تجاوزت
- اگر یہ مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیۓ ، Invasion (ضدابہام)
تجاوزت (invasion) کا لفظ طب اور بطور خاص علم الاورام (oncology) میں کسی بھی ایسی کیفیت کے لیۓ ادا کیا جاسکتا ہے کہ جس میں کوئی چیز اپنے ارد گرد پھیل رہی ہو یا اپنے آس پاس و اطراف کے حصوں میں دراندازی کر رہی ہو، مثال کے طور پر سرطان (cancer) (کے خلیات) کا اپنے ارد گرد کے صحتمند خلیات میں سرایت کرجانے کا عمل یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ سرطانی خلیات کا اپنے اطراف میں سرایت کر جانا تجاوزت کہلاتا ہے۔ دراندازی کی خاصیت ورم عنادی (malignant tumor) میں پائی جاتی ہے جبکہ اورامِ حلیم (benign tumors) دراندازی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ گو کہ اوپر کی تعریف سے اندازہ ہوتا ہے کہ تجاوزت سـرطان کے پھیلنے کو کہا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود ایک بات کا افتراق اھم ہے کہ عام طور پر تجاوزت کا لفظ سرطان کے مقامی (local) پھیلاؤ کے لیۓ اختیار کیا جاتا ہے یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ اگر سرطان اپنے وجود کے آس پاس پھیلے تو اسکو سرطان کی تجاوزت کہتے ہیں۔ جبکہ اگر سرطان اپنے مقام وجود سے دور کسی حصے میں پھیل جاۓ تو ایسی صورت میں اسے نقیلت یا انتقال سرطان کہتے ہیں اور انگریزی میں طبی اصطلاح میں اسے metastasis کہا جاۓ گا۔