تحصیل مچھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تحصیل مچھ
ملک  پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلع ضلع بولان

تحصیل مچھ بلوچستان (پاکستان) کے ضلع بولان کی ایک تحصیل ہے۔ اس کا اہم شہر مچھ ہے۔ سطح سمندر سے بلندی 1006 میٹر (3303 فٹ) ہے۔ آبادی 5000 سے کچھ زیادہ ہے۔ کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کا فاصلہ بذریعہ سڑک ہے۔

مچ ‘ جس کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے، سب ڈویژن بولان کا صدر مقام ہے ۔ جہاں اسسٹنٹ کمشنر ‘ تحصیلدار ‘ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اور دیگر رفاہی محکموں کے دفاتر ہیں ‘ اسکول ‘ ہسپتال ‘ ریلوے اسٹیشن ‘ بازار ‘ سمیت کوئلہ کے ڈپو بھی ہیں ، کوئلہ یہاں کی سب سے بڑی پیداوار ہے دریائے بولان کے کنارے واقع اس خوبصورت قصبہ میں ملک کی سب سے بڑی جیل بھی واقع ہے ۔ جس میں بر صغیرہندوپاک کے نامور شخصیتیں قیدر ہیں ‘ جن میں میر غوث بخش بزنجو‘ میر گل خان نصیر ‘ فیض احمد فیضخان عبد الغفار خان ‘ خان ولی خان‘ سجاد میر‘ محمد حسین عنقا ‘ آغا عبد الکریم خان ‘ میر عبد الواحد کرد‘ کا نام قابل ذکر ہے ۔ 1930؁ء میں یہ شہر زلزلہ سے تباہ ہوا تھا ۔ یہاں کی پہاڑیوں میں ایک خاص نسل کی بھیڑ پائی جاتی ہے جس کی اون اتنی ملائم اور ریشہ اتنا لمبا ہوتا ہے کہ ماہرین کی رائے میں یہ اون ’’ میرینو‘‘ نسل کی بھیڑوں کے اون سے بہتر ہے ۔ اس نسل کو ترقی دے کر بہتر اون مہیا کرنا ایک نہایت منفعت بخش صنعت کی بنیاد بن سکتا ہے