تبادلۂ خیال صارف:Fkehar
[ترمیم] شہر اور اضلاع
السلام علیکم فہد بھائی۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ میں نے تمام اسلامی ممالک پر کے شہروں پر کام کرنے کا ارادہ کیا تھا اور آذربائیجان اس کی ابتداء ہے۔ یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس میں میرا کوئی ساتھ دے۔ میں نے ایک سانچہ شہر کے لیے بنایا تھا جسے استعمال کر رہا ہوں۔ اسی طرح ایک دو دن میں میں اضلاع کے لیے سانچہ بنا رہا ہوں انشاءاللہ۔ شہر اور ضلع پر الگ الگ مضمون بنانے کا ارادہ ہے۔ اس طرح تقریباً چار ہزار مضامین انگریزی وکی پر بنے ہوئے ہیں۔ اگر کام بٹ جائے تو یقیناً تیزی سے ہوگا۔ آپ اور میں ایک ایک ملک چن لیتے ہیں جب وہ ہو جائیں تو اگلے ملک۔ پہلے میں کچھ شہروں پر کام کروں گا اور اس کے بعد ان کے اضلاع پر (جیسے آذربائیجان مین یہ رایون یا ریجن کہلاتا ہے)۔ اضلاع میں جو معلومات آئیں گی ان میں سے آدھی وہی ہیں جو شہروں میں استعمال ہوئی ہیں۔ اس لیے اضلاع کا سانچہ میں ایسا بنانا چاہتا ہوں جس سے شہروں کے سانچے کی معلومات استعمال ہو جائیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کچھ اور تجاویز ہیں تو ضرور مجھے شریک کیجئیے۔ اس وقت ایران کے شہروں پر کام شروع کرنے لگا ہوں--سید سلمان رضوی 09:06, 13 نومبر 2009 (UTC)
جناب یہ ماتحت والی بات تو نہ کریں ہم تو مل کر ہی کام کریں گے۔ ایک زمانے میں میں نے جوش میں آ کر تمام ممالک کے سانچے بہتر بنائے تھے لیکن مضمون لکھتے وقت رک گیا۔ آپ نے افغانستان جیسے مضامین مجھ سے لکھوائےتھے۔ اسی طرح بلوچستان کے تمام شہروں پر کام کیا تھا مگر معلومات کی بی انتہا کمی تھی۔ آپ کی بات بالکل درست ہےکہ پاکستان کو فوقیت دینا چاہئیے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ سندھ اور میں پنجاب کے شہروں پر کام کر لوں۔ اس صورت میں ایران کو اس کے بعد کر لوں گا۔ جب ہم یہ دو صوبے کرلیں تو پھر سرحد اور بلوچستان کو دیکھ لیں گے۔ کوشش یہ ہو کہ مضمون کا حجم کم از کم نصف کلو بائیٹ ہو تاکہ وہ کسی کھاتے میں تو آئے۔ یہ پاکستان ہی سے شروع کرنے کے اور صوبہ وار کام کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ (اس طرح پاکستان جلد ہو جائے گا)۔ بعد میں ہم الگ الگ ممالک پر کام کرلیں گے۔ کی خیال ہے؟--سید سلمان رضوی 09:23, 13 نومبر 2009 (UTC)
چلیں ٹھیک ہے۔ لیکن پہلے میں ذرا زمرے درست کروں گا۔ زمرہ شہر میں ایشیائی شہر اس میں پاکستان کے شہر۔ پھر سندھ کے شہر۔ یعنی آپ جو بھی سندھ کا شہر بنائیں اس میں زمرہ صرف سندھ کے شہر رکھیں۔ سندھ کے شہر کے زمرے کو ہم پاکستان کے شہر اور اس کو ایشیائی شہر کے زمرے میں رکھے گیں جو خود شہر کے زمرے میں ہوگا۔ (میرا مطلب ہے کہ ڈبل زمرے نہ بنائیے)۔ پہلے قدم کے طور پر میں زمرہ شہر (پاکستان) کو زمرہ پاکستان کے شہر سے بدل رہا ہوں۔ انشاءاللہ مل کر یہ کام بہت اچھا ہوگا۔--سید سلمان رضوی 09:46, 13 نومبر 2009 (UTC)
- لیجئیے ایک کام تو ہوا۔ پاکستان کے زمرے درست کر دیے ہیں۔ آپ کی تحسین کا بھی شکریہ۔ ابھی چند اضلاع و تحصیلین ہیں جو شہر کے زمرے میں ہیں لیکن انہیں درست کرنا آسان ہے--سید سلمان رضوی 11:44, 13 نومبر 2009 (UTC)
