے کا اظہار کریں کہ یہ غیر معروف ہے تو اس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
  6. غیر معروف مقالہ جات کو منتظمین سانچہ:غیر معروف لگا کر مقفل کردیں گے۔
  7. مقالے کے مصنف سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ یا تو 4 اهم نکات کی شرط پر پورا اترنے والاحوالہ فراھم کرے۔
    1. اگر حوالہ قابلِ تصدیق، اور معروف نوعیت کا نا ہوا تو ناقابل قبول ہوگا اور مضمون حذف کیا جاسکے گا۔
    2. ایسے حوالہ جات جو واقعتاً کسی اجتماعی ذرائع (مثال کے طور پر اشاعت شدہ کوئی کتاب، یا کسی تیسرے فریق کے اجتماعی موقع (site) وغیرہ) سے ہوں تو ان کو قبول کیا جائے گا۔
    3. وہ حوالہ جات جو کسی انتہائی نجی یا عارضی دستاویز (جیسے کوئی وقتی اشاعت شدہ چھوٹا سا کسی محلی ادارے کا کتابچہ یا کوئی وقتی یا عارضی اشتہاری رسالہ وغیرہ) تو وہ ناقابل قبول ہوں گے؛ اسی طرح اپنے ہی ذاتی موقع یا مدونہ سے دیئے گۓ حوالہ جات بھی ناقابل قبول ہوں گے۔
  8. مندرجہ بالا پالیسیوں سے قطع نظر، مضامین میں تمام دعووں کے لیے مستند حوالہ جات دینا ضروری ہے۔ حوالہ فراہم نہ کیے جانے کی صورت متنازعہ حصے حذف کیے جا سکتے ہیں۔
  9. شخصیاتی مضامین کے عنوانات میں ان کے عہدے یا سرکاری و معاشری حیثیت کا اضافہ عمومی طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا جاتا ہے؛ اس سے استشناء کی صورت میں دیوان عام میں مشورہ کیا جاسکتا ہے۔
    1. ایسا کرنے کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ اگر عہدے یا حیثیت کو عنوان کا حصہ بنایا جاتا ہے تو پھر منطقی طور پر اسی عنوان میں اس شخصیت کی جغرافیائی حدود کا نام بھی (قوسین) میں لکھنا لازم ہوگا کیونکہ ایک ہندوستانی ، پاکستانی یا کسی اور ملکی سرکاری لقب کو اس ملک سے باہر کوئی شناخت حاصل نہیں۔
    2. اگر لقب یا عہدہ بہر صورت درج کرنا لازم ٹہرے تو پھر یہ بھی لازم ٹہرے گا کہ اس کا اندراج اردو میں ہی ہو اور کلمہ نویسی کی اجازت نہیں ہوگی۔
  10. مزید دیکھیۓ منصوبہ:حکمت عملی برائے غیر معروف عنوانات۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 13:17, 23 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، صفحہ کے بائیں جانب جو تلاش کا خانہ ہے، اس میں search انگریزی میں لکھا ہوتا ہے، اس کو تلاش سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:41, 23 مئی 2012 (UTC)

  • یہ کام مشکل ہے کیونکہ اس کا تعلق خود میڈیاوکی سافٹویئر سے ہے۔ فی الحال نہیں ہو پائے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 12:29, 24 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، کمال اتاترک کے صفحہ پر موجود سانچہ میں military service اردو میں تبدیل ہو سکتا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 20:34, 23 مئی 2012 (UTC)

اسکینصر[ترمیم]

کاشف بھائی، صفحہ اسکینصر پر نیچے دو جدول دیے گئے ہیں، لیکن دونوں آپس میں مدغم ہوجا رہے ہیں۔ اسے علیحدہ کرسکتے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:44, 25 مئی 2012 (UTC)
نیز اسی صفحہ پر تین بین الوکی ربط آرہے۔ اس کا حل؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:46, 25 مئی 2012 (UTC)

