تبادلۂ خیال صارف:Rachitrali

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ریل 2010 (UTC)


اسلام علیکم چترالی صاحب،

متعدد بار منع کرنے کے باوجود آپ نے یہ تبدیلی کیوں کی؟ آپ سے پہلے بھی گزارش کی گئی ہے کہ زمرہ جات کے صفحات ترمیم نہ کریں۔ اگر کرنا ہی چاہتے ہیں تو پہلے اس کے بارے میں پڑھیں کہ وکیپیڈیا پر زمرہ جات کیسے کام کرتے ہیں۔ برائے مہربانی میرے تحمل کا امتحان نہ لیں۔ --کاشف عقیل 16:53, 23 اپریل 2010 (UTC)

  • جناب کاشف عقیل صاحب، اسلام علیکم، شکریہ، آیندہ زمرہ جات کے صفحہ میں ترمیم نہیں کروں گا انشاء اللہ،

وعلیکم اسلام،

پیغام پر توجہ دینے کا شکریہ۔ میں کچھ دنوں میں زمرہ جات پر آپ کی کی ہوئی تبدیلیوں کو واپس پلٹا دوں گا اور کوشش کروں گا کہ تبدیلی کے ذریعے آپ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے وہ درست طریقے سے پورا کر دوں۔

مخلص --کاشف عقیل 15:32, 24 اپریل 2010 (UTC)


اسلام علیکم،

آپ بار بار توجہ دلانے کے باوجود مسلسل اپنی اور کھوار اکیڈمی کی تشہیر کر رہے ہیں اور مضامین میں وکیپیڈیا کے اسلوب کی خلاف ورزی کرنے والا مواد داخل کر رہے ہیں۔ چونکہ تاحال میری تمام تر باتیں لاحاصل رہی ہیں اسلیے اب آپکے داخل کردہ اسلوب مخالف مواد کو کسی تبادلۂ خیال کے بغیر حذف/خارج کر دیا جائے گا۔

--کاشف عقیل 17:03, 7 مئی 2010 (UTC)

  • وعلیکم السلام، کاشف صاحب، میں مورخہء 5 مارچ 2010 کو ویکییڈیا اردو کے ساتھ بظور رضاکار ایڈیٹر کے ظور پر شامل ہوگیا تھا، اور اس دن سے آج تک بے شمار مضامیں و قطعات اردو ویکیپیڈیا کی نذر کر چکا ہوں، لیکن اردو ویکیپیڈیا صارفیں کی خدمات کو شاباش دینے کی بجاءے ان کے کیے گیے کام کے بارے میں طرح طرح کے اعتراضات لگا رہا ہے۔ جو کہ قارءین اور صارفین کی دل شکنی کا باعث ہے۔ گزارش ہے کہ میری جس مضموں میں آپ کو ویکیپیڈیا کے اسلوب کے خلاف بات نظر آءے تو بلا ججھک متعلقہ مواد کی حذف کرسکتے ہیں۔ میں لسانیات کا ایک طالب علم ہوں اور پاکستانی زبانوں، شاعروں اور ادیبوں کے بارے میں مواد ویکیپیڈیا کے ساتھ شیر کررہا ہوں امید ہے ہماری باتوں کا برا نہیں مناءیں گے۔ رحمت عزیز چترالی

اسلام علیکم چترالی صاحب،

حضور ہم تو ہر آنے والی کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ رہنمائی کو نظر انداز کرکے مواد داخل کر رہے ہیں جس کے باعث ہمارا انتظامی کام بڑھ رہا ہے۔ آپ اگر وکیپیڈیا پر کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اب تک رہنمائی کے جو روابط دیے گئے ہیں وہاں جاکر وکیپیڈیا کے اسلوب اور مقاصد کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

  1. وکیپیڈیا ایک دائرۃالمعارف ہے، اخبار نہیں اس لیے یہاں پر خبریں یا خبر نما مقالات نہیں بنائے جا سکتے۔
  2. وکیپیڈیا کو کسی بھی شخص یا ادارے کی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

