تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثائق/۲۰۱۴-تیسری سہ ماہی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

روزہ[ترمیم]

اسلام علیکم! روزہ پر ایک ہی مضمون ہے، جو صرف اسلامی روزہ سے متعلق ہے، اس پر سانچے بھی صرف اسلامی ہیں، جبکہ روزہ تو مسیحیت، یہودیت، اور ہند مت وغیرہ میں بھی ہے، اس کے علاوہ بھی تمام ہی مذاہب میں کسی نہ کسی قسم کا روزہ ہے، موجودہ مضمون کوروزہ (اسلام) ، یا روزہ اسلام میں کر دیں، اور روزہ کو ختم کر کے روزہ پر ایک عمومی مضمون بنا دیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:14, 1 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

YesY تکمیل آپ کی تجویز کے مطابق روزہ (اسلام) انگریزی میں (Sawm) سے مربوط ہے۔ روزہ عمومی کو انگریزی میں (Fasting) سے مربوط کریں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:34, 2 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

حافظ شیرازی اور حافظ قرآن[ترمیم]

شکریہ! ایک کام اور کر دیں، حافظ شیرازی کا رجوع مکرر حافظ سے بھی بنا ہوا ہے، اس کو ختم کر دیں، وہ عرف و اصطلاح میں قرآن یا د کرنے والے کو کہتے ہیں، سانچہ قرآنیات میں حافظ کا عنوان بھی شامل ہے، اس لئے حافظ قرآن پر مضمون چاہیے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:30, 2 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

YesY تکمیل - حافظ کے نام سے الگ صفحہ بنایا جا سکتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:02, 3 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

Hello[ترمیم]

Dear Tariq thanks for you interest in Kohat, in my opinion Jheel is better word, I dont wanna argue it is just a suggestion
regards
Aftab Banoori Talk 09:46, 19 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

آفتاب بھائی یہ صفحہ تانڈا بند کے بارے میں ہے جو کہ انگریزی میں Tanda Dam سے مربوط ہے۔ جھیل اور بند دو الگ چیزیں ہیں۔ عام طور پر جھیل پر ہی بند بنایا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس معاملے میں یا راول بند اور راول جھیل ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:00, 19 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

Agree[ترمیم]

Dear Tahir I agree with you. I am sorry I dont have urdu key board.
It seems I have seen you, do you live in Kohat
Aftab Banoori Talk 10:06, 19 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

میں وہاں نہیں رہتا۔ آپ اردو کے لیے مرکز تحقیقات اردو کا مرکزی صفحہ سےاردو کی بورڈ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:15, 19 جولا‎ئی 2014 (م ع و)


تمغا یا تمغہ[ترمیم]

میں نے 2014 دولت مشترکہ کھیلوں میں حاصل کردہ تمغا جات کے نام سے جو عنوان دیا تھا۔ اس مضمون کے اندر پہلی سطر میں اس کی وضاحت بھی کی ہے، شاہد وہ آپ نے نہ دیکھی، میں پہلے بھی منتظمین کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا تھا، مگر سستی ہوتی رہی۔ تمغا الف سے ہے، نہ کہ ہ سے، ارود ، عربی فارسی تینوں میں اس کو تمغا ہی لکھا جاتا ہے، اردو لغات میں بھی اور فارسی لغت میں بھی اس کو اسی طرح لکھا گيا ہے، اس کی جمع فارسی والوں نے تمغاجات بنائی ہے۔ میں نے اس کو فٹ بال کے سانچوں میں بھی استعمال کیا ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:53, 24 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

آپ کی بات درست ہے تمغا بھی لکھا جاتا ہے۔ فیروز اللغات اردو میں تمغا ہی لکھا ہے جبکہ فیروز انگریزی سے اردو میں تمغہ لکھا ہے۔ دیگر چند مثالیں مندرجہ ذیل ہیں۔

فارسی اور عربی کے کئی الفاظ اردو میں مختلف طرح سے لکھے جاتے ہیں۔ خاص کر ھ اور ہ کا استعمال۔ اگر آپ اس صفحہ کا عنوان تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو کر لیجیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:41, 24 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

