تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام
وکیپیڈیا سے
ٹارزن کا مضمون اپنے مدونہ سے یہاں منتقل کیا ہے، وکی پر کام کرنا نہیں آتا اس لیے نسخ ولصق سے ہی کام چلایا ہے جس کی وجہ سے تصاویر شامل ہونی رہ گئی ہیں، اگر کوئی صاحب انہیں شامل کردیں تو بہتر ہوگا، میرے مدونہ پر ٹارزن کے مضمون کا ربط یہ ہے: http://makki.urducoder.com/?p=392
تمام دوستوں کو عید مبارکWahab 16:44, 20 ستمبر 2009 (UTC)
- میری طرف سے بھی تمام احباب کو عید کی مبارک باد۔--سید سلمان رضوی 17:10, 20 ستمبر 2009 (UTC)
- تمام ویکی دوستوں کو “عید سعید“ مبارک۔ Ahmadnisar 19:15, 20 ستمبر 2009 (UTC)
- میری طرف سے بھی تمام دوستوں کو عید الفطر کی مبارک باد۔ Shahab 19:31, 20 ستمبر 2009 (UTC)
- میری جانب سے تمام ساتھیوں کو دلی عید مبارک! --سمرقندی 03:32, 21 ستمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] وثائق کی ترتیب
- اس جگہ وثائق کو محفوظ کرنے کی حکمت عملی درج کی ہے تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام/وثائق۔ اگر مناسب ہے تو اسی کو جاری رکھا جاسکتا ہے ، یا کسی ساتھی کو بہتر حمکت عملی معلوم ہو تو آگاہ کیجیۓ۔ --سمرقندی 04:27, 21 ستمبر 2009 (UTC)
·==ہنوز دِلی دور است== ساتھیوں سے درخواست ہے کہ فیصلہ کریں ، یا تو اِدھر کریں یا اُدھر کریں ! مگر معاملے کو لٹکائیں نہیں۔ single کا قضیہ ابھی تک آپ حضرات کے فیصلے کا محتاج ہے۔ ابھی تو نا جانے کتنے الفاظ آئیں گے، ابھی تو ہم نے دس ہزار ہی مکمل کیئے ہیں، ابھی تو م ===Secondary headline===نزل کا دور دور تک نشاں نظر نہیں آتا، ابھی سے ایسی بے توجہی؟ ہنوز دِلی دور است۔ --سمرقندی 04:07, 22 ستمبر 2009 (UTC)
- میرے خیال سے اسے انفرادی موسیقی ( أغنية منفردة ) یا سادہ طریقہ سے انفرادی گانے کہنا مناسب ہوگا جس سے اس کا معنوی مطلب بھی ظاہر ہوتا ہے۔ فارسی، عربی، ترکی، ہسپانوی زبانوں (دیگر بھی ہیں اگرچہ فرانسیسی و آلمانی میں سنگلز ہی ہے) میں جو ترجمہ کیا گیا ہے اس سے بھی یہی مطلب نکلتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کوئی تکنیکی اصطلاح نہیں اس لیے اسے سنگلز ہی کہنا درست نہیں بلکہ ترجمہ کرنا مناسب ہے جو معنوی ہو لفظی نہیں (جیسا کہ اس کے مضمون میں لکھا ہے ' ایک ایسے گیت کو کہتے ہیں جو کسی آئندہ آنے والے البم سے لیا گیا ہو اور اس البم کی تشہیر کیلیے انفرادی طور پر جاری کیا جائے۔ ')۔--سید سلمان رضوی 07:11, 22 ستمبر 2009 (UTC)
تائید --سمرقندی 08:32, 22 ستمبر 2009 (UTC)
تائید --Ubaidmughal 00:21, 27 ستمبر 2009 (UTC)
میرےخیال مین سنگلزکونمایندہ نغمہ‘نمایندہ گیت یا⅓يمایندہ موسیقی بھی کہ سکتے ہین عمیرندوي ·
- عمیر صاحب، اچھی تجویز ہے۔ اگر آپ نے وکیپیڈیا پر صارف کھاتہ بنایا ہوا ہے، تو اپنے دستخط ضرور کر دیا کریں۔ دستخط کے لیے چار ~ ڈالنے ہوتے ہیں، اس طرح
--~~~~
--Urdutext 00:01, 28 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] Small request
Hello! I am a Polish wikipedian and I would like to ask you for writing a new article about former Polish President who won the Nobel Peace Prize in 1983 – Lech Wałęsa. I have looked for his article in your Wikipedia but without success. Polish Wikipedians will be grateful for your help. Thank you so much in advance! PS article in English you can find here. Best wishes from Poland, Patrol110 08:02, 22 ستمبر 2009 (UTC)
#REDIRECT Strike-through text شايدمی وہان تکنہین سکا جہان آپ نے تر میم کے ضوابط لکھے ہین عمیر ندوي==رنگ تبديلی== صفحۂ اول نے رنگ بدلا ہے۔ ٹھیک ہے یا پرانا والا ہی درست تھا؟ ساتھی چاہیں تو پرانا والا واپس کیا جاسکتا ہے جو کہ صفحۂ اول (نسخہ/محفوظ) پر محفوظ ہے۔ --سمرقندی 14:01, 30 ستمبر 2009 (UTC)
[ترمیم] تعارفی صفحۂ اول=
صفحۂ اول کی یکسانیت مہینے دو مہینے میں ایک بار ختم کرنے کی خاطر سانچہ:اولرنگ-مدار کے رنگ باآسانی صرف اعداد درج کر کہ بدلنے والا ایک نسخہ صفحۂ اول (آزمائشی) تیار کیا ہے۔ ساتھیوں سے گذارش ہے کہ اس کے بارے میں رائے (اور ممکنہ اصلاح و درکار ترمیم) سے آگاہ فرمائیں۔ --سمرقندی 07:59, 3 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] زمرہ کتب
کتابوں کے لیے دو زمرے الگ بنے ہوئے ہیں۔ ایک زمرہ:کتب اور ایک زمرہ:کتابیں۔ انہیں ضم کرنے کی ضرورت ہے۔ مشورہ درکار ہے کہ زمرہ کتب رکھا جائے یا کتابیں؟--سید سلمان رضوی 19:15, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
- ویکیپیڈیا کی روایات کے مطابق تو کتب ہی مناسب لگتا ہے
--سمرقندی 09:44, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
تائید برائے کتب ! فہد احمد 10:41, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
تائید کتب۔ حیدر 09:27, 10 اکتوبر 2009 (UTC)
ذمرہ کتپ مناسب رھے گا·عمیرندوی لکھنؤ
[ترمیم] Meetup
I don't know how to write in Urdu, I'm just here to inform you guys that there is a Meetup in a Pakistani city is under planning at English WP. Check out it!