  • YesY تکمیل۔ درستگی کر دی گئی ہے۔ تاہم ایک گذارش ہے اگر برا نہ منائیں تو۔ عناصر کے نئے نام نہ بنائیں۔ آپ عربی سے نام اخذ کررہے ہیں اور عرب خود ایسا نہیں کررہے۔ علم کیمیا خود ایک بہت بڑی دنیا رکھتا ہے اور عناصر کے نام بہت سی چیزوں کی اساس ہیں۔ لاکھوں مرکبات کے نام بنانے پڑیں گے۔ اور سب کچھ کرنے کے بعد کوئی یہ نام استعمال نہیں کرے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 12:53, 25 مئی 2012 (UTC)
  • نہیں کاشف بھائی، اس میں برا منانے کی کیا بات۔ لیکن میں نے جن عناصر پر بھی لکھا ہے ان تمام کے اردو متبادلات خود ویکیپیڈیا سے اخذ کیے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں فہرست عناصر (اردو متبادلات) اور جن کے متبادلات نہیں ملے ان کے نام کی تارید کے بجائے عربی کا طرز اپنایا ہے جس کا اشارہ آپ نے دیا ہے جیسے نیپچونیئم وغیرہ. --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 19:49, 25 مئی 2012 (UTC)

عافیہ صدیقی[ترمیم]

کاشف بھائی، اس صفحہ پر سانچہ معلومات شخصیت میں کچھ انگریزی میں آرہا ہے، اسے اردو میں تبدیل کر سکتے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:51, 27 مئی 2012 (UTC)


سانچہ state est cat[ترمیم]

میں نے {{state est cat}} کو یہاں استعمال کیا ہے۔ اس سانچے میں ایک مسئلہ ہے جو میری سمجھ میں نہیں آ رہا، وہ یہ کہ اس سانچے میں کو لازمی زمرہ جات داخل کئے ہیں جو اس سانچے کے مستعمل ہر زمرہ میں خود بخود وارد ہوتے ہیں ان میں پہلا زمرہ زمرہ:1962ء کی دہائی میں آزاد ہونے والے ممالک اور علاقے وغیرہ شامل ہو جاتا ہے لیکن یہ زمرہ اس کی بجائے زمرہ:1960ء کی دہائی میں آزاد ہونے والے ممالک اور علاقے ہونا چاہیے تھا۔ براہِ مہربانی اس سانچے میں درستگی کر دیں تا کہ زمرہ جات 60، 70 وغیرہ کی دہائی کے آئیں۔ امید ہے میں اپنا مطلب سمجھا پایا ہوں گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 07:19, 27 مئی 2012 (UTC)

باب قرآن کریم[ترمیم]

کاشف بھائی، باب قرآن بنانے کی کوشش کی ہے۔ پتہ نہیں صحیح بنا یا نہیں۔ آپ براہ کرم یہاں دیکھ لیجیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:46, 29 مئی 2012 (UTC)

صفحہ اول[ترمیم]

کاشف بھائی، صفحہ اول میں جہاں اہم ابواب موجود ہیں ان میں باب اسلام موجود نہیں ہے۔ کیا یہ ترمیم ہو سکے گی؟ یہ میرے خیال میں اہم ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:29, 30 مئی 2012 (UTC)

کاشف بھائی، آپ کچھ ناراض سے لگ رہے :(۔ کیا کوئی غلطی ہوئی مجھ سے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:35, 30 مئی 2012 (UTC)

  • نہیں جناب، ناراض بالکل نہیں۔ بس مصروفیت زیادہ ہے اور کام تھوڑا وقت طلب ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 18:32, 30 مئی 2012 (UTC)

شكريہ[ترمیم]

اسلام علیکم طاہر محمود صاحب۔ وکیپیڈیا میں خوش آمدید۔ ماشا اللہ آپ نے آتے ہی زور و شور کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔ امید ہے آپکا اور ہمارا ساتھ دور تک چلے گا۔ اگر کسی قسم کی مدد درکار ہو تو ضرور بتائیے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:03, 30 مئی 2012 (UTC)