اصل میں الفاظ کو غلط اردو املا میں رواج دینے میں سب سے زیادہ ہاتھ، نصابی کتب اور اخبارات کا ہے، اب انٹر نیٹ بھی شامل ہو گیا ہے، آپ نے جو جو ربط دیے ہیں، یہ بھی اخبار ہیں، اور باقی نیٹ سے پیسہ کمانے والے لوگوں کی اردو لغات، اس میں آپ اگر غور کریں توکسی بھی مستند لغت میں تمغہ نہیں ہے، بلکہ اس کا سرے سے اس طرح بھی ذکر نہیں کہ یہ غلط ہے اور تمغا صحیح، آپ میرا وثق عدد 5 دیکھیں، اس میں اس طرح کی مثالیں اور بھی ہیں، جیسے بھروسا، تماشا، معما، ناشتا۔۔۔۔۔ یہ سب بھی الف سے ہی۔
فرہنگ آصفیہ میں تمغا ہی ہے --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:57, 24 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

سانچہ حرب[ترمیم]

  • سانچہ:(سانچہ حرب) میں ایک مسئلہ ہے، متحارب گروہوں کے درمیاں ایک نقاط والی لکیر نظر آتی ہے۔ اگر اردو سانچہ لے کر، خود اس میں معلومات ڈالی جاہیں تو یا لکیر نظر آتی ہے۔ لیکن جب کسی انگریزی مضموں میں سے اس کو کاپی پیسٹ کیا جائے تو درمیانی لکیر نظر نہیں آتی۔ زیادہ تر مضامیں میں ایسا ہی ہے۔
  • دوسرا کیا یہ ممکن ہے کہ فٹ بال عالمی کپ کے سانچے کی طرح اس میں اگلی اور پچھلی جنگ کے عنوان کا اضافہ (آخر میں نیچے) کیا جا سکے۔ میں نے کوشش کی ہے مگر کامیاب نہیں ہوا۔ اس کی ضرورت تب ہوتی ہے جب سلسلہ وار جنگوں پر مضامین لانے ہوں، جیسے غزوات، سرایا، یا دیگر وہ بادشاہ جن کا کام ہی جنگ کرنا تھا، اس کیونکہ اس سانچے میں سلسلہ (حصہ) کا عنوان شروع میں دیا جا سکتا ہے، مگر اس کا فاہدہ تب ہی ہے جب اگلی اور پچھلی جنگ کا عنوان بھی سانچے میں نظر آئے۔ اس طرح واقعات کی ترتیب اور تاريخ کے ماہ و سال (timeline) کا زیادہ اچھی طرح فاہدہ حاصل ہو گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:13, 3 اگست 2014 (م ع و)
عبید رضا بھائی آپ واقعات کے تسلسل لیے مندرجہ ذیل استعمال کر سکتے ہیں۔


غزوات و سرایا
پچھلا واقعہ
غزوہ ابواء
Tahir mq/وثائق/۲۰۱۴-تیسری سہ ماہی اگلا واقعہ
غزوہ عشیرہ

غزوہ بواط میں یہ ترمیز استعمال کی ہے۔ واقعات کی ترتیب دیکھ لیجیے، صحیح ہے یا نہیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:35, 5 اگست 2014 (م ع و)

اول الذکر میں لکیر نظر آنا چاہیے یا نہیں؟ سانچہ:حرب کافی مضامین میں استعمال ہو رہا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ انگریزی سانچے کی طرح لکیر نظر نا آئے تو ایک نیا سانچہ:Infobox Military Conflict بنا لیتے ہیں جسے سانچہ:حرب کے رجوع مکرر سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس طرح نئے مضامین سانچہ:Infobox Military Conflict استعمال کریں گے، جبکہ قدیم مضامین جن میں سانچہ:حرب استعمال ہوا ہے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:56, 5 اگست 2014 (م ع و)
شکریہ ! میرا مطلب یہ تھا کہ، جب انگریزی مضموں میں سے اس کو کاپی پیسٹ کیا جائے تو درمیانی لکیر نظر نہیں آتی، تب بھی نظر آنی چائیے، یہ مسلئہ ہے۔ ابھی سرایا والے تمام مضامین جو تازہ میں نے بنائے ہیں وہ اردو حرب سانچہ کاپی پیسٹ کیا ہے، اور معلومات سریہ خود ڈالی ہیں، لیکن اگر یہ ہی سانچہ انگریزی سے معلومات کے ساتھ (مضمون کے اندر سے) اردوویکی پر ڈال کر، معلومات کو ترجمہ کیا جائے تو درمیاں میں نقاط والی لکیر نظر نہیں آتی۔اس کو ٹھیک کرنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:38, 5 اگست 2014 (م ع و)
اس مسئلہ کا حل وہی ہے جو میں نے بیان کیا۔ لکیر اردو اور انگریزی دونوں سانچوں میں ہے۔ اب مسئلہ یہ ہو ریا ہے کہ آپ انگریزی سے کاپی پیسٹ کر رہے ہیں جس کی ترمیز انگریزی سانچے کے مطابق ہونا چاہیے، لیکن اسکی ترمیز ایک الگ سانچہ:حرب کے مطابق ہے۔ آپ مجھے اس صفحہ کا نام بتا دیں جہاں آپ نے اسے استعمال کیا ہے، میں دیکھتا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:55, 5 اگست 2014 (م ع و)
حل کردیا گیا --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:15, 5 اگست 2014 (م ع و)
اس میں ایک مسئلہ اور بھی ہے، اردو سانچے استعمال کرنے سے سلسلہ محارب (Part of) کے سامنے لکھا عنوان سلسلہ نظر نہیں آتا۔ جیسے کہ آپ اس میں دیکھیں۔
حل کردیا گیا --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:35, 6 اگست 2014 (م ع و)
تکلیف کے لئے معذرت، لیکن ابھی اس کے سلسلہ محارب کی پٹی کا رنگ تبدیل کر دیں، عنوان اور سلسلہ ایک ہی رنگ میں نظر آ رہا ہے، جس سے وہ گڈمڈ ہو رئے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:50, 7 اگست 2014 (م ع و)
حل کردیا گیا --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:16, 7 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم[ترمیم]