- میرے خیال سے یہ ایک اہم خبر ہے؛ ابھی تک انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی اس بارے میں کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ ہم لوگوں کو چاہیۓ کہ اپنے مدونات پر بھی اس اجتماع کا اعلان کر دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اردو بولنے والے اس اجتماع سے باخبر ہو سکیں۔ --سمرقندی 00:26, 6 اکتوبر 2009 (UTC)
good idea, i didnt found any such meetup page at urdu WP. by the way, it would be gr8 , if all who wanna show interest come to English WP for expressing thier views cause there already some users active....
[ترمیم] آداب محفل
کچھ آداب ہوا کرتے ہیں ہر محفل کے اور اس سے نابلد افراد کو اپنا رویہ دوسروں پر ٹھونسنے سے پرہیز کرنا چاہیۓ۔ یہ بات میں یہاں ویکیپیڈیا پر ہونے والی چند نا زیبا حرکات کے سلسلے میں کہہ رہا ہوں جو عقل رکھتے ہوں سمجھ جائیں گے اور امید ہے کہ مہذب طریقۂ کار کا مظاہرہ کریں گے۔ --سمرقندی 02:50, 19 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] منتخب مقالہ
منتخب مقالے کی تسلسل کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے۔ آپ صاحبان سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ دیا کریں۔
- تجویز تو خوب ہے، مگر ان سب دھندوں کے لیے افرادی قوّت کی ضرورت ہوتی ہے جو دستیاب نہیں۔ --Urdutext 22:16, 23 اکتوبر 2009 (UTC)
- نکاح کے مضمون میں متعہ کی کارستانی کی جانب سے اسی کے فرقے کا حوالہ موجود ہونے کے باوجود اس بات کا زکر حذف کردیا گیا کہ یہ آج کل صرف شیعوں میں رائج ہے . حوالے بھی سارے حذف کردیۓ گۓ. اب سارے نگہبان کہاں سوۓ ہوۓ ہیں ؟ اب وکی کی غیرجانبداری کی کسی کو فکر نہیں ؟ نجانے رافضی کو اس بات سے کیوں شرم آتی ہے کہ آجکل اکیسوی صدی میں صرف اسی کا گروپ متعہ کو حلال کہتا ہے کرتا اور کرواتا بھی ہوگا. واللہ عالم بالصواب.
- موصوف نے جس ویب سائٹ کا حوالہ دیا تھا وہاں میں نے دیکھا تو یہ بات نہیں لکھی ہوئی تھی اس لیے میں نے حذف کردیا، چونکہ حوالہ دیا ہوا ہے اس لیے وہاں وہی بات لکھی چھوڑی جو ان کے دیے گئے حوالے میں روئے خط موجود ہے۔دیگر یہ کہ حوالہ حذف نہیں کیا گیا بلکہ درست کیا گیا ہے اور ابھی بھی موجود ہے جسے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بات میں تو کسی کو شک نہیں کہ شیعہ متعہ کو حلال سمجھتے ہیں اس لیے اس کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔ یہ بات میں نے نکاح متعہ کے مضمون میں لکھ دی ہے۔ مضمون ترمیم کے لیے کھلے ہیں۔ اگر کسی نے کوئی اضافہ کرنا ہو تو آزاد ہے مگر اس کے ساتھ ویسے ہی حوالے دے جیسے میں نے ہر بات کے حوالے دیے ہیں اور کوئی بات اپنی طرف سے نہیں لکھی کیونکہ یہ ایک انتہائی اختلافی موضوع ہے۔ ایسے مضمون پر کچھ لوگ ناراض ہوتے ہیں کیونکہ یہ ان کے عام عقائد کے خلاف ہے۔ میرا فرض ہے کہ جو بات مجھے تاریخ کی کتابوں میں ملے میں ویسے ہی لکھوں۔ تمام حوالے قدیم کتابوں کے ہیں جن میں سے کوئی بھی کسی شیعہ کتاب کا نہیں۔ مگر یہ صاحب مسلسل مجھے رافضی پکارتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں صرف وہی بات لکھی جائے جو ان کے خیال کے مطابق درست ہو۔ میں دیگر ناظمین سے درخواست کروں گا کہ نکاح متعہ کے مضمون کو پڑھیں اور دیکھیں کہ کیا حوالے مناسب نہیں؟ اور کیا میں نے اپنی طرف سے کوئی بات لکھی ہے؟۔ اور ناظمین سے اور دوسرے سنجیدہ لکھنے والوں سے بھی درخواست ہے کہ مضمون پر نظر کریں اور اس میں حوالوں کے ساتھ اضافہ کریں تاکہ مجھ پر جانبداری کا الزام نہ لگے۔ میں نے کتابوں میں پڑھ کر تین قسم کے گروہوں کے نکاح متعہ کے بارے میں خیالات حوالوں کے ساتھ لکھے ہیں اور اپنی طرف سے کوئی بات نہیں لکھی۔ ایک دائرۃ المعارف میں عقائد سے قطع نظر تاریخی حوالوں کے ساتھ سب کچھ لکھا جاتا ہے چاہے اس سے لوگ ناراض ہوتے ہوں۔ دوسری بات جو قابل غور ہے کہ میں نے انہی مضامین کو چھیڑا ہے جن میں یہ صاحب اپنا نام استعمال کیے بغیر ایسی تبدیلیاں کرتے ہیں جو صرف ان کے فرقے کے عقائد کے مطابق ہوں اور وہ بھی بغیر کسی حوالے کے۔ اس کے علاوہ میں نے بے شمار دیگر مضامین لکھے ہیں جن سے کسی کو کوئی شکایت نہیں۔--سید سلمان رضوی 17:10, 24 اکتوبر 2009 (UTC)
- اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان صاحب کے لکھے مضامین حوالہ جات کے ساتھ ہوتے ہیں۔ کچھ موضوعات ہی "متنازعہ" ہیں، اس لیے جو بھی لکھے گا اس پر کسی نہ کسی کے اعتراض کرنے کا احتمال موجود رہتا ہے۔ اعتراض کندگان کو چاہیے کہ وہ مضمون کے "تبادلہ خیال" میں اعتراض اٹھائیں۔ لکھنے والے (یا اس کے مبینہ فرقہ وغیرہ) کو گالی گلوچ کرنے کی بجائے مضمون کی عبارت کے ضمن میں نقطہ اُٹھائیں۔ کسی کو بلاوجہ بدنیت کہنا بدتہزیبی ہے، اور اعتراض کندگان کے موقف کو ہی نقصان پہنچاتی ہے۔ --Urdutext 01:29, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
- سیدھی سی بات ہے اور کئی دفعہ کہی ہے پر اکثر لوگ ہیں کہ سمجھ کے ہی نہیں دیتے؛ بھائی جی! آپ فوجدار ہیں یا انتہا پسند مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں بس اتنا خیال رکھیۓ کہ یہ ویکیپیڈیا آپ کی اسلام کی خدمت کی جگہ نہیں ہے۔ آپ اپنے مذہب کی خدمت کہیں اور جاکر فرمایۓ ویکیپیڈیا کو صرف دائرۃ المعارف کے طور پر تسلیم کیجیۓ۔ --سمرقندی 05:10, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