شكريہ کاشف عقیل صاحب۔

ميں ابھی اردو وکیپیڈیا ميں طفل مكتب ہوں ضرورت پر آپکو زحمت دوں گا-

طاہر محمود

شکریہ[ترمیم]

شکریہ کاشف بھائی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:29, 31 مئی 2012 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

میں اس کرم کے کہاں تھا قابل
حضور کی بندہ پروری ہے
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا
کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے۔

آپ کےاعزاز کے میں قابل تو نہیں تھا، بہرحال, آپ لوگوں کی سرپرستی کے بغیر یہ سب ناممکن تھا۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:35, 2 جون 2012 (UTC)

محمد شعیب صاحب، ميرے ناقص علم ميں قوائد کی رو سے ملک٫ شہر٫ شخص٫ جگہ٫ ععمارت٫ ادارہ کا نام اسم معرفہ کی قسم اسم علم ہے- اگر کسی نام کا مصدقہ اردو ترجمہ موجود ہو جیسے (Cyprus) قبرص٫ (University of the Punjab) جامعۂ پنجاب٫اسے ضرور استعمال کرنا چاہے لیکن اپنی منشا پر کسی اسم معرفہ کا ترجمہ کر دینا مناسب نہیں- (Green Land) کو گرین لینڈ ہی لکھا جاۓ گا سبز زمین نہیں میرا اغتراض صفحہ "دانشگاہ ديال سنگھ لاہور" پر ہے جسے ميرے خيال ميں "دیال سنگھ کالج لاہور" ہونا چاہیے (اسم معرفہ) البتہ "لاہور کالجوں کا شہر ہے" بجاۓ "لاہور دانشگاہوں کا شہر ہے" لکھنا درست ہے - (استعمال بطور اسم نکرہ) اگر آپکے پاس "دانشگاہ ديال سنگھ لاہور" لکھنے کی کوئی دليل یا داستاويز ہے تو براۓ مہربانی بتا ديں- ميں ضرور تسليم کروں گا- [گورنمنٹ دیال سنگھ کالج واضح نظر آ رہا ہے] --46.184.31.231 13:26, 1 جون 2012 (UTC) بتانے کا شکریہ طاھر محمود

صرف مراح کیلۓ(Caspar Weinberger بهوت کا بچہ شراب بند کباب)


گزشتہ سے پیوستہ[ترمیم]

ديال سنگھ كالج لاھور

کیا کسی ادارے کا جزوی نام تبدیل کرنا قوائد کی رو سے درست ہے؟

کیا کسی ادارے کا جزوی نام تبدیل کرنا قانونی طور پر درست ہے؟

جبکہ وہ نام ادارے کا مصدقہ اردو ترجمہ نہ ہو-

ملاحظہ فرمائیے:

[1]

[2]

[3]

[4]


ادارہ اپنا نام اردو میں "گورنمنٹ دیال سنگھ کالج" لکھتا ہے- یقین مانیے ادارے میں متعدد اردو دان موجود ہیں-

بندہ اس کی مخالفت نہیں کہ اداروں کے اردو نام نہیں ہونا چاہیے بلکہ گزارش یہ ہے جن اداروں کا مصدقہ اردو ترجمہ ہے اسے ضرور استعمال کریں- ) (University of the Punjab جامعۂ پنجاب چند مثالیں اردو ویکیپیڈیا سے- مصدقہ اردو ترجمہ موجود ہے ریاستہائے متحدہ امریکہ

چین

بھارت

یونان

جنوبی افریقہ

مصدقہ اردو ترجمہ موجود نہیں- جبکہ جزوی ترجمہ ممکن ہے-

تھائی لینڈ

سوئٹزر لینڈ

پاپوا نیو گنی

گرین لینڈ

ویٹیکن سٹی

برائے کرم مدلل جواب دیجیے گا- بندہ تسلیم کرے گا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا-


تصویر:

ساجد امجد ساجد صاحب

کاشف عقیل صاحب


طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:04, 3 جون 2012 (UTC)

حالیہ تبدیلیاں[ترمیم]