جب کوئی شاعر ادیب یا کوئی بھبی مصنف اپنی کتاب چھپواتا ہے تو کتاب کی کوئی نہ کوئی قیمت ضرور مقرر کرتا ہے ظاہر ہے کہ کتاب مفت میں تو نہیں چھپتی کوئی بھی مصنف اگر پیسے کمانے کا ارادہ نہ بھی رکھتا ہو تو وہ اتنا تو ضرور چاہے گا کہ اس کے لگائے ہوئے پیسے کم از کم واپس مل جائیں۔ میرا تعلق تحریک نفاذ اردو سے ہے کہ جس سے اردو زبان کی نامور اورمعتبر ہستیاں جن میں بڑے بڑے ملک کے شاعر ادیب صحافی اورعلمی شخصیات پروفیسر حضرات وغیرہ منسلک ہیں، اکثر دیکھنے میں آتا رہتا ہے کہ کوئی شاعر یا ادیب صاحب اپنی نئی کتاب کہ جس کی قیمت بھلے 500 سو روپئے ہو لوگوں کو مفت تقسم کر رہے ہوتے ہیں وجہ یہ ہے کہ آج کل بازار میں کتاپیں نہیں بکتیں ڈاکٹر صاحب نے جب کتاب نجمی شفائی تونائی چھپواکر بازار میں رکھائیں تو دو مہینے میں صرف چھہ کتابیں بیکیں اس کے بعد انہوں نے کتابیں بازار سے واپس اٹھا کر اسے پڑھے لکھے لوگوں میں مفت تقسیم کرنا شروع کردیا اورکوئنزلائبریری نیویارک کو ڈیڑھ درجن کتابیں اپنے ایک عزیز کے ذریعے بھجوائیں جوکہ نیویارک میں ہی رہتے ہیں۔ بھائی صاحب جب آپ قرآن شریف بازار سے لینے جاتے ہیں تو کیا وہ مفت میں مل جاتا ہے؟ اسی طرح سے دوسری دینی کتاپیں کیا بازار سے مفت میں ملتی ہیں؟ جن دوسری کتاپوں کے بارے میں ویکی پیڈیا میں مضامین ہوں گے کیا وہ مفت میں ملتی ہوں گی؟ طاہر صاحب میرا تعلق ادب کے دنیا سے ہے اس لئے آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ آپ زیادہ نہتر سمجھتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے آپ کو اختیار ہے بھلے مضمون کو حذف کردین یا اس میں مناسب ترمیم کردیں شکریہ--مہتاب عالم مہتاب 08:46, 14 اگست 2014 (م ع و)


محترم مہتاب عالم صاحب،آپ کا پیغام کثیر جہتی ہے میں اس کو جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