آپ یہاں پر اپنی معلومات ضرور داخل کریں لیکن کوشش کریں کہ ہر بات میں آپ کا اپنا اور کھوار اکیڈمی کا ذکر نہ آئے۔ ایسا آپ کھوار اکیڈمی کی ترجمان ویب سائٹ پر کر سکتے ہیں، یہاں نہیں۔

--کاشف عقیل 15:50, 8 مئی 2010 (UTC)

فہرست

[ترمیم] شرمندہ ہوں یا مشکور

صاحب کیا بگاڑا ہے ہم نے آپ کا جو اس قدر شرمندہ کرتے ہیں؟ کہاں یہ ناچیز و احقر اور کہاں اعزاز؟ اور وہ بھی آپ جیسے فہیم انسان کی جانب سے! میں تو یہ فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ اس قدر توجہ کا اہل کیونکر ہوا؟ اس ذرہ نوازی پر دل سے آپ کا مشکور ہوں۔ آپ اردو ویکیپیڈیا پر چترال کے نمائندے کی حیثیت رکھتے ہیں اور آپ اس علاقے اور تہذیب کے بارے میں جو لکھ سکتے ہیں وہ کوئی اور نہیں لکھ سکتا کیونکہ تراجم کرنا الگ بات ہے اور اپنی آنکھوں دیکھا حال لکھنا الگ بات ہے، بس آپ کو تھوڑی توجہ دائرۃ المعارف کے انداز پر دینے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ آہستہ آہستہ آپ اس انداز کو سمجھتے جارہے ہیں اور مستقبل قریب میں آپ کی خوبصورت تحریروں کا اضافہ ہونے لگے گا۔ خوش رہیں۔ --سمرقندی 13:57, 8 جولا‎ئی 2010 (UTC)

[ترمیم] شکریہ

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ جناب --کاشف عقیل 01:25, 21 جولا‎ئی 2010 (UTC)

  • ہر چیز میں اور ہر جگہ کھوار اکیڈمی، khworacademy, اور کھوار اکیڈمی کا یاہوگروپ ڈالنے سے پرہیز کریں۔ یہ اشتہار بازی کے زمرے میں آتا ہے۔ --کاشف عقیل 04:18, 30 جولا‎ئی 2010 (UTC)
  • کاشف عقیل صاحب تصاویر جتنی بھی میرے پاس ہیں وہ کھوار کھوار اکیڈمی کی ملکیت ہیں اور کاپی رایٹ ہیں۔ کھوار اکیڈمی نے اس شرط پر تصاویر اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ شیر کرنے کی اجازت دی ہے کہ ان کا نام تصویر کے ساتھ آیے گا- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ تصاویر کے بغیر مواد داخل کریں تو تصاویر نہیں اپ لوڈ کریں گے۔ لیکن تصآپ جیسی صاحب علم شخصیت سے اعزاز پا کر اجنبی سی خوشی ہو رہی ہے، آپ کی ذرہ نوازی کا شکریہ اور جواب تاخیر سے دینے پر معذرت خواہ ہوں۔--ساجد امجد ساجد 14:16, 9 دسمبر 2010 (UTC)

[ترمیم] السلام علیکم

تمام معزز اراکین السلام علیکم ابھی نوارد ھوں، سمجھنے میں کچھ دشواری ھے۔ ترمیم کے علاوہ کیا میں وہ مضامین جو پہلے سے لکھ اور ویب سائٹ پر شائع کر چکا ھوں یہاں بھیج سکتا ھوں؟ والسلام

  • رحمت صاحب آپ کے پیغام کا شکریہ؛ اب آپ کو کیا کیا بتائیں کہ یہاں کیا کیا ظلم ہو رہا ہے۔ بہرحال ایک بار پھر شکریہ --سمرقندی 09:02, 4 جنوری 2011 (UTC)

[ترمیم] کیسی معذرت

صاحب کیسی معذرت؟ اور وہ بھی مجھ جسے کباڑی سے! مجھے آپ کی کوئی بات بری نہیں لگی کیونکہ میری عقل و دانش کو اب عمررسیدگی و نقاہت کی وہ پھپوندی لگ چکی ہے جو سڑی ہوئی روٹیوں پر لگ جایا کرتی ہے۔ بندۂ عاجز و احقر کا نام فی الحقیقت کباڑی ہی ہے؛ عمر بیت گئی کباڑیئے کا کام کرتے اور آپ نے کباڑی پر جھوٹ کا الزام لگایا تو بس اپنی کمتری کا احساس بڑھ گیا