کاشف بھائی، حالیہ تبدیلیوں میں صارف کے نام کے بعد بین القوسین تبادلہ خیال اور شراکت کے اختیارات ہوتے ہیں۔ لیکن ابھی میرے شمارندہ میں بین القوسین شراکت کے بجائے صرف شرا نظر آرہا ہے۔ یہ کسی طرازی نقص کی وجہ سے ہے یا اسے تبدیل کیا گیا ہے؟؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:08, 3 جون 2012 (UTC)

  • کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور مجھے پورا لفظ "شراکت" نظر آرہا ہے۔ شاید آپکے براؤزر میں کچھ مسئلہ ہے۔ کوئی مختلف براؤزر استعمال کرکے دیکھیں۔ ویسے وکیمیڈیا فاؤنڈیشن آجکل کافی تجربات بھی کررہی ہے اور ان میں سے اکثر تجربات تمام صارفین کو اور تمام ممالک میں نظر نہیں آتے ، لہٰذا ان کی کوئی کرم نوازی بھی ہوسکتی ہے جس سے آپ متاثر ہوئے ہیں پر میں نہیں۔ اگر یہ ایسا کوئی مسئلہ ہے تو ایک دو دنوں میں خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:28, 3 جون 2012 (UTC)
  • پورے ویکیپیڈیا میں کہیں لفظ kat نظر نہیں آرہا۔ اس لیے یہاں بھی انگریزی میں لکھنا پڑا --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:57, 3 جون 2012 (UTC)
  • میں سمجھا نہیں۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 18:13, 3 جون 2012 (UTC)

شكريہ[ترمیم]

کاشف عقیل صاحب،

آپ نے درست فرمایا میں دیال سنگھ کالج کے معاملے میں حساس ہوں- وجہ سابقہ طالب علم - رائج نام کے استعمال کی اجازت پر مشکور ہوں- بخدا میرا مقصد بحث برائے بحث نہیں تھا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی ایسا ارادہ رکھتا ہوں- آپنے نئے مضمونوں کے بارے میں جو راہنمائی کی ہے میں آپکا شکر گذار ہوں- یہ جان کر حیرت ہوئی کہ اردو چوتھی بڑی زبان وکیپیڈیاؤں کی فہرست میں مقالات کے معیار اور مقدار کے لحاظ سے 67 ویں درجے پر ہے- آئندہ کوئی نیا مضمون تخلیق کرنے سے پہلے مشورہ کر لیا کروں گا- مجھے طرزیات کی اصطلاحات جو اردو وکیپیڈیا پر مروج کی ہوں کی تلاش میں دقت ہے- کیا اسکی کوئی فہرست موجود ہے- چند مضامین جو میں شروع کرنا چاہتا ہوں – اردو ناموں پر مشورہ اور اصلاح درکار ہے – ہمیشہ یہ زحمت نہ دوں گا-

  1. mobile operating system – محمول نظام تشغیل
  2. smartphone - زیرکی تکلم
  3. tablet computer - لَوحی شُمارندہ
  4. Open Handset Alliance – متتوح دستی تکلم اتحاد
  5. Android - اینڈروئیڈ
  6. Palm OS – پام نظام تشغیل
  7. Symbian - سمبئین
  8. bada - باڈا
  9. ونڈوز سی ای نظام تشغیل -Windows CE
  10. Windows Mobile - ونڈوز موبائل نظام تشغیل
  11. - ونڈوز فون نظام تشغیل Windows Phone
  12. webOS – ویب نظام تشغیل
  13. BlackBerry OS – بلیک بیری نظام تشغیل
  14. MeeGo - میگو
  15. Maemo - ماےمو
  16. iOS – آئی او ایس
  17. network switch – بدیل جالِـکار
  18. Binary Runtime Environment for Wireless - (BREW) – ثنائی ؟ ؟ لاسلکی
  19. Wifi
  20. cellular network - خلیے دار جالِـکار
  21. GPRS
  22. 3G
  23. 4G
  24. WiMAX
  25. HSDPA
  26. W-CDMA

جواب[ترمیم]

