تشفیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تشفِیر (encoding) سے مراد کسی بھی قسم کی معلومات کسی ایک قالب (format) سے دوسرے قالب میں ڈھالنے یا انکی حالت کو تبدیل یا transform کرنے کی ہوتی ہے۔ جس طرح ترمیز کا لفظ رمز سے بنا ہے اسی طرح تشفیر کا لفظ شِفرہ سے بنا ہے اور اسکا مطلب بھی code یا رمز ہی ہوتا ہے، تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ترمیز اور تشفیر میں فرق کیا ہوا؟ اسکی وضاحت نیچے چند سطور میں کی گئی ہے۔

coding اور encoding میں فرق کیا ہے؟ اگر ترمیز یا coding کی تعریف دیکھی جاۓ تو اسکا مفہوم بھی یہی ہے کہ

  • ترمیز سے مراد کسی بھی قسم کی معلومات کو (مثلا تحریر یا RNA وغیرہ) کو رمز (code) میں لکھنے یا ڈھالنے کی ہوتی ہے۔

تو پھر coding اور encoding میں فرق کیا ہے؟ اگر علمی لحاظ سے تعریف کی بات کی جاۓ تو بعض اوقات ترمیز اور تشفیر میں انکے استعمال کیے جانے کے موقع پر سیاق و سباق کا فرق دیکھا جاسکتا ہے۔ مثلا ترمیز یعنی coding کو ایسی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے کہ جہاں زور رمز پر ہو نہ کہ داخلیہ یعنی input پر مثلا protein coding gene جبکہ تشفیر یعنی encoding کو ایسے مواقع کہ ليے استعمال میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں زور دخلیہ یا اسکے نتائج پر ہو مثلا gene encoding a specific domain of a protein۔ مگر اسطرح کا استعمال مستقل یا لازمی نہیں اور اکثر اس طرح کے فرق کی کوئی پابندی نہیں کی جاتی۔ اکثر ترمیز یعنی coding کو تشفیر یعنی encoding کے ساتھ ادل بدل کر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ایسا نہ صرف شبکہ یا internet پر ہو رہا ہے بلکہ علم شمارندہ ، طب ، وراثیات اور سائنس کی مستند کتب تک میں ایسا دیکھنے میں آتا ہے۔

  • تشفیر کا لفظ مندرجہ ذیل معنوں میں استعمال ہوسکتا ہے (کم از کم اس دائرہ المعارف پر ایسا ہی ہے)

مشفرہ : Encoded

مشفر : Encoder

مزید دیکھیۓ[ترمیم]


Disambig.svg

یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ ضد ابہام صفحات کی مزید تفصیل کیلیے ملاحظہ فرمائیں ویکیپیڈیا:ضد ابہام