تکون بیئَہ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

تکون بیئہ (ecopoiesis) علم سیاروی ہندسیات کی ایک ذیلی شاخ تسلیم کی جاتی ہے جس سے مراد ایک بیئی نظام (ecosystem) کو تخلیق یا پیدا کرنے کی ہے جہاں علم بيئيات کے مطابق جاندار ایک قابل بود (habitable) نظام پاسکیں۔ تکون کا لفظ اصل میں کان کے مصدر سے بنا ہے جس کے معنوں میں ؛ ہونا ، بنانا اور تخلیق کرنا وغیرہ شامل ہیں اور اپنے اسی مفہوم کی وجہ سے یہ لفظ علم طب میں بھی poiesis کے لیۓ ہی استعمال ہوتا ہے (دیکھیۓ تکون خون) جبکہ بیئہ کا لفظ ecology میں بھی استعمال ہوتا ہے اور اس کا بنیادی مفہوم جانداروں کا ماحول ہے اسی وجہ سے eco + poiesis کو تکون بیئہ کہا جاتا ہے یعنی کسی جرم فلکی پر جانداروں کے لیۓ ایک قابل ہست و بود ماحول کو دانستہ یا تجرباتی طور پر پیدا کرنا یا بنانا۔ تکون کو تلفظ کے لحاظ سے تکو + وُن (تَكَوُّن) پڑھا جاتا ہے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں