تجہیز و تکفین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تجہیز و تکفین سے مراد وہ تمام رسم و رواج اور مراحل ہیں جو کسی انسان کے وفات پانے کے بعد اس کے عزیز و اقارب کی جانب سے متوفی کے جسم کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔مختلف مذبہوں میں، عختلف عقائد کے لوگوں میں یہ مراحل مختلف ہوتے ہیں۔

اسلام میں[ترمیم]

اسلام میں کسی کے وفات پانے کے بعد اسے غسل دے کر چادروں پر مشتمل لباس جسے کفن کہا جاتا ہے، پہنایا جاتا ہے۔ پھر اُس کے لیے ایک نماز، جسے نماز جنازہ کہا جاتا ہے پڑھی جاتی ہے۔ مرنے والے کے سب جاننے والے اس میں شرکت کے کے مرحوم کےلیے دعا کرتے ہیں۔ اس کے بعد مرحوم کو قبر میں دفنا دیا جاتا ہے۔
بعض مخصوص حالات ایسے ہیں جن میں متوفی کو غسل دینا اور کفن پہنانے کی بجائے اسے اُ س کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ، بغیر غسل دئیے دفن کیا جا سکتا ہے۔ اس کی اجازت صرف جہاد میں شہید ہونے والی میت کےلیے ہیں۔ جنگ احد کے شہدا کو بھی بغیر کفن کے دفن کیا گیا تھا۔

ہندو مت میں[ترمیم]

ہندو جنازہ

ہندو مت میں مردے کو دفنایا نہیں جاتا بلکہ جلا دیا جاتا ہے۔