تزویق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Cosmetics.JPG
عام طور پر استعمال میں آنے والی چند تزویقات کا انتخاب
چند اہم الفاظ

cosmetic
cosmetic
cosmetic -- صفت
cosmetics -- جمع
cosmetics -- شعبہ

ذوق سے متعلق
تزویق
تزویقی
تزویقات
تزویق

تزویق کا لفظ ذوق سے متعلق ہے اور انگریزی میں اسے کاسمیٹک کہا جاتا ہے جبکہ بعض اوقات اردو اور عربی میں اسکے لیۓ تجمیلی کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے جو کہ جمال یا حسن سے متعلق ہے۔ تزویق سے مراد ایسی اشیاء اور یا پھر طریقے یا طراز (جیسے تزویقی جراحی (cosmetic surgery)) کی ہوتی ہے کہ جن کو استعمال کرنے یا اختیار کرنے پر انسانی وضع یا شکل و صورت میں (فردی ذوق کے مطابق) کچھ بہتری آتی ہو یا کم از کم آنے کی توقع ہوا کرتی ہو۔ یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ انسان اپنی آرائش کی خاطر (یا بعض اوقات جسم کی کسی غیرمعمولی ساخت کو درست کرنے کی خاطر) جو اشیاء یا طریقۂ کار استعمال کرتا ہے انکو تزویقات (جمع تزویق) کہا جاتا ہے۔ انسان کی اس خواہش (کبھی منطقی اور طبی لحاظ سے درکار اور کبھی نفسانی خواہشات کے زیر اثر) کا دائرۂ کار خاصہ وسیع ہے اور اسی بنا پر چند شعبہ جات زندگی میں تزویق کو ایک ذیلی شعبے کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے، ایسی صورت میں اسکو انگریزی میں کاسمیٹکس کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اسے تزویق ہی کہتے ہیں اور اگر کہیں ابہام کا اندیشہ ہو تو پھر علم تزویق کہا جاتا ہے۔