میں ذاتی طور پر اس طرح کی اصطلاحات کو ترجمہ کرنے کے حق میں نہیں۔ اس سے ایک قصہ یاد آگیا، وہ آپکو سناتا ہوں۔ میں جہاں کام کرتا ہوں وہاں Network Support میں سے ایک صاحب کو کمپنی نے برازیل بھیجا۔ کمپنی کے برازیل والے آفس میں کچھ مسئلہ چل رہا تھا اور ان صاحب کو وہ مسئلہ حل کرنے میں مدد کرنا تھی۔ یہ زبانیں سیکھنے کے ذرا شوقین ہیں اور پرتگالی زبان روانی سے بول سکتے ہیں۔ وہاں جاکر انہوں نے مسئلے کی جڑ تلاش کرنے پر کام شروع کیا اور دو چار روز کی محنت کے بعد نتیجہ اخذ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس دن دوپہر کے کھانے پر اس دفتر کے مقامی Network Support کے عملے نے ان سے دریافت کیا کہ کوئی پیش رفت ہوئی یا نہیں۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی آسانی کی خاطر سارا معاملہ انہیں پرتگالی زبان میں سمجھانا شروع کیا۔ لب لباب انہوں نے کچھ اس انداز میں بتایا کہ آپ کا "دیوارِ آتش" ٹھیک نہیں ہے۔ وہاں کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ دیوارِ آتش کیا بلا ہے تو یہ صاحب الفاظ بدل کر نہیں کسی طرح معنی سمجھانے کی کوشش کرنے لگے۔ کبھی آتشیں دیوار کہتے اور کبھی آگ کی دیوار مگر بات کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔ اس طرح آدھا گھنٹہ ضائع ہوگیا۔ آخر کار ایک مقامی بولا، Do you mean our firewall is not configured right? اور یہ صاحب بولے ہاں، یہی تو میں اتنی دیر سے آپ کو سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں۔ اس پر مقامی بولا کہ بھائی آپ سیدھی طرح Firewall کہ دیتے، آپکو اس کا ترجمہ کرنے کو کس نے کہا؟ ہم تو ترجمہ نہیں کرتے، Firewall ہی کہتے ہیں۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 23:41, 4 جون 2012 (UTC)

قرآنی آیات[ترمیم]

کیا قران کی آیات استعال کی جا سکتی ہیں - مضمون آدمء

طاہر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:17, 4 جون 2012 (UTC)

غذائیت - اردو[ترمیم]

غذائیت - اردو میں کیسے بنائیں گے- مضمون سیب

طاہر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 10:17, 4 جون 2012 (UTC)

باب پاکستان[ترمیم]

کاشف بھائی، باب پاکستان بنانے کی کوشش کی ہے، اسے مزید مواد، توجہ اور تکنیکی اصلاح کی ضرورت ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 20:29, 4 جون 2012 (UTC)

  • اردو وکیپیڈیا پر تاحال نام فضاء "باب" موجود نہیں۔ انگریزی پر namespace portal. وکیمیڈیا پر کہ کر بنوائی جا سکتی ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 23:36, 4 جون 2012 (UTC)
  • آپ آجکل آسان کام نہیں کہتے ۔ ماشا اللہ آپ نے کافی عرصے سے نظر انداز شدہ ایک کام میں ہاتھ ڈالا ہے۔ اگر آپ تمام ضروری ابواب کو اچھی شکل میں لا سکے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ چند گزارشات درج ہیں۔
    • اردو ٹیکسٹ صاحب کے مشورے کے مطابق "باب" کی نام فضا کو اردو وکیپیڈیا میں ڈلوانے کی کوشش کریں۔ اگر اس کے بغیر تمام کام کرتے رہے تو جب بھی یہ نام فضا آئے گی، آپ کے بنائے ہوئے صفحات کا نام یا تو مسئلہ پیدا کریں گے یا تبدیل ہو جائیں گے۔
    • مواد اور توجہ والے کام میں آجکل نہیں کرپارہا؛ روزگار کی مصروفیات کے ساتھ تکنیکی کام ہی کرلوں تو غنیمت جانتا ہوں۔ اسلیے مواد کے سلسے میں میرا مشورہ ہے کہ دیگر ساتھیوں کو اپنے ساتھ ملائیں۔
    • تکنیکی بہتری کے لیے جو چیزیں میری سمجھ میں آئیں گی، وہ میں کرتا جاؤں گا (دستیابی وقت شرط ہے)۔ اگر آپ کسی چیز میں مسئلہ دیکھیں تو نشاندہی کردیں تاکہ اسے پہلے حل کردیا جائے۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 00:28, 5 جون 2012 (UTC)