- میری تجویز ہے کہ وہ تمام مضامین جن میں شیعہ، سنی اختلاف ہے، خصوصاً وہ عنوانات جو پاکستان میں فرقہ واریت کا سبب بنتے رہے ہیں، انہیں نیم محفوظ کردیا جائے اور گمنام صارفین کو ان مضامین میں ترمیم سے روک دیا جائے۔ اور فوجدار یا انتہا پسند بھائی سے گذارش ہے کہ گالم گلوچ سے پرہیز کریں، یہاں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ --کاشف عقیل 15:55, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
-
-
-
-
- منتخب مقالے کی مسلسل تبدیلی کے حوالے سے رائے پر میری نظر آج پڑی ہے۔ تکنیکی ماہرین یہ بتا سکتے ہیں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہر ایک ہفتہ بعد مقالہ خود بخود تبدیل ہو جائے؟ اگر ایسا ممکن ہے تو میرے خیال میں یہ کرنا بہت زیادہ مناسب ہوگا۔ ابھی تو یہ دیکھا جا رہا ہے کہ مہینوں ایک ہی مقالہ صفحۂ اول پر موجود رہتا ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار برائے منتخب مقالہ میں بھی بہت سارے مضامین توجہ کے منتظر ہیں جبکہ منتخب مقالہ جات میں بھی کچھ مضامین پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ احباب رائے دیں تو میں کچھ مضامین کی نشاندہی کر دیتا ہوں فہد احمد 04:15, 10 نومبر 2009 (UTC)
-
-
-
- وکیپیڈیا کے اپنے مصنع لطیف میں ایسی کسی سہولت سے تو میں واقف نہیں ہوں۔ کچھ پروگرامنگ کر کے ایسا کرنا ممکن ضرور ہے۔ بڑی تعداد میں سانچے بنا کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ --کاشف عقیل 06:37, 10 نومبر 2009 (UTC)
- کسی مقالہ کو منتخب کرنے سے پہلے اس پر تدوینی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تو یہ حال ہے کہ ایک مقالہ پر پہلے مصنف کے بعد کم ہی کسی کو درستگی کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ --Urdutext 01:03, 18 نومبر 2009 (UTC)
- بالکل درست کہا آپ نے urdutext پروگرامنگ سے صرف یہ کیا جاسکتا ہے کہ اگر ہم سب مل کر اچھے مقالہ جات کا ایک ذخیرہ تیار کر لیں تو خود بخود ان میں سے ایک ایک مقالہ مقرر کردہ اوقات کے مطابق صفحہ اول پر آتا جائے۔ لیکن منتخب مقالوں کے درجے تک پہلے مضامین کو پہنچانا ہوگا۔ --کاشف عقیل 02:38, 18 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] زمرہ:جغرافیہ
زمرہ:جغرافیہ میں بہت سارے تحصیلوں کے مضامین ربط ہیں۔ جبکہ مذکورہ مضامیں ان کے اضلاع اور ریاستوں کے زمروں میں درج ہوں تو بہتر رہے گا۔ صارفین اس بات کی طرف توجہ فرمائیں۔ اور ان تحصیلوں کو متعلقہ تحصیل، اضلاع میں منتقل کریں۔ Ahmadnisar 20:38, 24 اکتوبر 2009 (UTC)
- جی یہ نکتہ پہلے بھی اُٹھایا جا چکا ہے کہ جڑ زمرہ کے بجائے زمرہِ درخت کے دور ترین پتے کا زمرہ دیا جائے۔ --Urdutext 01:33, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] کاپی رايٹ تصاوير
جناب اردو ويکيپيديا پر کاپی رايٹ تصاوير کی بھر مار پڑی ہوئ ہے جس کی جلد اذ جلد صفائ کی ضرورت درکار ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ ہمارے پاس تصاويرکی بہت کمی ہے ليکن کاپی رايٹ تصاوير کا استعمال منع ہے۔ --ثاقب قیوم 17:57, 25 اکتوبر 2009 (UTC)
- زیادہ تر تو کامنز سے ہی ہیں۔ کچھ fair-use کے تحت۔ بہت سی خود تخلیق شدہ ہیں۔ جو ان معیار پر پوری نہ اتریں ان پر حذف کا سانچہ لگا دیں۔--Urdutext 09:52, 26 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] ترجمہ الفاظ
السلام علیکم۔ احباب خصوصاً سمرقندی صاحب سے التماس ہے کہ مندرجہ ذیل الفاظ کے ترجمہ کے بارے میں تبادلہ خیال و رہنمائی فرمائیں۔
- Arteriosclerosis صلابتِ شریان (مصدر)
- ماخوذات: arteriosclerotic = متصلِّب شریان (صفت) / تصلبِ شریان (فعل)
- Arteriolosclerosis صلابت شریانِ خورد
- arteriole یعنی شرین (جمع شرینات) سے بنا ہے اس لیۓ arteriolosclerosis کے لیۓ صلابتِ شرین ، مناسب معلوم ہوتا ہے۔
- Arteriolosclerosis is a form of arteriosclerosis affecting the small arteries and arterioles۔ چونکہ اس کا تعلق چھوٹی شریانوں سے ہے اس لیے شریان خودر لکھا تھا کیا یہ زیادہ مناسب نہیں؟
- arteriole یعنی شرین (جمع شرینات) سے بنا ہے اس لیۓ arteriolosclerosis کے لیۓ صلابتِ شرین ، مناسب معلوم ہوتا ہے۔
- Atherosclerosis صلابت شریان نسیجی
- atheroma سے بنا ہے جس کے معنی شریانوں کی دیواروں میں جمع (یا پیدا) ہوجانے والی چربی کے ہوتے ہیں؛ چونکہ جراحی پر یہ پسے ہوئے گندم کا دلیا (یا حلوہ) کی مانند نظر آتی ہے اس لیۓ طب کی عربی کتب میں اسے عصیدہ کہا جاتا ہے، عصیدہ کے معنی حلوہ کے ہوتے ہیں عَصِيدَة (اگر نا ملے تو عَصِيدَة نقل و چسپاں کیجیے)۔ اردو میں یہی اس لیۓ مناسب لگتا ہے کہ دلیا / حلوہ وغیرہ کے الفاظ براہ راست غذا کے تصور سے منسلک کر دیتے ہیں۔ لہذا امراضیات میں لفظ ایسا مناسب ہوگا کہ جو مفہوم تو حلوہ یا دلیا کا ہی رکھتا ہو پر ادا کرنے میں غذا کا تصور نا لائے۔
- atherosclerosis = صلابتِ عصیدہ
- atherosclerotic = تصلبِ عصیدہ (صلابت عصیدی)
