تزک جہانگیری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

مغلیہ خاندان کے معروف فرمانروا نور الدین محمد جہانگیر (1549ء۔1627ء) کی تصنیف ، جس میں بادشاہ کے حالات و واقعات قلمبند کیے گئے ہیں۔ اور یہ سلسلہ جہانگیر کی وفات تک چلتا ہے۔ کتاب کی تکمیل میں جہانگیر کے علاوہ معتمد خان اور محمد ہادی نے بھی حصہ لیا۔ اس سے سترھویں صدی عیسوی کے متعدد تاریخ واقعات و حالات کا علم ہوتا ہے۔ جو برصغیر پاک و ہند میں وقوع پذیر ہوئے۔ انداز بیان سادہ ، رواں ، سلیس ہے۔ اس کا اردو ترجمہ از ڈاکٹر سلیم واحد سلیم ، مجلس ترقی ادب اردو نے 1960ء میں شائع کیا۔