ترچ میر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تریچ میر سے رجوع مکرر)
ترچ میر
ترچ میر is located in پاکستان
ترچ میر
ترچ میر is located in خیبر پختونخوا
ترچ میر
بلند ترین مقام
بلندی7,708 میٹر (25,289 فٹ) 
امتیاز3,098 میٹر (10,164 فٹ) 
30ویں درجہ پر
انفرادیت239 کلومیٹر (784,000 فٹ)
جغرافیہ
مقامخیبر پختونخوا،
 پاکستان
سلسلہ کوہسلسلہ کوہ ہندوکش
کوہ پیمائی
پہلی بار1950

ترچ میر سلسلہ کوہ ہندوکش اور چترال، پاکستان کی سب سے اونچی چوٹی ہے، یہ سطح سمندر سے 7708 میٹر / 25,289 فٹ بلند ہے۔ یہ چوٹی ضلع چترال صوبہ سرحد پاکستان میں واقع ہے۔ اسے سب سے پہلے 1950ء میں ناروے کے مہم جوؤں نے سر کیا۔ جولائی 2016ء میں فرانسیسی جوڑے نے 7,708 میٹر بلند ترچ میر کو سر کرنے سے قبل ایک اطالوی نے 2001ء میں بھی اسے سر کیا تھا اس کا چترالی نام پریان زوم یعنی پریوں کا پہاڑ ہے۔ یہ پاکستان کی سولہویں اور دنیا کی اکتالیسویں بلند ترین چوٹی ہے،

ضلع چترال میں واقع ’’ترچ میر‘‘ سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے۔ سلسلہ کوہ ہمالیہ و قراقرم سے باہر یہ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 25289 فٹ ہے۔ اسے سب سے پہلے 21 جولائی 1950ء کو ناروے کے کوہ پیماؤں نے سر کیا۔ اس پہاڑی کو چترال کے بازار سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ترچ میر کی جانب سفر کرتے ہوئے آخری گاؤں کا نام ترچی ہے۔ یہاں کے لوگوں کی زبان کھوار ہے۔ یہاں سرد ترین ماہ جنوری میں اوسط درجہ حرارت منفی 17.5 ہوتا ہے جبکہ گرم ترین دو ماہ یعنی جولائی اور اگست میں اوسط درجہ حرارت 6.5 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]