تعطیلات پاکستان
وکیپیڈیا سے
بمطابق عیسوی تقویم
| تعطيل | نام | وجہ |
|---|---|---|
| 23 مارچ | يوم پاکستان | 1940میں اس روز منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی |
| 1 مئی | يوم مزدور | مزدوروں کا عالمی دن |
| 14 اگست | يوم آزادی | اس دن 1947ء میں پاکستان وجود میں آیا ہوا |
| 9 نومبر | یوم اقبال | قومی شاعر علامہ اقبال کا یومِ پیدائش |
| 25 دسمبر | ولادت قائد | قائد اعظم کی ولادت کا دن- |
بمطابق اسلامی تقویم
| تعطيل | نام | وجہ |
|---|---|---|
| 12 ربیع الاول | جشن عید میلاد النبی | حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کا دن |
| 10 ذو الحج | عيد الاضحى | حضرت ابراہيم علیہ السلام کی قربانی کی ياد ميں |
| 1 شوال | عيد الفطر | رمضان کے اختتام پر اللہ كى نعمتوں كى شكرگزارى كا دن |
| 9,10 محرم الحرام | عاشورہ | سیدالشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم شھادت کی یاد میں– |