- فہد بھائی سلام۔ آج کافی زمرے درست کر دیے ہیں۔ اب جب آپ سندھ کے شہر بنائیں تو اس میں صرف ایک زمرہ رکھیں اور وہ ہے زمرہ:سندھ کے شہر۔ مزید تفصیل کے لیے آپ زمرہ:پاکستان کی انتظامی تقسیم دیکھ سکتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 21:25, 13 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] اجازت
السلام علیکم۔ مجھے لگ رہا ہے کہ پاکستان کی انتظامی اکائیاں اور پاکستان کی انتظامی تقسیم ایک ہی مضمون ہیں اور بنیادی طور پر یہ میری ہی غلطی ہے۔ پہلے میں نے سوچا تھا کہ انتظامی اکائیاں والے مضون میں صوبے اور علاقے شامل کیے جائیں جو باقاعدہ پاکستان میں شامل ہیں (پاکستان کا شماریاتی مواد کشمیر اور گلگت و بلتستان کو شامل کر کے نہیں بنایا جاتا) اور انتظامی تقسیم میں تمام علاقے دیے جائیں۔ اگر آپ اجازت دیں تو دونوں کو ملا کر ایک ہی مضمون بنا ڈالا جائے۔ عنوان کے حساب سے مجھے انتظامی تقسیم بہتر لگتا ہے۔ مگر آپ کا مضمون پہلے سے بنا ہوا تھا۔ اب آپ جیسا کہیں ویسے کر دیا جائے۔
دوسری بات یہ کہ میں نے کچھ نئے سانچے اردو میں نقل کیے ہیں جن کی مدد سے پاکستان کی انتظامی تقسیم میں پاکستان کا ایک نقشہ بنایا ہے۔ ذرا اس کو دیکھ لیں۔ وہ خالی نقشے استعمال کر کے نقشہ میں کسی بھی جگہ اردو الفاظ یا کوئی دائرہ وغیرہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ ہمارے بڑے کام آ سکتا ہے کیونکہ اس سے کسی صوبے کے ایک ہی نقشے سے تمام اضلاع کے نقشے دکھائے جاسکتے ہیں (سرخ نقطہ لگا کر)۔--سید سلمان رضوی 16:54, 14 نومبر 2009 (UTC)
السلام علیکم۔ الگ الگ نقشوں میں مسئلہ یہ ہے کہ ہر ضلع کے لیے الگ الگ نقشے اپ۔لوڈ کرنا پڑیں گے۔ انگریزی وکی پر خالی نقشے پڑے ہیں مگر معلومات پرانی ہیں مثلاً بلوچستان کے اب 30 اضلاع ہیں وہاں 27 ہیں۔ پنجاب کے اب 36 اضلاع ہیں وہاں 35 ہیں۔ میں بلوچستان کا نقشہ بنا رہا ہوں۔ شاید سندھ کا خالی نقشہ انگریزی وکی پر پڑا ہو جس کو لے کر آپ اضلاع کو رنگ سکتے ہیں۔ بہرحال نقشے تو بعد کی بات ہے پہلے تو درست معلومات لینا ممکن نہیں ہوتا۔ بلوچستان کے اضلاع کہیں 27 ہیں کہیں 30۔ بلوچستان کا نقشہ بناتے ہوئے پتہ چلا کہ ایک ضلع شیرانی نیا بنا ہے۔ میں نے دیکھنا تھا کہ وہ کہاں ہے اس کے لیے حکومت پاکستان کی دو سرکاری ویب سائٹس دیکھیں۔ دونوں پر ضلع شیرانی الگ الگ جگہ بنا ہوا ہے ۔(گوگل ارض پر تو بالکل ہی الگ الگ جگہ ہے) دیکھیں ان دونوں روابط میں ضلع شیرانی الگ جگہ پر
والسلام۔--سید سلمان رضوی 10:30, 16 نومبر 2009 (UTC)
- مجھے امید نہیں کہ سروے آف پاکستان سے بھی بالکل درست نقشے مل سکیں۔ بہرحال ہمتِ مرداں مددِ خدا۔--سید سلمان رضوی 10:43, 16 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] کلومیٹر اور میل کا مسئلہ
مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ --کاشف عقیل 07:33, 19 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] India / South Asia task force
Please forgive my English, if you do not understand, I hope someone may translate.
