تصويری صحافت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تصويری صحافت (انگریزی: Photojournalism) ايک مخصوص قسم کی صحافت ہے کہ جس ميں حاليہ واقعات کی لی گئی تصاوير کو خبروں کی صورت ميں پيش کيا جاتا ہے۔ عمومی طور پر ساکن تصاوير ہی تصويری صحافت کے زمرے ميں آتی ہيں البتہ کبھی کبھار ويڈيو يا برقی لہروں والی تصاويروں کو بھی تصويری صحافت سے منسوب کيا جاتا ہے۔ تصويری صحافت، عکس بندی ميں موجود قریبی قسم کی شاخوں جيسا کہ دستاويزی تصاوير یا ناموری تصاوير سے ان طور پر بلکل جدا اور واضح ہوجاتی ہے کہ تصويری صحافت ايک خبر کی صورت ميں پيش کی جاتی ہے اور اس کا خاص مقصد موجودہ حالات کے احوال کو ہی پيش کرنا ہوتا ہے۔

ايک مصنف کی طرح تصويری صحافت کرنے والا شخص بھی ايک صحافی ہوتا ہے جوکہ جِسمانی خطرات، خراب موسم وغيرہ کی پروا کیے بغير اپنا کام بخوبی انجام ديتا ہے۔

صنعتیات وفنیات کا اثر[ترمیم]

چھوٹے اور ہلکے وزن کے عکاسہ جات نے تصويری صحافت کرنے والے اشخاص کے کِردار ميں بخوبی اضافہ کرديا ہے۔ اب صحافی ڈيجيٹل عکاسہ جات کی بدولت ہزاروں کی تعداد ميں تصاوير بنا کسی مسئلہ کے بنا سکتا ہيں۔ اسی ٹيکنالوجی کی بدولت اب شہری صحافت (انگریزی: Citizen Journalism) بھی کافی رفتار کے ساتھ اپنا راستہ پکڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]