تبادلۂ خیال منصوبہ:حکمت عملی برائے غیر معروف عنوانات
وکیپیڈیا سے
(تبادلۂ خیال منصوبہ:پالیسی برائے غیر معروف عنوانات سے رجوع مکرر)
انگریزی وکیپیڈیا سے نتھی کرنے میں قباحت یہ ہے کہ وہاں صرف اسلوب کو دیکھا جاتا ہے۔ دوسرے ممالک سے تعلق شخصیات کے بارے علم محدود ہوتا ہے۔ کچھ بے ہودہ لوگوں نے اس لاعلمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے بڑے مضامین انگریزی وکیپیڈیا پر لکھے ہیں۔ ایک اور نکتہ یہ ہے کہ ممکن ہے کوئی شخصیت مثلاً پاکستان کے حوالے سے معروف ہو مگر بین الاقوامی سطح پر نہ ہو۔ مثلاً انگریزی وکیپیڈیا پر بہت سے مضامین امریکی یونیوسٹی اساتذہ پر ہیں۔ پاکستانی یونیوسٹی کا پروفیسر ممکن ہے انگریزی وکیپیڈیا کے حوالے سے معروف نہ ہو مگر اردو وکیپیڈیا پر معروفیت کی کسوٹی پر پورا اُترے۔ --Urdutext 19:14, 27 جون 2009 (UTC)
- انگریزی وکیپیڈیا سے نتھی کرنے میں قباحت یہ ہے کہ وہاں صرف اسلوب کو دیکھا جاتا ہے۔ دوسرے ممالک سے تعلق شخصیات کے بارے علم محدود ہوتا ہے۔ کچھ بے ہودہ لوگوں نے اس لاعلمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے بڑے مضامین انگریزی وکیپیڈیا پر لکھے ہیں۔
-
- نئے آنے والے صارفین کی اکثریت اسلوب سے بھی ناواقف ہوتی ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا پر لکھنے سے کم از کم اسلوب میں تو بہتری آئے گی۔ اردو وکیپیڈیا پر لانے کے بعد ہم معلومات کو درست بنانے کے لیے حوالہ جات کا مطالبہ کر سکتے ہیں
- ایک اور نکتہ یہ ہے کہ ممکن ہے کوئی شخصیت مثلاً پاکستان کے حوالے سے معروف ہو مگر بین الاقوامی سطح پر نہ ہو۔ مثلاً انگریزی وکیپیڈیا پر بہت سے مضامین امریکی یونیوسٹی اساتذہ پر ہیں۔ پاکستانی یونیوسٹی کا پروفیسر ممکن ہے انگریزی وکیپیڈیا کے حوالے سے معروف نہ ہو مگر اردو وکیپیڈیا پر معروفیت کی کسوٹی پر پورا اُترے
-
- میں ہر مضمون کو انگریزی وکیپیڈیا سے نتھی کرنے کی تجویز نہیں دے رہا۔ غیر معروف قرار دینے کے لیے منتظمین یا پرانے تجربہ کار ساتھیوں کی طرف سے اعتراض آنا ضروری ہے۔ اگر کوئی مضمون اردو وکیپیڈیا کی معروفیت کی کسوٹی پر پورا اترتا ہے، تو امید ہے کہ منتظمین اور تجربہ کار ساتھیوں کی طرف سے ایسا اعتراض نہیں آئے گا۔
--کاشف عقیل 22:30, 27 جون 2009 (UTC)
- آپ کے اُٹھائے گئے نکات درست ہیں۔ مگر تکنیکی اعتبار سے کسی صارف سے یہ مطالبہ نہیں کیا جا سکتا کہ "او جا پہلے کسی اور وکیپیڈیا پر لکھ کر دکھا"۔ ہر وکیپیڈیا پر انتظامی کام اسی کے لوگوں نے کرنا ہے۔ یہ صرف نئے صارفین کی تربیت نہیں بلکہ پرانے صارفین اور منتظمین کی انتظامی تربیت بھی ہے۔ --Urdutext 23:31, 27 جون 2009 (UTC)
- معمولی رد و بدل کے بعد کاشف بھائی کی حکمت عملی کو اس منصوبہ:ہدایات برائے تحریر والے صفحے پر شامل کیا ہے، اب ایک نظر دیکھ لیجیے اور جو بات نا مناسب ہو اس سے آگاہ فرمایۓ تاکہ درست کیا جاسکے۔ --سمرقندی 10:54, 28 جون 2009 (UTC)