The Wikimedia Foundation is looking for partipants from South Asia (India, Pakistan, Sri Lanka, Bangladesh and Nepal) to participate in a task force designed to reach out to internet users in that area. I am sending you this message because we have no or very little representation from Urdu speakers.
If you are interested and willing to participate, please see this page: <http://strategy.wikimedia.org/wiki/Task_force/India>. Thank you for your forbearance.
bastique talk 18:00, 19 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] مقالے میں سانچہ کیسے شامل کریں اور تصویر کا مسئلہ
جناب امید ہے خیریت سے ہوں گے اور دھڑا دھڑ ویکیپیڈیا پر مواد شامل کر کے نیکیاں کما رہے ہوں گے۔
صاحب مجھے تھوڑٰی مدد درکار ہے، 1۔ یہ مقالہ میں سانچہ کیسے شامل کیا جاتا ہے جس میں تمام تر تفصیلات اور تصویر شامل ہوتی ہے۔ تفصیل سے بتائیں گے تو مہربانی ورنہ اگر پہلے سے کوئی صفحہ اسی بارے موجود ہو تو ربط بتا دیں۔ 2۔ بعض تصویریں جو انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود ہیں، ان کو اگر اردو میں یہاں درآمد کریں تو وہ چسپاں نہیں ہوتیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ میرے خیال میں تو یہ فائل کے نام کی وجہ سے ہوتا ہے، کیونکہ بعض تصاویر میں ایسا ہوتا ہے۔ اس کا کیا حل ہو سکتا ہے؟ خوش رہیے، شکریہ--عمر احمد بنگش 21:08, 19 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] جمال عبداللہ عثمان
آخرکار انگريزی ويکيپيڈيا پر سے جمال عبداللہ عثمان صاحب کا مضمون خزف کر ديا گيا ہے۔--ثاقب قیوم 07:00, 20 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] سندھ
فہد بھائی کیا یہ نقشہ درست نہیں ہے؟ [1] اس میں واضح طور پر 23 اضلاع دکھائے گئے ہیں۔ سفید لکیروں سے جو تحصیلیں دکھائی گئی ہیں کیا وہ درست نہیں؟ اگر نہیں تو کہیں اور تلاش کرتے ہیں۔ پنجاب میں بھی یہی مسئلہ ہے کہ انگریزی وکی پر جتنے بھی ضلعی نقشے ہیں جن میں الگ ضلع کو رنگا گیا ہے وہ پنجاب کا نیا ضلع چنیوٹ دکھاتے نہیں٫--سید سلمان رضوی 12:15, 20 نومبر 2009 (UTC)
- آپ کا بنایا ہوا نقشہ تو بہت خوبصورت ہے۔ مجھے چونکہ سندھ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اس لیے اس کے اضلاع کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔ بہرحال یہ کام مل جل کر ہو ہی جائے گا انشاءاللہ اور میری رائے میں اردو میں پاکستان کے انتظامی نقشوں میں سے بہترین اور جدید ترین اردو وکیپیڈیا پر ہوں گے۔--سید سلمان رضوی 13:29, 20 نومبر 2009 (UTC)