  • جب کوئی شاعر ادیب یا کوئی بھبی مصنف اپنی کتاب چھپواتا ہے تو کتاب کی کوئی نہ کوئی قیمت ضرور مقرر کرتا ہے ظاہر ہے کہ کتاب مفت میں تو نہیں چھپتی کوئی بھی مصنف اگر پیسے کمانے کا ارادہ نہ بھی رکھتا ہو تو وہ اتنا تو ضرور چاہے گا کہ اس کے لگائے ہوئے پیسے کم از کم واپس مل جائیں۔
کتاب کے بارے میں آپ نے یوں بیان کیا تھا، جو کہ صحیح نہیں ہے اس لیے قیمت کا ذکر کیا۔ نجمی شفائی توانائی کے غریب مصنف نے اپنی محنت کی کمائی سے کتابیں چھپواکر لوگوں میں مفت تقسیم کی کراچی شہر کی کچھ نامور لائبریریوں میں رکھوائیں
اس کے علاوہ آپ کہ رہے ہیں بھائی صاحب جب آپ قرآن شریف بازار سے لینے جاتے ہیں تو کیا وہ مفت میں مل جاتا ہے؟ اسی طرح سے دوسری دینی کتاپیں کیا بازار سے مفت میں ملتی ہیں؟ جن دوسری کتاپوں کے بارے میں ویکی پیڈیا میں مضامین ہوں گے کیا وہ مفت میں ملتی ہوں گی؟
کسی نے آپ سے یہ نہیں کہا تھا کہ کتاب کیوں بیچ رہے ہیں۔ اگر مضون اشتہار بازی کے زمرہ میں آتا ہے تو یہ قابل اعتراض بات ہے۔ (ویکیپیڈیا اصولوں کے مطابق) اب اسکا موزنہ قرآن شریف یا دیگر کتابوں سے کیوں کر رہے ہیں۔ ویسے شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس سے مختلف زبانوں میں قرآن حجاج کو مفت تقسیم کیے جاتے ہیں۔
  • ۔ میرا تعلق تحریک نفاذ اردو سے ہے کہ جس سے اردو زبان کی نامور اورمعتبر ہستیاں جن میں بڑے بڑے ملک کے شاعر ادیب صحافی اورعلمی شخصیات پروفیسر حضرات وغیرہ منسلک ہیں، اکثر دیکھنے میں آتا رہتا ہے / طاہر صاحب میرا تعلق ادب کے دنیا سے ہے
دیکھیے صارف مہتاب عالم کی شراکتیں کیا تحریک نفاذ اردو صرف نجمی شفائی توانائی اور سید شہزاد علی نجمی تک محدود ہے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:32, 14 اگست 2014 (م ع و)

قرآنی سورتوں کے نام[ترمیم]

قرآنی سورتوں کے عنوان عربی طرز پر کیوں ہیں؟
اس سے تلاش کرنے میں اور مضمون میں ربط دیتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے۔
جیسے سورت لہب کی جگہ اللھب کے نام سے مضمون ہے۔
تمام سورتوں کے نام اردو طرز میں ہوں، عربی نام رجوع مکرر ہوں۔
اردو میں لفظ سورہ، سورۃ کی جگہ سورت زیادہ استعمال ہوتا ہے، لیکن اس طرز پر کسی سورت کا نام نہیں
الفاتحہ، سورہ فاتحہ، سورۃ فاتحہ، سور‍‌ت فاتحہ‎‏
البقرہ، سورہ بقرہ، سورۃ بقرہ، سورت بقرہ
سبھی نام سورت فاتحہ کی طرح ہوں یا صرف فاتحہ
لیکن بعض نام ایسے ہیں جن کے دیگر معنی بھی ہیں جیسے فاتحہ، مرنے والے کے لیے دعا اور ایصال ثواب کے لیے بھی بولا جاتا ہے۔

  • برائے کرم! محمد رسول اللہ، حضور جیسے الفاظ سے صارفین کو روکا جائے، صرف محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرز پر نام لکھا جائے، اسی طرح صحابہ و اولیاء: علماء و صوفیا کے نام کے ساتھ بھی خود ویکی پیڈیا نے ہی سانچے بنا رکھے ہیں، تعظیمی کلمات کے، ان سانچوں کو ختم کیا جانا چائيے۔ جیسے رض، رح، ہم یہاں پر کسی کی تعریف و توصیف بیان کرنے کا کام نہیں کرتے، ویکی پیڈیا کا کام صرف معلومات کو سند کے ساتھ بیان کرنا ہے۔ سانچہ درود کو باقی رکھا جائے، کیونکہ اسلام میں درود لکھنا واجب قرار دیا گيا ہے، زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے اس لیے اس کی ضرورت ہے۔
  • کیا باب (پورٹل) کو صرف منتظمین ہی اردو میں ترجمہ کر سکتے ہیں، یہ عام صارف بھی؟ مجھے کتب اور کتب خانہ سائنس والا باب ترجمہ کرنا ہے۔