سچ تو یہ ہے جو مجھے جھوٹ کی عادت ہوتی
مجھ کو تم سے نا تمہیں مجھ سے شکایت ہوتی

اس ویکیپیڈیا پر تمام ساتھیوں کو میں اپنا معلم تسلیم کرتا ہوں اور آپ جیسے صاحبان علم و فن سے کچھ سکھنا چاہتا ہوں اسی وجہ سے یہاں آنا شروع کیا ہے۔ لیکن آتے ہی کسی جرم کے بغیر پابندی کی سزا لگا دی گئی وہ تو بھلا ہو کسی سمرقندی نام والے کا کہ اس نے پابندی اٹھا لی اور مجھے لکھنے کی اجازت دی گئی۔ اب ہم تو خاموش ہیں، اور ہمیں خاموش ہی رہنے دیا جائے تو مہربانی ہوگی

میرے بدخواہوں میں جو تھوڑی سی بھی غیرت ہوتی
میری خاموشی سے کچھ ان کو خجالت ہوتی

میں بہت ہی معمولی انسان ہوں اور جانتا ہوں کہ باعلم اشخاص سے بات کرنا گستاخی کے زمرے میں آجاتا ہے اسی وجہ سے میں آپ لوگوں کے درمیان زیادہ مخل نہیں ہونا چاہتا، مجھے معلوم ہے کہ ایک کباڑی کو دوست بنانے کے بعد آپ کو اپنے تعلیم یافتہ دوستوں سے شرمندگی اٹھانی پڑ سکتی ہے۔ یہی سوچ لیا ہے کہ

تم مجھے لے نا گئے جشن میں، اچھا ہی کیا
دوستوں سے تمہیں بے وجہ ندامت ہوتی۔

--کباڑی 06:32, 6 جنوری 2011 (UTC)

[ترمیم] توجہ درکار

تبادلۂ خیال منصوبہ:AutoWikiBrowser/Typos پر آپ کی توجہ درکار ہے۔ آپ کے مشورے کے بغیر مزید تبدیلیاں ناممکن ہیں۔ حیدر 02:45, 18 جنوری 2011 (UTC)

  • رحمت صاحب آپ کی میں بہت عزت کرتا ہوں اور ہمیشہ آپ کے کام کو ضرور پڑھتا ہوں لیکن آج آپ نے مایوس کردیا صاحب! ایسے ڈھکے چھپے الفاظ میں تو بے عزت نا کیجیئے حضور۔ جو تین الفاظ آپ نے اردو کا طالب علم ہونے کا دعویٰ کر کے درج فرمائے ہیں ان میں سے آخرالذکر دو میں تو کوئی شک ہی نہیں اور دسویں کا طالب علم بھی کھڑا زبر کے بغیر لکھنے کی غلطی نہیں کرے گا۔ باقی رہا اصل مسئلے والا لفظ کے لیے ! تو صاحب آپ شاید کچھ بھول رہے ہیں۔ لیے بھی غلط نہیں ہے! ایک چیز ہوتی ہے اردو میں متغیرات نام کی اور لیے ، لِیے ، لیئے ، لئے آپس میں متغیرات ہیں اور لغات میں درج ہیں؛ قرآن کے تراجم میں درج ہیں۔ آپ کا ان کو غلط کہنا اصل میں درست نہیں۔ اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ میں نے صرف اپنا خیال بیان کر دیا ہے باقی آپ آزاد ہیں صاحب! روبہ میں درج کروا کر اسے بھی چلوا دیں Smile.PNG خود ساختہ الفاظ میں نہیں بنا رہا بلکہ خود ساختہ کا ٹھپہ تو لاعلمی کے باعث لغت سے ماخوذ الفاظ پر لگایا جارہا ہے اور جو خود کو درست محسوس ہوں ان الفاظ کو ویکیپیڈیا پھر ٹھونسنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر میری بات پر شک ہو تو کوئی بھی اچھی اور مستند اردو لغت دیکھ لیجیے ؛ ل ی ے سے ملکر بننے والے لفظ پر ہمزہ (hamza) کے ساتھ بھی لکھا جاتا ہے اور ہمزہ کے بغیر ي کے ساتھ بھی لکھا جاتا ہے۔ --سمرقندی 06:30, 19 جنوری 2011 (UTC)