- Arteriosclerosis obliterans (رائے درکار ہے)
- obliterans اصل میں شریان کی اندرونی دیواروں پر ضرب (ٹوٹ پھوٹ / رگڑ کر مٹا دینے) کے معنوں میں ہے جس سے شریان کا راستہ بند ہو جاتا ہو یعنی یوں کہہ لیں کہ obliterated کے معنوں میں لاطینی ہے جس کے معنی مٹا دینے یا محو کر دینے کے آتے ہیں اس لیۓ arteriosclerosis obliterans صلابتِ شریان دلک (جمع؛ صلابتِ شراین دلک) ، کا لفظ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ یہاں دلک کے بجائے محو اور مسد کے الفاظ بھی لائے جاسکتے ہیں لیکن محو کچھ مبہم ہے اور مسد ذرا مشکل ہو جائے گا جبکہ دلک اردو لغات میں ان ہی معنوں میں پایا جاتا ہے دیکھیۓ دلک کا اردو میں اندراج۔
- atherosclerosis obliterans = صلابت عصیدی دلک
- Medial calcific sclerosis (رائے درکار ہے)
- ایسی صلابت شریانی ہوتی ہے کہ جس میں شریان کی تین پرتی دیوار میں سے درمیانی (medial = وسطانی) دیوار متاثر ہو اسی لیۓ اس کے نام میں medial لگایا جاتا ہے اور چونکہ اس صلابت میں calcium کے سالمات بھی ملوث ہوتے ہیں اس لیۓ اس قسم کی sclerosis کو calcific یعنی مکلس کہا جاتا ہے مکلس کا اردو اندراج دیکھیۓ۔
- medial calcific sclerosis = صلابتِ مکلس وسطانی
۔--سید سلمان رضوی 11:06, 26 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] نئے صارفین کے لیے خود کار پیغام
تکنیکی ماہرین سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی ایسا طریقہ موجود ہے جس سے کسی بھی نئے آنے والے صارف کو خود کار انداز میں یہ پیغام چلا جائے۔ فہد احمد 10:58, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
- اس کا ایک ممکنہ طریقہ یہ ہے کہ روبہ سے یہ کام کروایا جائے۔ --کاشف عقیل 14:51, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] روبہ تیار ہے
روبہ میں نئے صارفین کے تبادلہ خیال صفحہ پر {{صارف جدید}} کا سانچہ ڈالنے کی صلاحیت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں روبہ نے 1 جون 2009 کے بعد آنے والے تمام صارفین، جنھیں اب تک خوش آمدید نہیں کہا گیا تھا، کے لیے خوش آمدید کا پیغام چھوڑ دیا ہے۔ فیالحال روبہ مندرجہ ذیل قوانین کا خیال رکھتا ہے۔
- صرف ان صارفین کے صفحہ پر {{صارف جدید}} لگاتا ہے جن کا تبادلہ خیال صفحہ اب تک شروع نہیں کیا گیا۔
- وہ صارفین جن کے تبادلہ خیال صفحات موجود ہیں، تو خواہ ان صفحات پر {{صارف جدید}} موجود ہو یا نہ ہو، روبہ انھیں ترمیم نہیں کرتا۔
- وقت کی کمی کے باعث فیالحال روبہ سے یہ کام ہفتہ میں ایک بار کروانے کا ارادہ ہے۔ غلطی کے احتمال کے باعث اسے تاحال مکمل طور پر خودمختار نہیں کیا جاسکتا۔
مزید دیکھیں:
--کاشف عقیل 21:32, 7 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] فانٹس
٭ کيا یہ ممکن ہے کہ اردو ويکيپيديا کے فانٹس تبديل کرکے مصری يا [پنجابی http://pnb.wikipedia.org] ويکيپيديا سے ملتے جلتے فانٹس کا انتحاب کيا جاۓ؟ثاقب قیوم 15:31, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
- میرے خیال میں تو موجودہ فانٹ بہتر ہے۔ یہ بھی کافی غور و فکر اور تبدیلیوں کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔--سید سلمان رضوی 16:37, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
- وکیپیڈیا پر صارفین اپنی مرضی کا فونٹ لاگو کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر "علوی نستعلیق" بہت پسند کیا جاتا ہے۔ متعین فونٹ بارے بہت بحث ہو چکی ہے، تبدیلی پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔--Urdutext 23:58, 27 اکتوبر 2009 (UTC)
[ترمیم] پھر ہمیں وہابی نا کہنا پیارو
ساتھیو! خواجہ صاحب کی نگری میں بھی نظر ڈال لو؛ کیا اس قسم کے مواد کو جس کو مضمون میں حذف کیا جاچکا ہو تو اسے اپنے صفحہ پر رکھنے کا کوئی منطقی جواز بنتا ہے؟ کیا اس طرح متنازع مواد تمام اقسام کی چھان بین سے مبرا و مفرور ہو کر دھڑلے سے اسی دائرۃ المعارف پر نہیں رکھا ہوا؟ صفحہ صارف پر ہونے کی وجہ سے نا تو اس کے متنازع نکات پر بحث کی جاسکتی ہے نا ہی کوئی بہتری۔ خواجہ صاحب نے خود ہی (ایسا نا کرنے کا انتباہ نظر انداز کرتے ہوئے) حذف کا سانچہ بھی نکال باہر کر دیا۔ یہ سب کیا ہے؟ مجھے آج کل کسی بحث میں الجھنے کا وقت نہیں مل رہا اس لیۓ ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ فرمائیں۔ میری نظر میں اس اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور میری نظر میں ایسا کرنے کا صارف کے پاس کوئی منطقی جواز ہے نا حق ؛ اگر کسی ساتھی کے ذہن میں کچھ محفوظات ہوں تو آگاہ فرمایئے۔ میں نے اس کو انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے حذف کر کے صفحۂ صارف محفوظ کر دیا تو پھر ہمیں وہابی نا کہنا۔ --سمرقندی 08:18, 4 نومبر 2009 (UTC)
-
- کسی کے صفحہ صارف پر کوئی متنازعہ مواد ہونے سے دائرۃ المعارف پر کوئی الزام نہیں آتا. نا ہی کسی صارف کو اپنے صفحہ صارف پر جانبداری یا غیرجانبداری کی سند درکار ہوتی ہے. ہال کسی کے نہاں خانہ دل میں اس کو حذف کرنے کی خواہش مچل رہی ہو تو دوسری بات ہے. رہ گئ اجازت تو ظاہر ہے "تھانیدار" سے کوئی شریف آدمی تو الجھنے سے رہا.
