تثم
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تثم کا لفظ ؛ تثنیہ اور رقم کا ایک امیختہ (portmanteau) کلمہ ہے جسکو انگریزی میں Bit کا متبادل کہا جاسکتا ہے ؛ Bit یعنی تثم سے مراد اطلاعاتی طرزیات و علم شمارندہ میں معلومات کے ایک چھوٹے یا قلیل ٹکڑے یا نوالہ (bit) کی ہوتی ہے۔ انگریزی میں بھی Bit کا لفظ اردو کی طرح binary اور digit سے امیختہ ہے۔ تثم کی جمع تثمات یا تثوم (Bits) کی جاتی ہے اور اس کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ : تثم سے مراد ذخیرے کی ایک بنیادی اکائی کے قلیل نوالے یا مقدار کی ہوتی ہے جو کہ یا تو 0 ہو سکتا ہے اور یا پھر 1 ۔