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:47, 14 اگست 2014 (م ع و)

قرآنی سورتوں کے عنوان کے رجوع مکرر اردو میں بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ اردو میں سورتوں کے نام رکھنے کے معاملہ پر امین اکبر اور محمد شعیب سے مشورہ کر لیں کیونکہ وہ میرے خیال میں دین کی مجھ سے زیادہ سوجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ ویسے:
إِنَّا أَنْـزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُون 12:2
ابواب میں ہر صارف کام کر سکتا ہے۔ صرف منتظمین کے لیے مختص نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:38, 15 اگست 2014 (م ع و)

سانچہ:خانۂ معلومات کتاب[ترمیم]

میں نے
سانچہ:خانۂ معلومات کتاب
کو تازہ کیا ہے، وہ 2006 کا بنا ہوا ہے۔ ابھی اس میں مسئلہ یہ ہے کہ اس کی دستاویز استعمال کو بھی اس کس مطابق کر دیں، کیونکہ جن صفحات پر اردو دستاویز استعمال سے کاپی کیا ہے ، ان صفحات پر معلومات نظر نہیں آ رہیں، جیسے کہ اس میں اور انگریزی ویکی سے کاپی کیے ہوئے مواد والے صفحات پر تصویر نظر نہیں آرہی، جیسے اس میں۔ پہلی فرست میں اس کو ٹھیک کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:44, 17 اگست 2014 (م ع و)

اسلام علیکم![ترمیم]

سر شام سے مضمون نجمی شفائی توانائی کا خانہ معلومات اور کتاب کی تصویر نظر نہیں آرہی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ --Farha Zeba (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:11, 17 اگست 2014 (م ع و)

عبید بھائی میں شہر سے باہر ہوں۔ واپسی کے بعد ہو سکے گا۔طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:57, 25 اکتوبر 2014 (م ع و)

Translation request[ترمیم]

G'day Tahir, I see you are active here on Urdu Wikipedia, and are doing great work. Mate, I was wondering if you might be able to help to translate User:Russavia/Polandball into Urdu, so that it can be moved from my userspace into article space. It is in 80 languages so far, so getting it translated into Urdu would be fantastic. Any assistance would be appreciated. Cheers, Russavia (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:06, 25 اگست 2014 (م ع و)

املا پڑتالگر[ترمیم]

السلام علیکم طاہر صاحب! ایک نئی سہولت املا پڑتالگر کی آج اضافہ کیا ہوں ویکیپیڈیا پر، کسی بھی مضمون میں اگر غلط املاء ہوگی تو وہ اسے رنگین کردے گا، جس سے ہمیں غلط املاء کو درست کرنے میں مدد ملے گی۔ بس اس صفحہ میں الفاظ کا اضافہ فرماتے چلے جائیں، والسلام :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:25, 25 اگست 2014 (م ع و)

بصری خانہ ترمیم کا ترجمہ تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ آپ ملاحظہ فرمالیں، اگر کہیں رہ گیا ہو تو اطلاع فرمائیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:23, 31 اگست 2014 (م ع و)

رائے شماری ایزی ٹائم لائن توسیع کی تنصیب[ترمیم]

جناب Tahir mq/وثائق/۲۰۱۴-تیسری سہ ماہی صاحب! آپ کی رائے [1] درکار ہے۔

فائلوں کو اپلوڈ کرنا, اپلوڈ معاون?[ترمیم]

Wikimedia Commons logo

Hello! Sorry for writing in English. As you're an administrator here, please check the message I left on MediaWiki talk:Licenses and the village pump. Thanks, Nemo 19:22, 18 ستمبر 2014 (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

السلام علیکم، یہاں آپ کی رائے درکار ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:08, 22 ستمبر 2014 (م ع و)

سلام Tahir mq!
عثمان خان شاہ کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

زمرہ:مدرسے کو زمرہ مدارس کردینا چاہیے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:57, 25 ستمبر 2014 (م ع و)

رائے شماری[ترمیم]

السلام علیکم جناب Tahir mq/وثائق/۲۰۱۴-تیسری سہ ماہی صاحب! اس صفحہ میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:05، 26 ستمبر 2014 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے![ترمیم]

اعزاز برائے محنت وجانفشانی
السلام علیکم طاہر بھائی، اردو ویکیپیڈیا پر مسلسل محنت جاری رکھتے ہوئے سات ہزار سے زائد مضامین تحریر کرنے پر تہ دل سے مبارکباد قبول فرمائیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:07, 29 ستمبر 2014 (م ع و)