- صفحۂ صارف پر کچھ بھی رکھا جاسکتا ہے ؟ سبحان اللہ !! اگر کوئی صارف اپنے صفحۂ صارف پر انگریزی ویکی سے کوئی ناشائستہ تو پھر کیا خیال ہے ؟ اگر کسی نے اس کو مہذب زبان کے انداز اور علمی مضمون میں لکھنے کے بجائے اسی طرح شاندار تصاویر کے ساتھ اپنے صفحۂ صارف پر لگایا تو خاکسار معاملہ دیوان عام تک لانے کا انتظار کرنے کے بجائے نا صرف یہ کہ مضمون فوری حذف کرنے کی جسارت کردے گا بلکہ اس صارف پر پابندی بھی عائد ہوگی؛ پھر آپ چاہیں تو ویکیمیڈیا پر چلے جائیں۔ --سمرقندی 08:34, 4 نومبر 2009 (UTC)
- سجانے کی خواہش معلوم ہوتی ہے جب ہی اس کا لنک سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ اس انگریزی مضمون کی تصاویر پر اعتراض ہے تو حذف کیوں نہیں فرمادیا گیا ؟ کیا انگریزی وکی کے حذف کے انگور کھٹے ہیں ؟ کرزئی حکومت صرف اردو کے صدارتی محل کی چاردیواری تک محدود ہے ؟ بات چل رہی ہے متنازع مضمون کی جو مذہبی یا فرقہ ورانہ گفتگو تک محدود ہے اور جناب مثال کے لۓ جو مواد لاۓ ہیں وہ ان کے انداز فکر کی بہترین عکاسی کرتا ہے کہ وکی کی رکھوالی پر کون متعین ہے .
- آپ تو پھڑک گئے بھیا جی! کہنا تو نہیں چاہتا پر کہے بن نہیں بنتی ؛ کنویں کے مینڈک کو آسمان بھی چونّی کے برابر نظر آتا ہے۔ --سمرقندی 09:12, 4 نومبر 2009 (UTC)
- اس کا مطلب یہ ہوا کہ محترم آپ کو ناصرف ناخن مل گۓ ہیں بلکہ ناریل بھی ہاتھ لگ گیا ہے.
- عجیب بات ہے کہ یہ صاحب جو بغیر نام کے گفتگو فرماتے ہیں۔ کہیں تکفیری لوگوں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور یہاں ان کے مخالفین کی۔ (یا شاید انہوں نے یہ صفحہ صارف پڑھا ہی نہیں۔) اس سے تو ثابت ہوتا ہے کہ یہ صاحب صرف لڑائی جھگڑا فرمانا چاہتے ہیں جیسے کوئی سکھ یا ہندو مسلمان بن کر مسلمانوں کے گروہوں میں فساد ڈال رہا ہو (بغیر نام کے ہیں اس لیے پتہ نہیں)۔ باقی میرے خیال میں صفحہ صارف پر صارف کچھ بھی رکھے اس کا شوق ہے اگر وہ فضول مواد سے اپنا صفحہ ضائع کرنا چاہتا ہے۔ مگر عقلِ سلیم کا تقاضا ہے کہ اس قسم کا مواد صفحہ صارف پر نہ رکھا جائے۔ خواجہ صاحب سے التماس ہے کہ خود ہی اس کو ہٹا لیں۔ اس بارے میں اپنی ویب سائٹ کسی مفت جگہ پر بنا لیں (میں رہنمائی کر سکتا ہوں) اور مضمون میں کسی خیال کے حوالے کے طور پر اپنی ویب سائٹ دے سکتے ہیں۔ شروع میں سب جذباتی ہوتے ہیں بشمول خواجہ صاحب اور بے نام صاحب کے۔ مگر بعد میں یہی افراد ہمارا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں تاکہ وہ وکی پر مل کر اردو کی خدمت کریں۔--اردو دوست 09:56, 4 نومبر 2009 (UTC)
- میں وہ ربط نکال رہا ہوں جو اوپر ان گمنام بھائی جی کو اصل صورت سے آگاہ کرنے کی خاطر دیا گیا تھا لیکن چونکہ اس دائرۃ المعارف کے ربط پر کوئی نابالغ بھی جاسکتا ہے جس کی ذمہ داری ہمیں اردو ویکی کو نہیں دینا چاہیۓ۔ رہی بات خواجہ صاحب کی تو یقین جانیۓ کہ میرا اعتراض محض اس بات پر ہے کہ ان کے صفحے پر تمام مواد صفحۂ صارف کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ صفحۂ صارف پر بھی مواد رکھنے کی کچھ پابندیاں ہیں جن پر ہر کسی کو عمل کرنا چاہیۓ؛ خواجہ صاحب کے صفحے پر موجود مواد اگر کسی مضمون کا حصہ بننے کے قابل ہے تو اس کو اس کو متعلقہ صفحے پر منتقل کیا جانا چاہیۓ اور اگر صفحہ نا ہو تو نیا صفحہ بنایا جاسکتا ہے؛ تاکہ اس کے متنازعہ پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔ اس طرح صفحہ صارف پر متنازع مواد رکھنا نا صرف ویکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ دیگر ساتھیوں کو دھوکہ دینے کے برابر آتا ہے۔ اس صفحے پر صفحۂ صارف پر کیا رکھا جاسکتا ہے اور کیا نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی 10:33, 4 نومبر 2009 (UTC)
- سمرقندی صاحب کی بات درست ہے۔ وکیپیڈیا کے اس بارے بھی قواعد و ضوابط ہیں۔ البتہ اس پر سختی سے عملدرآمد اس لیے نہیں کیا جاتا کیونکہ گوکل ان صفحات کو index نہیں کرتا۔ اردو دوست صاحب کی تجویز مناسب ہے کہ وہ خواجہ صاحب کی اس مواد کو کسی ذاتی موقع پر منتقل کرنے میں مدد کر دیں، تو مواد یہاں سے خارج کر دیا جائے۔ --Urdutext 11:00, 4 نومبر 2009 (UTC)
- اردو دوست صاحب کو یہ غلط فہمی ہوگئ شاید مالکی والے صفحے سے . میں اس سے برائت کا اعلان کرتا ہوں کہ میرا اس صفحے میں کی جانے والی ترمیم سے کوئی واسطہ نہیں اور نا ہی میں ایسا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ہاں جناب سمرقندی سے نوک جھونک ضرور چلتی رہتی ہے. بخدا میں نہ صرف ان کا بلکہ وکی کے تمام منتظمین کی اردو کے لۓ خدمات کا دل سے متعرف ہوں بس کچھ جگہوں پر میرا اختلاف ضرور ہوتا ہے جس کو دوسرا رنگ دے دیا جاتا ہے . یہی وجہ ہے کہ اب میری زیادہ تر بحث مضامین میں براہ راست تبدیلی کے بجاۓ اس کے تبادلہ خیال یا دیوان عام تک محدود رہنے لگی ہے. اس پر بھی بس نہ کیا گيا میرے زیر نظر مضامین کی اکثریت کو "محفوظ" کرکے معذرت کے ساتھ " شجر ممنوعہ" کردیا گیا ہے جس میں صرف داخل نوشتہ ہوکر ہی ترمیم کی جاسکتی ہے جس کی طرف اب میلان نہیں رہا . ویسے بھی اب میرا براہ راست تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں اپنی بات تبادلہ خیال پر عرض کردیتا ہوں کہ وہ قاری تک ضرور پہنچ جاۓ. ایک بات واضح کردوں کا میں نا تو تکفیروں کی حمایت کرتا ہوں اور نہ ہی ان کے مخالفین کی. میرا کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ صفحہ صارف پر موجود مواد کی زمہ داری دائرۃ المعارف پر ہرگز عائد نہیں ہوتی یہ صرف صارف کی زاتی راۓ ہوتی ہے جس سے متفق ہونا دائرۃ المعارف کے لۓ ضروری نہیں ہوتا. خواجہ صاحب کے صفحہ صارف کے مندرجات پر میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا صرف اتنا کہوں گا کہ ہر وکی صارف کو اپنے اظہار راۓ کا حق ضرور حاصل ہے.
