تھامس آرنلڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Sir Thomas Arnold پیدائش؛ 1864 انتقال؛ 1930

سر تھامس آرنلڈ انگریز ماہر تعلیم و مستشرق تھے۔ وہ ڈیون پورٹ( انگلینڈ) میں پیداہوئے۔ سٹی سکول آف لندن اور میکڈمین کالج( کیمبرج) میں تعلیم پائی۔ یونانی اور لاطینی ادب عالیہ میں آنرز کیا۔ جرمن ، اطالوی، فرانسیسی، روسی، ولندیزی ، پرتگالی اور ہسپانوی میں مہارت حاصل کرنے کے علاوہ عربی ، فارسی اور سنسکرت بھی سیکھی۔ 1888میں ایم اے او کالج علی گڑھ اور 1898ء میں گورنمنٹ کالج میں فلسفے کے پروفیسر مقر ہوئے۔ اپریل 1899ء اور اگست1902ء سے اپریل1903ء تک یونیورسٹی اوینٹل کالج کےقائم مقام پرنسپل رہے۔ 1904ء میں انڈیا آفس لائبریری (لندن) کے اسسٹنٹ لائبریرین مقرر ہوئے۔ علامہ اقبال نے گورنمنٹ کالج میں فلسفے کی تعلیم انہی سے حاصل کی۔ یورپ کے دوران قیام 1905ء تا 1908ء میں علامہ اقبال نے شاعری ترک کرنے کا فیصلہ کیا تو سر تھامس آرنلڈ ہی نے انھیں اس ارادے سے باز رکھا۔ کچھ عرصہ انسائیکلو پیڈیا آف اسلام کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ 1921ء میں سر کا خطاب ملا۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ جن میں پریچنگ آف اسلام کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے۔