- ماشاءاللہ بہت خوبصورت نقشے ہیں۔ میں نے تو پنجاب کا ایک ہی نقشہ استعمال کر کے اضلاع کی ایک اور طریقہ سے نشاندہی کردی تاکہ اتنے نقشے نہ بنانا پڑیں۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا۔ ایک سانچہ انتظامی اکائی کے نام سے بنایا ہے جو ضلع اور تحصیل دونوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سانچہ شہر پر کاشف بھائی نے بہت مدد کی ہے اور اب اسے بہتر بنا رہے ہیں، اسے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کل البانیا پر کچھ لکھتے ہوئے بڑا دکھی ہوا کہ یہ خطہ جو عالم اسلام کا ایک اہم خطہ ہے اب کسی طرح ہم سے کٹا ہوا ہے۔ یہ سلطنت عثمانیہ کا سابق حصہ ہے ، اگر آپ اس میں کچھ اضافہ کر سکیں (جب وقت ملے) تو خوشی ہوگی۔--سید سلمان رضوی 07:10, 23 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] سلام
فہد صاحب انشا اللہ میرا اردو ویکی پر ساتھ طویل ہوگا ۔ میں پہلے سے ہی پنجابی ویکی پر لکھ رہا ہوں ۔
[ترمیم] مدد درکار
جناب ابو شامل صاحب، امید ہے مزاج شریف خیریت سے ہوں گے اور بلاگ پر آیا غصہ اب برقرار نہیں ہو گا۔ جناب حوالہ جات کے لیے تھوڑی مدد درکار ہے، مضمون کے درمیان حوالہ کیسے شامل کیا جاتا ہے؟ باوجود تلاش اردو وکیپیڈیا پر کچھ مل نہ سکا۔--عمر احمد بنگش 08:59, 3 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] مدد
سلام فہد صاحب ، کیا حال ہیں ۔
فہد صاحب مسئلہ یہ ہے کہ میرا HTML کے بارے مہارت ناہونے کے برابر کے اور پنجابی ویکی پر کیٹاگری بنانے میں مشکل درپیش ہے کیونکہ پنجابی ویکی پر اردو ویکی کی طرح کیٹاگری یا زمرہ کا بٹن یا خانہ نہیں ہے ، اگر آپ کو کیٹاگری بنانے کے بارے میں معلومات ہین تو برائے مہربانی مجھے بتائے کیسے بنائی جائے ۔ دوسرا مسئلہ یہ کہ پنجابی ویکی کو اسلام آباد کے خالد محمود صاحب سمبھالتے تھے وہی اس کے ایڈمن تھے ، لیکن کچھ عرصے سے وہ غائب ہیں ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ پنجابی ویکی تقریبا 2 ، 3 ماہ سے ایک جگہ پر اٹکا ہوا ہے یعنی اس لے آرٹیکلو کی تعداد 3 ماہ پہلے والی 3086 ہے اور بے شمار آرٹیکلز لکھنے کے باوجود وہ وہین کی وہیں ہی ہے اب اس کا کیا حل ہو سکتا ہے ۔ باقی آپ میرے اردو ویکی پر لکھے گئے آرٹیکلز کو بھی دیکھتے رہیں اور ان میں ضروری تصاویر وغیرہ بھی ایڈ کرتے رہیں ۔ --Abbas dhothar 19:12, 3 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] فہد احمد صاحب آداب عرض
آپ کے خط کے لئے بھت بھت شکریہ. مجھے مشرقی زبانوں سے بھت دلچسپی ہے اور اس لئے میں نےاردو زبان پڑھنے کی شروع کی. لیکن ہمارے ملک میں میرے پاس کوئی اردو بولے والا کا دوست نہیں ہے. اس لئے اردو سیکھنے میرے لئے بڑی مشکل ہے. میں صرف گہر میں اردو پڑھتا ہوں. اس حال میں ویکیپیڈیا کے ذریعہ سے اردو سیکھتا ہوں. مجھکو معلوم ہے کہ میری اردو اچھی طرح سے آتی نہیں ہے. آپ کو مضمون کے درست کرنے کے لئے بھت بھت شکریہ.--Jirik 08:56, 9 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] السلام و علیکم