- میں نے دیکھا ہے کہ چند صارفین "ہوشیاری" دکھا رہے ہیں۔ ایک جناب نے اپنے اوپر مضمون لکھا اور IP کے ذریعے تین پیغامات اس مضمون کے صفحۂ تبادلۂ خیال پر دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ لوگ ان کی "مشہور" شخصیت کے لیے مرے جا رہے ہیں۔ اس طرح انتظامیہ کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، شاید تکنیکی کمزوری انہیں لے ڈوبے گی۔ میں اس صارف پر بھی پابندی کی تجویز دوں گا۔ اس کے علاوہ یہ خواجہ صاحب بھی اسی طرح کی چالاکیاں کر رہے ہیں۔ ان کے صفحۂ صارف کو فوری طور پر حذف کر دیا جائے۔ اگر وہ بارہا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان پر پابندی عائد کی جائے۔ ایک ایسے موقع پر جب اردو وکیپیڈیا شاہراہ ترقی پر تیزی سے گامزن ہے اس طرح کے صارفین اور اقدامات کاموں میں رکاوٹ ڈال کر اردو کی ترقی میں رخنہ ڈال رہے ہیں جنہيں ہر گز برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔ فہد احمد 11:13, 4 نومبر 2009 (UTC)
- مجھ سمیت صاحبان نے جیسے اوپر کی بحث میں 10KB اضافہ کیا وہاں میں نے طفل کے موضوع پر 10KB مضمون تحریر کردیا۔ جو میں نے وکیپیڈیا کے ضروری مضامین کی فہرست میں سے دیکھا۔ اس طرف بھی نظر کرم کریں برادران۔--اردو دوست 12:12, 4 نومبر 2009 (UTC)
- بہت اچھی جانب توجہ دلائی ہے اردو دوست صاحب، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انتظامی معاملات بھی دیکھنا ہوتے ہیں۔ ہمارا بھی بہت دل چاہتا ہے کہ صرف اور صرف مضامین لکھیں اور باقی بکھیڑوں میں نہ پڑیں لیکن ہمیں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے، تو پھر توجہ کرنا ہی پڑتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ لازمی مضامین کی فہرست پر توجہ دے رہے ہیں۔ آپ کا طفل والا مضمون بہت اچھا ہے۔ اللہ مزید لکھنے کی ہمت دے۔ آمین فہد احمد 12:19, 4 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] یک ہزار لازمی مضامین اور مضامین کی تعداد۔
لازمی مضامین پر توجہ کی ضرورت ہے۔ میں وقتاً فوقتاً لکھتا رہوں گا۔ مگر مضامین کی تعداد دوسری زبانوں بالخصوص ہندی کی نسبت بہت کم ہے۔ اسے بھی بڑھانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تجاویز درکار ہیں کہ مضامین کی تعداد کیسے بڑھائی جائے۔ مضمون کا حجم مناسب رکھنے کے سلسلے میں اہم باتیں یہ ہیں:
- 10 کلو بائٹ کے مضامین لکھنے کی کوشش کی جائے۔ اگر ممکن نہ ہو تو شروع میں کم از کم 2 کلو بائٹ ہونا بہتر ہے۔ خالی مضامین سے اردو وکی کی بدنامی ہوگی
- صرف دوسری زبانوں کے ربط رکھنے سے مضمون پر ایک کلو بائٹ کا فرق پڑتا ہے۔ اس لیے روبہ کا انتظار نہ کیا جائے اور خود ہی یہ کام کرلیا جائے۔ انگریزی زبان میں اگر ممکن ہو تو اردو کا ربط لگا دیں۔
- ہر مضمون کی کچھ سرخیاں اور ان میں مواد رکھنے سے حجم پر مثبت فرق پڑتا ہے یہ ہیں
- متعلقہ مضامین
- بیرونی روابط (متعلقہ روابط رکھیں)
- حوالہ جات
- تصویر رکھنے سے تصویر کا حجم مضمون کے حجم میں شامل نہیں ہوتا مگر مضمون کی شکل بہتر ہو جاتی ہے۔
- مضمون میں گوشوارے وغیرہ (Tables) رکھنے سے حجم پر مثبت فرق پڑتا ہے
- مضمون میں بین الوکی روابط رکھے جائیں
ایک اور بات جو میں دیوانِ عام میں پیش کرنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ آج میں نے حوالہ جات کی جگہ لفظ مآخذ کا استعمال دیکھا ہے۔ (119.153.77.64 والے صاحب نے حضرت ھود علیہ السلام میں اور اردو دوست نے طفل نامی مضمون میں)۔ مجھے یہ لفظ حوالہ جات سے بہتر محسوس ہوتا ہے۔ حوالوں کے لیے حوالہ جات کی جگہ لفظ مآخذ کو رائج کرنے کے سلسلے میں احباب کا کیا خیال ہے؟۔--سید سلمان رضوی 15:59, 4 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] نقشے
مختلف شہروں کے نقشے جو انگریزی وکیپیڈیا کے شہر دکھاتے ہیں۔ ان پر ایک ہی سادہ نقشہ پر کسی Push_pin کے ذریعے سرخ نقطہ لگایا جاتا ہے جو ہر شہر کے لیے مطلوبہ جگہ پر خود بخود لگ جاتا ہے۔ کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور اسے ہم اردو دائرۃ المعارف پر کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر دیکھیں یہاں پر موجود نقشے میں باکو کی جگہ سرخ دائرہ ہے جو اصل میں نقشے کا حصہ نہیں۔--سید سلمان رضوی 10:14, 9 نومبر 2009 (UTC)
- تفصیل تو میں نے نہیں دیکھی کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، مگر اگر وہی سانچہ استعمال کیا جائے تو اردو وکیپیڈیا پر بھی کام کرتا ہے، مثلاً راولپنڈی کےمضمون میں دیکھیں۔--Urdutext 10:37, 9 نومبر 2009 (UTC)
- جی درست ہے۔ شکریہ۔ مگر میں کوشش کرتا ہوں کہ اسے اردو کے سانچوں میں لانے کی کوئی سبیل ہو جائے۔--سید سلمان رضوی 11:15, 9 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] نئے صارفین کے لیے پیغام