[ترمیم] شکریہ

رحمت صاحب پیغام کا بہت شکریہ، انشاءاللہ جو ویکیپیڈیا کے لیے کرسکا کرتا رہوں گا۔ --سمرقندی 09:06, 25 جنوری 2011 (UTC)

[ترمیم] فوجدار المعروف میاں مٹھو

جناب ثمرقندی صاحب کی جلاوطنی پر سب سے پہلے آواز اٹھانے والے جناب فخر چترال !بحیثیت بطور ایک عام صارف کوئی بھی کام کرسکتا ہے اس کے لئے رائے شماری ؟ رائے شماری تو متنازعہ معاملات پر کی جاتی ہے اور منتظم حیدر کے ایک عام صارف کے طور پر کام کرنے پرکسی ذی ہوش کو تو اعتراض ہونے سے رہا .میرے محو حیرت ہونے کی وجہ آپ کی چابک دستی بنی . اس غیر متنازعہ موضوع پر رائے شماری شروع ہی کب ہوئی تھی جو آپ انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہر لگانے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے ؟ آپ کی اہم " مصروفیات "(جن میں اس دائرہ المارف کو کئی ہزار مضامین کا تحفہ اور آپ کی "شخصیت " پر مضمون جیسے "نمایاں منصوبے" شامل ہیں) کے دوران اس پولنگ

براہ کرم خود نوشتی مقالہ جات لکھنے سے گریز کرو، پر کیا۔ اپنے بارے مقالہ لکھنے کی "پر زور" حوصلہ شکنی کی جاتی ہے؛ اگر آپ نے اس طرح کا مقالہ لکھا ہے، تو اسے حذف کیا جا سکتا ہے۔ وکیپیڈیا پر تمام ترامیم حکمت عملی برائے no original research اور neutral point of view کے مطابق ہونا چاہیے ہیں، اور conflicts of interest سے پرہیز کرنا چاہیے۔ براہ کرم یاد رکھو کہ وکیپیڈیا روئے خط دائرہ المعارف ہے اور ذاتی حبالی موقع فراہم کند نہیں ہے۔ اگر آپ کے کارنامے قابل تصدیق اور واقعی معروف ہیں، اور اسطرح وکیپیڈیا میں شامل کرنے کے لائق ہیں، تو احتمال ہے کہ کوئی دوسرا جلد یا بدیر آپ پر وکیپیڈیا میں مقالہ شامل کر دے گا۔ (دیکھو Wikipedians with articles.) آپ کا شکریہ


Please refrain from writing autobiographical articles. Creating an article about yourself is strongly discouraged; if you create such an article, it may be deleted. All edits to articles must conform to our policies on no original research, neutral point of view, and avoid conflicts of interest. Please remember that Wikipedia is an online encyclopedia, not a personal webspace provider. If your achievements are verifiable and genuinely notable, and thus suitable for inclusion in Wikipedia, someone else will probably create an article about you sooner or later. (See Wikipedians with articles.) Thank you. --Urdutext 08:15, 26 اگست 2011 (UTC)

[ترمیم] Talk page

Thank you very much for welcoming me to the Urdu Wikipedia!

Are you interested in starting some new articles? If so, I have some requested articles listed at تبادلۂ_خیال:Talk_Page_for_Non_Urdu_Speakers#Article_and_photo_requests - If you are interested, feel free to write some new articles at those names. Thank you, WhisperToMe 04:45, 13 ستمبر 2011 (UTC)

[ترمیم] مکرر خوش آمدید

رحمت صاحب، کافی عرصے بعد آپ کو وکیپیڈیا پر دیکھ کر اچھا لگا۔ کافی عرصہ آپ غائب رہے سب خیریت تو ہے نا؟ وکیپیڈیا کو آپ کی ضرورت ہے روز تشریف لایا کریں۔ امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ جزاک اللہ--ساجد امجد ساجد (talk) 05:34, 9 مارچ 2012 (UTC)

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات