تفریح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تفریح (entertainment) سے مُراد کوئی بھی ایسی سرگرمی ہے جو لوگوں کو فرصت کے اوقات میں اپنے آپ کو محظوظ یا مسرور (amuse) کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

تفریح عموماً ایک ساکن یا بے حرکت سرگرمی ہوتی ہے مثلاً تحریکہ (movie) یا اوپرا وغیرہ دیکھنا۔ جبکہ فرحت (amusement) کی متحرک یا فعال اشکال، جیسا کہ کھیل وغیرہ، کو زیادہ تر تفنّن (recreation) میں شمار کیا جاتا ہے۔ سرگرمیاں مثلاً ذاتی پڑھائی یا کسی موسیقی ادات (musical instrument) کی ممارست (practice) کو مشاغل سمجھا جاتا ہے۔

وہ صنعت جو تفریح فراہم کرتی ہے اُسے تفریحی صنعت یا تفریحیات کہاجاتا ہے۔ تفریح کی کئی اقسام ہیں مثلاً: سنیما، جلوہ کاری، کھیل، لعبہ جات (games) اور سماجی رقص (social dance) وغیرہ۔ کٹھ پتلیاں (puppets)، مسخرے (clowns)، سوانگ (mimes) اور کارٹونات وغیرہ بچوں کو راغب کرتے ہیں، تاہم بڑے بھی بعض اوقات انہیں تفریح بخش پاتے ہیں۔

تفریحیات پر سب سے بڑی تنقید یہ کی جاتی ہے کہ یہ معنی خیز سمجھی جانے والی سرگرمیوں مثلاً مطالعے اور رضاکاری (volunteering) وغیرہ سے لوگوں کا پیسہ اور وقت دوسری طرف مبذول کرتی ہیں۔

نیز دیکھئے[ترمیم]