نئے صارفین کو اب خودکار طریقے سے پیغام دیا جارہا ہے لیکن یہ پیغام صرف اردو میں ہے۔ پیغام کے لیے اس وقت {{صارف جدید}} استعمال ہورہا ہے۔ میری رائے میں پیغام اردو اور انگریزی دونوں میں ہونا چاہیے، چاہے انگریزی کا پیغام مختصر ہی ہو۔ اس سے کم از کم اردو سے ناواقف صارفین کو یہ پتہ چل جائے گا کہ یہ ایک خوش آمدید کا پیغام ہے۔ --کاشف عقیل 19:31, 9 نومبر 2009 (UTC)
- کاشف بھائی کی تجویز کے مطابق ، صارف جدید ، میں انگریزی عبارت کا اضافہ کر دیا ہے؛ دیگر ساتھی ایک نظر دیکھ لیں اور کوئی اصلاح درکار ہو تو درست کر دیجیۓ۔ --سمرقندی 01:26, 10 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] ضروری مقالات
- الحمد للہ ضروری مقالات کی فہرست میں جغرافیہ کے تمام مقالہ جات مکمل ہو گئے ہیں۔ اب ان میں صرف ممالک پر مضامین کو مناسب حد تک اضافہ کرنا باقی ہے، جسے ہم کسی اور وقت کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کے لیے چھوڑ رکھتے ہیں۔ اب میری دوسری توجہ تاریخ اور شخصیات کے باقی رہ جانے والے مضامین پر ہوگی۔ دیگر احباب بھی اس فہرست کی جلد از جلد تکمیل میں کچھ ہاتھ بٹائیں۔ علاوہ ازیں بہت سارے مضامین اردو میں موجود ہیں، فہرست میں ترمیم کر کے ان کی نشاندہی کر دیں۔ فہد احمد 12:51, 12 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] زمرے
احباب کو سلام۔ اردو وکیپیڈیا پر زمروں کی حالت کچھ اچھی نہیں اور ایک کھچڑی سی پکی ہوئی ہے۔ آج میں نے کافی وقت لگا کر پاکستان سے متعلق زمروں (زمرہ:پاکستان) کو درست کیا ہے۔ ابھی اندرونی درجوں میں کچھ تبدیلیاں باقی ہیں مگر اوپر کے درجوں میں اب صورتحال کافی بہتر ہے۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ نئے مضامین پر نظر رکھیں تاکہ وہ درست زمرے میں رہیں۔ زمرہ:پاکستان میں اوپر کے درجے پر کوئی مضمون نہ رکھا جائے۔ اب میرا اور فہد بھائی کا ارادہ پاکستان کے شہروں پر کام کا ہے جس کے بعد انشاءاللہ دیگر زمرے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔ احباب سے گذارش ہے کہ ان کی نشاندہی کریں۔ والسلام۔--سید سلمان رضوی 21:08, 13 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] Template:Convert
انگریزی وکیپیڈیا پر Template:Convert بڑی تعداد میں ذیلی سانچے استعمال کرتا ہے۔ اس کے ذیلی سانچوں کی کل تعداد 3055 ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر بھی یہ سانچہ کہیں کہیں استعمال ہوا ہے اور اس کے لیے کچھ ذیلی سانچوں کو انگریزی سے نقل کیا گیا ہے۔ ان کی تعداد صرف 22 ہے۔ زیادہ تر ذیلی سانچے موجود نہ ہونے کا باعث یہ سانچہ بسا اوقات ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ اس کے تمام ذیلی سانچوں کو بذریعہ روبہ اردو پر لے آئوں تاکہ یہ مسئلہ ختم ہو۔ اگر کسی نے ان ذیلی سانچوں میں کوئی ایسی ترامیم کر رکھی ہیں جن کے باعث مجھے خودکار طریقہ سے انہیں Update نہیں کرنا چاہیے، تو برائے مہربانی مجھے بتا دیں۔ اگر کسی کے ذہن میں خودکار درآمد نہ کرنے کی اور کوئی وجہ ہو تو وہ بھی بتا دیں۔
- اردو پر ذیلی سانچے: زمرہ:Subtemplates of Template Convert
- انگریزی پر ذیلی سانچے: en:Category:Subtemplates of Template Convert
--کاشف عقیل 00:45, 15 نومبر 2009 (UTC)
- میرے علم کے مطابق کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ --Urdutext 01:13, 15 نومبر 2009 (UTC)
- روبہ نے 3,000 سانچوں کی درآمد کا کام شروع کردیا ہے۔ دیکھیں: کاشف روبہ کی شراکت۔ ہر سانچہ درآمد کرنے کا بعد روبہ 10 سیکنڈ کا وقفہ کرے گا تاکہ رفتار سست رہے اور غلطی کی صورت میں اسے روکا جا سکے۔ اگر کسی ساتھی کو روبہ غلطی کرتا ہوا نظر آئے تو فوری طور پر صارف:کاشف_روبہ کا کھاتہ معطل کر دیں تاکہ یہ رک جائے۔ --کاشف عقیل 04:40, 15 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] تصاویر
کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ فوٹوشاپ کی psd تصویر کو svg کسی طرح بنایا جاسکتا ہے مثلاً کوئی پلگ ان (فوٹو شاپ سے ہی۔ یعنی الیسٹریٹر کے بغیر)؟--سید سلمان رضوی 15:16, 16 نومبر 2009 (UTC)
- psd is pixel based, so likely won't convert to svg. Inkscape can be used for vector based graphics
--Urdutext 10:47, 17 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] عجیب صورتحال
ویکیپیڈیا پر ایک عجیب صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے؛ متفقہ معاونتی صفحات کو نظر انداز کر کے کی جانے والی من مانیوں پر تمام منتظم خاموش رہتے ہیں اور میں حرکت میں آؤں تو ایک ہنگامہ بپا کر دیا جاتا ہے! جب القابات سے متعلق ایک متفقہ حکمت عملی تیار ہوگئی ہے تو اس سے انحراف کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ اگر منتظمین میں سے کسی ایک کو یا متعدد کو اس متفقہ حکمت عملی پر اعتراض ہے تو ہدایات برائے تحریر پر کے تبادلۂ خیال پر بیان کیوں نہیں کرتے؟ اور اگر ہدایات برائے تحریر پر اتفاق ہے تو پھر اس سے انحراف کو کیوں نہیں روکتے؟ مسئلہ کیا ہے بھائی آپ لوگوں کے ساتھ؟؟ اس ویکیپیڈیا پر تو مذہبی جنونیوں نے ایسا دھاوا بولا ہوا ہے کہ کسی اور علمی کام کو کرنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیتے ، سارا زور اپنی بدنیتیوں کا یہیں نکال رہے ہیں۔ ہزار سال سے بے شرم قرآن اور سنت کو فلسفے میں ملیامیٹ کر کے ایک دوسرے کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں اور اس ویکیپیڈیا پر آکر خود کو بہت بڑا مجتہد سمجھنے لگے ہیں۔ جو ٹھوڑا بہت وقت ہاتھ آتا ہے وہ کسی علمی تحریر کے بجائے ان احمقوں کی حماقتیں درست کرنے میں گذر جاتا ہے۔ --سمرقندی 00:50, 18 نومبر 2009 (UTC)