بہت خوشی ہوتی ہے جب ویکیپیڈیا پر سے کسی نفیس اور قابل احترام ساتھی کا پیغام آتا ہے، از حد شکریہ۔ ہم جیسے ناکارہ و تشنہ لب تو اس عاطرِ علم پر خود اپنی ذاتی تشنگی کو بجھانے آتے ہیں، ہمارے لیۓ تو یہ اردو ویکیپیڈیا سرچشمۂ آگہی کے ٹھنڈے میٹھے پانی سے بھری ایک صراحی ہے۔ صراحی پر یاد آیا کہ اپنے گاؤں سے چاند پور کو جاتے ہوئے پکی سڑک والے مندر کے قریب کھلے آسمان کے نیچے کمہار چاچا برتن بنایا کرتے تھے، مٹی کے ڈھیر کو اپنی آنکھوں کے سامنے خوبصورت ظروف کی شکل میں ڈھلتے دیکھنا بہت دلچسپ نظارہ ہوتا تھا۔ کمہار چاچا کہتے تھے کہ ؛ بٹوا جی! گھومتی چاک پر پڑے مٹی کے ڈھیر کو پہلی سکل دینا ہی ناجک کام ہے، بڑی جان ڈالنی پڑے ہے، ایک بار برتن کی سکل کھڑی ہو جاوے تو پھر اس کو کھبسورت بنانے کے لیۓ بس انگلی کے اسارے بہت ہیں؛ اس کے بعد رنگ والے کا کام آوے ہے وہ جیسے چاہے بیل بوٹے برتن پر بناوے۔ خیر بھائی فہد ، یہ تو ایسے ہی صراحی پر کمہار چاچا یاد آگئے تو بات چل نکلی ، فضول گفتگو کی معذرت چاہوں گا۔ میں انشاءاللہ مکمل کوشش کروں گا کے حاضری دیتا رہوں اور جو اضافہ ہو سکے کرتا رہوں ، کبھی راتوں کو بیٹھ کر بھی لکھا کرتا تھا پر آج کل وہ بھی نہیں کر پا رہا ، دماغ کی بس یوں سمجھیۓ کے دہی بنی ہوئی ہے اور جو رہی سہی کسر ہوتی ہے وہ یہاں فتوں کی مانند تبادلۂ خیالات کے بیانات دیکھ کر پوری ہو جاتی ہے، اب لَسّی کی طرح پھٹے ہوئے دماغ سے کیا لکھیں سمجھ ہی نہیں آتا۔ خیر، پیغام کا پھر شکریہ اور انشاء اللہ زیادہ سے زیادہ حاضر ہونے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ --سمرقندی 09:07, 9 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] ==
سلام علیکم میں نے ایک مضمون دیکلوفناک کے بارے میں لکھا۔ آپ کا نظر کیا ہے؟ آپ کی مدد کے لئے بھت شکریہ --Jirik 15:01, 9 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] مدد
فہد بھائی ، میں نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے نام سے نیا صفحہ بنایا ہے ، اس میں تصویر درست کیجئے اور ساتھ ہی کیپشن لکھ دیجئے گا۔
قومی اسمبلی سے متعلق انگلش ویکی پیڈیا پر لکھے گئے مضمون میں ایک انفو بوکس بنا ہوا ہے اس طرح کا بوکس کس طرح بناؤ ۔
اس کے علاوہ مجھے اسمبلی اراکین کی ناموںکا ایک ٹیبل بنانا ہے وہ کس طرح بناؤ؟
[ترمیم] نرگس
بھائی فہد ، یہ بات میں نہیں دل کہہ رہا ہے ؛ کرم ہے مولٰی کا اس ویکیپیڈیا اردو پر کے نرگس کا ہزار سالہ رونا ختم ہوا اور مسلم معاشرے کو ملے ہوں یا نا ملے ہوں پر اس اردو دائرۃ المعارف پر ایک نہیں کئی دیدہ ور پیدا ہوئے ہیں۔ ذرا غور کیجیۓ تو معلوم ہو جاتا ہے کہ ایسی سوچ اور ایسا تفکر رکھنے والے اردو کے کسی اور موقع روئے خط پر نہیں ہیں۔ لیکن چونکہ کسی سرکاری و اخباری تشہیر سے واسطہ نہیں اس لیۓ ان ویکیپیڈیائی دیدہ وروں کو دیکھنے اور سمجھنے والے کم ہی ہیں ؛ بس یہی وجہ ہے کہ جب ان میں سے کوئی ایک بھی غیر حاضر ہوتا ہے تو دل کی دھڑکنیں تھمتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں ، اللہ کرے کے سلمان بھائی کے بارے میں آپ کا قیاس درست ہو اور میرے خدشات غلط ہوں؛ آمین۔ محبوب بھائی کے بارے میں میرا خیال ہے کہ وہ یہاں ہونے والے آئے دن کے مناظروں سے گھبرا کر آنا کم کر بیٹھے ہیں؛ ایک اور اندازہ یہ بھی ہے کہ وہ beta wiki کے ترجمہ سازی پر مصروف ہوں کیونکہ مجھے وہاں چند ایسے تراجم نظر آئے تھے جو محبوب بھائی جیسا ہی کوئی شخص کر سکتا ہے۔ آخر میں محبوب بھائی سے گذارش کہ اگر یہ پیغام پڑھیں تو کم از کم اپنی خیریت سے تو آگاہ ضرور فرما دیں۔ --سمرقندی 09:36, 14 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] سانچہ:پاکستان کی سیاست/ریتخانہ
