تفسیر ماجدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تفسیر ماجدی (ترجمہ و تفسیر اردو ، انگریزی ) عبدالماجد دریابادی ( 1309 ھ مطابق 1892 ء ــ 1397ھ مطابق 1977ء) کی تحریر ہے۔ اردو میں 7 جلدیں اور انگریزی میں 4 جلدوں میں مکمل ہے ـ انگریزی تفسیر کی تلخیص ایک جلد میں اسلامک فاؤنڈیشن لیسسٹر ، انگلستان اور صدق فاؤنڈیشن لکھنؤ سے شایع ہوئی ہے ـ اس تفسیر میں مذاہب عالم خاص طور پر یہودیت و مسیحیت کا تقابلی مطالعہ ہے ـ اصل حوالوں اور مراجع کا بہت اہتمام ہے ـ قدیم ماٰخذ تک براہ راست رسائی اور جدید معلومات سے آگاہی ہے ـ متعدد تفاسیر سے استفادہ کیا گیاہے ـ خاص طور پر مولانا اشرف علی تھانوی کے ترجمہ و تفسیر سے ۔

اس تفسیر پر اہل علم کی تنقید و تبصروں کے لیے " تفسیر ماجدی ــ نقد و نظر " از نعیم الرحمٰن صدیقی ندوی کا مطالعہ مفید ہوگا ـ

تفسیر کی خصوصیت[ترمیم]

تفسیر ماجدی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مسیحیت اور دہریت کی طرف سے اسلام پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے جوابات، بائبل اورمغربی علما کی کتابوں سے ہی دیے گئے ہیں۔ یہ واحد تفسیر ہے جو مسیحیت کے اسلام پر اعتراضات کے نقطہ نظر سے تحریر کی گئی ہے۔ یہ تفسیر مسلک اہل سنت والجماعت کے تفسیری موقف کی ترجمان ہے ـ

==بیرونی روابط==# تفسیر ماجدی# تفسیر ماجدی انگریزی تفسیر ماجدی ــ نقد ونظر ـ