  • بے حد شکریہ کاشف بھائی پیغام کا ۔ براہ کرم یہ بتا دیں کہ نام فضا دلوانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات سمجھ نہیں آئی۔ آپ تفصیل سے بتا سکتے؟ میں تو ابھی ویکی پر نوآموز ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 00:34, 5 جون 2012 (UTC)
  • مجھے ٹھیک سے یاد نہیں کہ یہ درخواست کہاں دینی ہوتی ہے۔ اردو ٹیکسٹ صاحب سے مدد کی درخواست ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 00:50, 5 جون 2012 (UTC)
  • یہ درخواست غالباً بگزلا پر دینا ہوتی ہے، اور درخواست دینے کا کام کاشف صاحب کے کرنے کا ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 10:44, 5 جون 2012 (UTC)
  • بگزلا مجھے معلوم نہیں کہ کیا ہے، اگر تھوڑی اور وضاحت کریں تو مہربانی ہوگی۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 20:04, 5 جون 2012 (UTC)
  • کیا آپ بگزیلا کا اردو ترجمہ کرنے کو کہہ رہے ہیں؟ ربط ۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 01:24, 6 جون 2012 (UTC)
  • معذرت چاہتا ہوں، میں سمجھا نہیں تھا۔ یہ درخواست کافی پہلے وہاں دی تھی تاہم اسے اس بنیاد پر رد کردیا گیا ہے کہ یہاں پر کوئی رائے شماری نہیں کی گئی ہے۔ رائے شماری کروا کے اسی درخواست کو دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔ نام فضاء کی درخواست
  • رائے شماری شروع کردی گئی ہے۔ برائے مہربانی اپنی رائے کا اظہار کریں۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 21:59, 6 جون 2012 (UTC)

غیر موجود مضامین[ترمیم]

محترم کاشف عقیل صاحب،

آپ نے جو اردو میں غیر موجود مضامین کی فہرست پیش کی ہے اس میں دراصل کچھ مضامین موجود ہے ۔ مثلاً :- God کے لئے اردو میں اللہ اور خدا ، Moses کے لئے موسیٰ یا موسیٰ علیہ السلام وغیرہ ہیں ۔ --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 11:04, 5 جون 2012 (UTC)

ادنیٰ کاوش[ترمیم]

کاشف بھائی، میں نے زمرہ:پوشیدہ زمرہ جات بنا کر پوشیدہ زمرہ جات کے لئے ویکیپیڈیا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک کاوش کی ہے۔ اس کے علاوہ {{wiki}} کے زمرہ جات تبدیل کر کے زمرہ:مقالات جن کی صفائی کی ضرورت ہے اور زمرہ:تمام مقالات جن کی صفائی کی ضرورت ہے بنائے ہیں۔ یہ دونوں زمرے انگریزی نام کے ساتھ ہر اس مضمون پر ظاہر ہو جاتے تھے جن پر سانچہ {{Wiki}} لگایا جاتا تھا اس کی وجہ سے زائد زمرہ جات مضمون میں داخل ہو جاتے تھے، اس کے سد باب کے لئے میں نے یہ دونوں پوشیدہ زمرہ جات اردو نام سے بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ سانچہ جات {{Empty category}}، {{Articles that need to be wikified progress}}، {{Random page in category}} اور {{Backlog}} بنائے ہیں۔ ذرا ملاحظہ فرما لیں اور اگر کہیں درستگی کی ضرورت محسوس ہو تو درست کر دیں۔ امید ہے اردو صارفین اور بالخصوص آپ کو (کیونکہ آپ سانچہ سازی کے ماہر ہیں) میری کاوشیں ضرور پسند آئیں گی۔ دعاؤں کا طلبگار۔۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 14:05, 8 جون 2012 (UTC)