اسلام علیکم فہد بھائی،
امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔ چونکہ بنگش صاحب اور آپ پاکستان کی حکومت اور انتظامی تقسیم سے متعلق متعدد مضامین پر آجکل کام کررہے ہیں، اسلیے آج میں نے کچھ وقت لگا کر {{پاکستان کی سیاست}} کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے لیے میں نے تمام تکنیکی مسائل جیسے جاوا سکرپٹ، CSS ذیل سانچے درست کردیے ہیں۔ لیکن سانچے میں موجد اصل مواد کی درستگی/ترجمہ آپ مجھ سے بہتر کر سکتے ہیں۔ اگر کچھ وقت نکال کر اسے ایک نظر دیکھ سکیں تو نوازش ہوگی۔ میری تمام تر تبدیلیاں فی الحال ریتخانہ پر ہیں: {{پاکستان کی سیاست/ریتخانہ}}، بعد از تکمیل اسے اصل سانچے پر منتقل کردیا جائے گا۔ --کاشف عقیل 04:42, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- سانچہ کو درست طریقے سے کام کروانے کے لیے مجھے CSS اور JavaScript تبدیل کرنا پڑی تھی۔ آپ کو اپنے پاس یہ فائلیں تازہ کرنا پڑیں گی۔ اپنے براوزر پر شفٹ دبا کر ٹولبار پر ریفریش کا بٹن دبائیں۔ --کاشف عقیل 21:17, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- برائے مہربانی مندرجہ ذیل معلومات دیں تاکہ میں مسئلے کی تہ تک پہنچ سکوں۔
- آپریٹنگ سسٹم کا نام اور ورژن۔ یہ بھی بتا دیں کہ 32 bit ہے یا 64 bit
- براوزر کا نام اور ورژن
- آپ وکیمیڈیا کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں یا نیا بیٹا ورژن
- وکیپیڈیا کی سکن کونسی استعمال کر رہے ہیں۔
میرے پاس Windows 7 ہے 64 bit اور میں فائرفاکس 3.5.6 میں ٹیسٹ کر رہا ہوں۔ اس پر ٹھیک کام کر رہا ہے۔
--کاشف عقیل 21:27, 18 دسمبر 2009 (UTC)
- اب میرے پاس Monobook میں بھی ٹھیک ہو گیا ہے۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جانا چاہیے۔ --کاشف عقیل 23:00, 18 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] بلوچستان
بلوچستان کے بارے میں آپ کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی خصوصآ گوادر ، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کی فہرست وغیرہ۔ میرا بھی ارادہ تھا اس حوالے سے کام کرنے کا۔ آپ نے میرا کام مزید آسان کردیا ۔
ضرور انشاء اللہ ، بلوچستان کی تاریخ کے بارے میں کتابیں ایک دوست کو دی تھیں وہ آجائیں تو تسلی سے پروف کرونگا۔ اور تمام گورنرز و وزراء اعلیٰ پر تفصیلی مضامین بھی انشاء اللہ لکھونگا۔
- معاف کیجیۓ گا فہد بھائی کیا ان استاد جی کے بارے میں کچھ جانتے ہیں آپ؟ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آیا۔ --سمرقندی 13:35, 23 دسمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] آپ کی رھنمائ درکار ھے