- سمرقندی صاحب، آپ کا تجزیہ درست ہے۔ معاونتی صفحات پر اختلاف نہیں، بس اس طرح کے تصیحی کاموں میں پڑ کر وقت بہت ضائع ہوتا ہے، اسی لیے اکثر منتظمین ان موضوعات کو دیکھنے سے گریز کرنے لگے ہیں۔ --Urdutext 01:00, 18 نومبر 2009 (UTC)
- urdutext کی تائید۔ یہ مخصوص لوگ وکیپیڈیا پر صرف ہمارا وقت برباد کرنے آتے ہیں۔ ویسے میں کبھی کبھی ان چیزوں کو دیکھ کر بھی صرف اس امید پر نظر انداز کرتا ہوں کہ شاید مصنف صاحب اس فضولیات کے علاوہ کوئی تعمیری کام بھی کریں اس لیے ابھی روک ٹوک نہ کی جائے۔ اگرچہ کہ یہ امید اب تک درست ثابت تو نہیں ہوئی، لیکن میں امید کا دامن چھوڑنا نہیں چاہتا۔ جانے پہچانے اور پرانے احمقوں کی داخل کردہ فضولیات میرے خیال میں صاف کر دینی چاہیے، بغیر انتباہ کے۔ --کاشف عقیل 02:48, 18 نومبر 2009 (UTC)
- اس پر بڑا وقت ضائع ہوتا ہے۔ البتہ جو نئے مضامین بنیں ان پر نظر رکھنا چاہئیے۔--سید سلمان رضوی 10:14, 18 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] How can i upload my articles and photos to urdu wikipedia?
Dear Editor Rahmat
- you can't, it is not allowed.--Urdutext 10:49, 18 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] نقشوں اور تصویروں کا استعمال
یہاں ساتھی بڑی محنت سے تصاویر اور نقشے بنا رہے ہیں۔ جن تصاویر یا نقشوں میں کوئی اردو عبارت موجود نہ ہو، انہیں اردو وکیپیڈیا پر زبر اثقال کرنے کی بجائے کامنز پر زبر اثقال کریں تاکہ دوسرے وکیپیڈیا بھی ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اسی طرح تصویریں بھی اردو وکیپیڈیا پر زبر اثقال کرنے کی بجائے کامنز پر کرنے کی کوشش کریں۔ خاص طور پر وہ تصویریں جو انگریزی پر موجود ہیں لیکن کامنز پر نہیں ہیں۔ اگر ان تصاویر کا اجازہ عوامی ہے (کامنز Fair Use کی اجازت نہیں دیتا) تو ان کی درست جگہ کامنز ہے، نہ کہ اردو وکیپیڈیا۔ کامنز پر رکھنے سے دوسرے لوگوں کو استعمال میں بھی آسانی ہوگی اور تصاویر کے اجازہ کے مسائل بھی کم ہونگے کیونکہ ہمیں دوسرے لوگوں کی مدد حاصل ہو جائے گی
--کاشف عقیل 15:06, 20 نومبر 2009 (UTC)
تائید -- فہد احمد 04:29, 23 نومبر 2009 (UTC)
- السلام علیکم۔ میں اپنا یوزر نیم :Think good do good کو sedami سے بدل دینا چاہتاہوں ۔اس کے لیے مجھے کیا کرنا پڑھےگا؟ رہنمائی کیجئیے! مہربانی ہوگی۔--سیڑمی 09:58, 22 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] عید مبارک
تمام احباب کو میری طرف سے دلی عید مبارک اس موقع پر دعا ہے کہ مظلوم مسلمانوں کو دہشت گردوں اور سامراجی قوتوں دونوں کی دہشت گردی سے نجات ملے۔ آمین۔--سید سلمان رضوی 09:44, 27 نومبر 2009 (UTC)
تمام مسلمانوں کو دلی عید مبارک ۔ اللہ پوری امت مسلمہ کو بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ آستین کے سانپوں اور ان کے سرپرست کافروں کے شر سے بھی محفوظ فرمادے۔آمین
سب دوستوں کو عید مبارک۔ اللہ مسلمانوں کو مذہب کے نام پر قتل و غارت کرنے والے آستین کے سانپوں اور ان کے پالنے والے بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔--حقیقت پسند سالار 14:08, 27 نومبر 2009 (UTC)
میری طرف سے بھی اردو واِئکی پیڈیا کے تمام دوستوں کو دلی عید مبارک--Shahab 20:07, 27 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] AWB
احباب کو سلام حال ہی میں میں نے آٹو وکی براؤزر کو استعمال کیا ہے جس سے وقت کی بچت کے ساتھ زمرے درست کیے جا سکتے ہیں۔ اور سانچے وغیرہ لگانے کا کام نہائت آسانی سے ہو سکتا ہے۔ اگرچہ انگریزی وکیپیڈیا پر لکھا ہے کہ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں اسے استعمال کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں (دیکھیں [Wikipedia talk:AutoWikiBrowser]) اور منتظم اس کی اجازت دے سکتے ہیں۔ مگر پھر بھی میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اگر کسی صاحب کو اس کے استعمال پر اعتراض ہو تو مجھے مطلع کریں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اردو وکی پر اس کے استعمال کی صورتحال کیا ہے اور اجازت کا رواج ہے یا نہیں۔--سید سلمان رضوی 11:41, 27 نومبر 2009 (UTC)
[ترمیم] مدد
مجھے قائداعظم ریزیڈنسی مضمون میں ریزیڈنسی اور پاکستانی ۱۰۰ روپے کے نوٹ کی تصویر شامل کرنی ہے ۔ اس کے علاوہ اس مضمون میں کچھ الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ برائے مہربانی اسے درست کیجئے زین زیڈ ایف 18:19, 27 نومبر 2009 (UTC)زین زیڈ ایف