  • کافی اچھی کاوشیں ہیں۔ ان سے مقالات زیادہ صاف ستھرے نظر آئیں گے اور منتظمین کو بھی دیکھ بھال میں مدد ملے گی۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 15:30, 8 جون 2012 (UTC)

Yeniçeri[ترمیم]

کاشف عقیل صاحب اور محمد شعیب صاحب،

میری نظر سے مضمون سلطنت عثمانیہ گزرا جس میں "Yeniçeri ترکی" کو "ینی چری" لکھا ہوا ہے- جبکہ میرے مطابق یہ "جاںثاری" ہونا چاہیے-

[[5]]

[[6]]

[[7]]

[[8]]

آپ کی رائے کیا ہے-

طاھر محمود--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 06:53, 11 جون 2012 (UTC)

  • میری رائے میں ینی چری ہی درست تلفظ ہے۔ مشرقی یورپ میں J اکثر Y کا تلفظ ادا کرتا ہے اور اس وجہ سے مغالطہ ہوتا ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 16:35, 11 جون 2012 (UTC)

سانچہ خوش آمدید[ترمیم]

کاشف بھائی، {{خوش آمدید}} میں اپنی بنائی ہوئی ترمیز ساجد بھائی کے مشورے سے ڈالی گئی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ اور میں اس سانچے کو اس طرز پر مختصر کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میں کر نہیں سکا۔ کیا آپ کر دیں گے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:30, 15 جون 2012 (UTC)

  • تاخیر سے جواب دینے کے لیے معذرت۔ خوش آمدید کے لیے مرکزی سانچہ مختصر ہی ہونا چاہیے۔ تاہم استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہر صارف الگ سے سانچہ بنائے جو اسکی پسند کا ہو اور جسے وہ اپنی مرضی سے بدل سکتا ہو۔ مثلاً آپ اپنے لیے سانچہ یہاں بنائیں گے: صارف:Muhammad Shuaib Nadwi/خوش آمدید۔ یہ تخلیق کرنے کے بعد اس کے استعمال کا درست طریقہ مندرجہ ذیل ترمیز ہوگی تاکہ کسی ردوبدل کے نتیجے میں ماضی میں دیے گئے پیغامات نہ بدلیں۔
  • {{subst:صارف:Muhammad Shuaib Nadwi/خوش آمدید}}

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 14:59, 23 جون 2012 (UTC)

  • کیا یہ سانچہ اس طرز پر مختصر ہوجائیگا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:02, 23 جون 2012 (UTC)
  • آپ اس میں جو چاہیں تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ اگر کسی چیز میں تکنیکی دشواری کا سامنا ہے تو بتائیں، میں مدد کی کوشش کروں گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 15:05, 23 جون 2012 (UTC)
  • جی تکنیکی دشواری ہی درپیش ہے۔ عربی ویکی میں جس طرح مختلف ٹیبز میں ہے اس طرح نہیں ہو پا رہا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:08, 23 جون 2012 (UTC)
  • YesY تکمیل۔ آپ نے ہی شاید عربی وکیپیڈیا کے زکریا صاحب سے رابطہ کیا تھا۔ ان کے فراہم کردہ رموز سے اب سانچہ آپ کی خواہش ہے مطابق کام کرنے لگا ہے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 21:52, 2 اگست 2012 (UTC)
  • جی کاشف بھائی۔ ۔ محمد شعیب

پرچم برطانیہ[ترمیم]

کاشف بھائی- برطانیہ کے ساتھ "انگلینڈ کا جھنڈا آ رہا ہے UK کا نہیں-  مملکت متحدہ

دو اور ملکوں کے ساتھ یہ مسلہ ہے-

طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 13:14, 20 جون 2012 (UTC)

شکریہ کاشف بھائی- طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 05:57, 24 جون 2012 (UTC)