اسلام علیکم ، جناب میں یہاں پر کافی نیا ھو اور مجھے آپ جیسے تجربہ کار لوگوں کی رھنمائ درکار ھے۔ میں بھی آپ لوگوں کی طرح اردو کے فروغ میں کوشاں ھوں۔
[ترمیم] السلام و علیکم
فہد بھائی درست یاد نہیں پڑتا ، غالباً شکیل بدایونی نے کہا تھا
وہی کارواں وہی راستے وہی مرحلے
پر اپنے اپنے مقام پر
کھبی ہم نہیں کبھی تم نہیں
--سمرقندی 08:02, 18 جنوری 2010 (UTC)
- سبحان اللہ! گویا وفا بھی کریں گے تو جفا کی صورت! اللہ کے بندے ، یہ ہماری تشویش کے خیال سے جو سانچہ لٹکایا ہے آپ نے ، گویا جگر تک اترتی تلوار لٹکادی ہے۔ کوئی خفیف کوئی مدھم سی امید ہی دے دیتے ، کوئی اندازہ کوئی مدت ہی مرحمت کر دیتے۔ کب اترے گی یہ تلوار؟ کوئی مستقبل قریب کی آس؟ ادھر سلمان بھائی بھی ایسے غائب ہیں کہ معلوم ہی نہیں پڑ رہا وجہ کیا ہے۔ --سمرقندی 10:30, 18 جنوری 2010 (UTC)
[ترمیم] غم روزگار یا۔۔۔
اسلام علیکم،
امید ہے کے یہ طویل مفارقتیں فقط غم روزگار کے باعث ہیں اور دیگر کوئی پریشانی لاحق نہیں۔ وقت ملے تو ہمارے حوصلے بڑھانے کو آجایا کیجیے۔ اللہ تعالی آپ کو تمام اچھے مقاصد میں کامیابی اور خوشیاں عطا فرمائے، آمین!
مخلص --کاشف عقیل 19:02, 1 مارچ 2010 (UTC)
- بیماری کا جان کر تشویش لاحق ہوئی۔ اللہ تعالٰی جلد از جلد آپ کو مکمل صحت عطا فرمائے، آمین! ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں --کاشف عقیل 17:57, 14 اپریل 2010 (UTC)
[ترمیم] ترکِ تعلق کا فریب
فہد بھائی بوڑھے ہو چلے ہیں! اب دیکھیئے کیا کوتاہی سی کوتاہی ہے ، آپ کا پیغام دیوان عام پر آج دیکھا اور اس قدر صدمہ ہوا کہ آپ کی طبعیت کا حال معلوم کرنے میں کتنی دیر کردی۔ یہ تو میں جانتا ہوں کہ آپ جیسے متحرک اور توانا آدمی کو پرسشِ حال کی حاجت بھی نہیں ہوا کرتی لیکن یہ حاجت آپ کو نہیں مجھے لاحق ہے! برائے مہربانی اگر اس پیغام کو دیکھیں تو عجلت میں یک سطری ہی سہی، اپنی موجودہ طبعیت سے آگاہ فرمائیں اور خاکسار کی کوتاہی کو درگذر فرمائیں۔
[ترمیم] raoimranali60@gmail.com
i am join en badminton for other detail send me email adress give me answer i am waiting
[ترمیم] خوش آمدید مکرر
اسلام علیکم فہد بھائی،
اتنے دنوں کے بعد آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ اس ماہ اب ہم ضرور پچھلے ماہ سے بھی بہتر کارکرگی دکھا سکتے ہیں۔ میری طرف سے خوش آمدید اور عید مبارک ۔ --کاشف عقیل 10:06, 9 ستمبر 2010 (UTC)
[ترمیم] تعزیت
آپ کے والد بزرگوار کی رحلت کا سن کر بہت افسوس ہوا، انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ جو انسان بھی دنیا میں آیا ہے اس کو ایک نہ ایک دن واپس ضرور جانا ہے، مجھ سے دو برس چھوٹا بھائی جن کے عمر 28 برس تھی، جو دو برس قبل ایک موٹر سائیکل حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ان کو اتنی کم عمری میں بھی ہم اپنے پاس نہ رکھ سکے کیونکہ اللہ تعالی کی رضا یہی تھی۔ اس لئے ہم آپ کے والد مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین، ثم آمین --ساجد امجد ساجد 07:43, 16 ستمبر 2010 (UTC)
- انّا للہِ وَ اِنّا اِلَیہِ راجِعُون۔ ہم سب کو ایک نہ ایک دن اسی مالک حقیقی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔ اللہ تعالی آپ کے والد کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں انہیں بلند سے بلند درجہ عطا فرمائے۔ آمین! اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بھی صبر جمیل دے۔ آمین۔ --کاشف عقیل 13:16, 16 ستمبر 2010 (UTC)
-
- انّا للہِ وَ اِنّا اِلَیہِ راجِعُون۔ ثاقب قیوم 17:45, 16 ستمبر 2010 (UTC)
[ترمیم] دیوان منصور آفاق
میں وکی کتب میں دیوان منصور آفاق اپ لوڈ کیا ہے ۔۔میں چاہتا ہوں کہہ کوئی شخص اسے خراب نہ کرے اس سلسلہ میں رہنمائی کی ضرورت ہے
[ترمیم] دیوان منصور آفاق کے سلسلے میں رہنماءی فرماءیں
ہم نے دیوان منصور آفاق وکی کتب میں اپ لوڈ کیا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ کوءی اسے خراب نہ کرے۔۔۔کیا یہ ممکن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔کہ یہ دیوان محفوظ رہے گا
- جی نہیں۔ اگر اس دیوان کے حقوق محفوظ نہیں تو اسے "وکی ماخذ" پر رکھا جا سکتا ہے۔ وکی کتب سے حذف کر دیا جائے گا۔ --Urdutext 11:21, 8 مارچ 2011 (UTC)
[ترمیم] میں اردو میں آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں
کیا میں کچہ لکھ کر اردو وکی پیڈیا میں حصہ شامل کر سکتا ہوں، اکر ہاں تو کس طرح؟ براے رابطہ muddassermalik@gmail.com
[ترمیم] Photo requests
Hi! I have photo requests at Jinnah Airport:
- Pakistan Airlines head office
- Pakistan Civil Aviation Organization office
- PIA Training Centre
- PIA Engineering
Their locations can be seen in Google maps Thanks WhisperToMe 20:11, 17 مئی 2011 (UTC)
[ترمیم] assalama alaikum
yeh nazar bandi kya cheez hoti hai
[ترمیم] Image copyright problem
Hi!
You uploaded the image File:Karachi City view towards port.jpeg to Urdu Wikipedia. This image was later copied to English Wikipedia as en:File:Karachi City view towards port.jpg (different file name). There is now an ongoing discussion on the copyright status of this image at English Wikipedia. You might wish to comment this matter at en:Wikipedia:Possibly unfree files/2011 November 16#File:Karachi City view towards port.jpg. --Stefan2 23:56, 21 نومبر 2011 (UTC)
[ترمیم] السلام علیکم
فہد بھائی آپ کا پیغام آیا بہت خوشی ہوئی۔ پرانے وقتوں کے ساتھی یاد کرلیتے ہیں تو دل کی مسرت و سکونی کا سامان ہو جاتا ہے۔ کتنا اچھا وقت تھا جب سب پرانے ساتھی ساتھ آیا کرتے تھے، اللہ کرے اس ویکیپیڈیا پر اچھے اچھے اور معیاری مضامین کا اضافہ جاری رہے۔ --سمرقندی 03:30, 30 جنوری 2012 (UTC)
[ترمیم] Urdu ha jis ka naam
aap k mutaliq padh kar bahut khushi hui aur yeh bhi pata chala k jub tak aap jaisay padhay likhay log hamari qaumi zaban k sath hain hamari zaban hamesha taraqi karti rahay gi