صحرائے تھل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تھل سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
تھل
صحرا
ملک پاکستان
لمبائی 305 کلومیٹر (190 میل), N/S
حیوہ صحرا

صحرائے تھل پنجاب پاکستان کے ایک صحرا کا نام ہے۔ یہ سلسلہ کوہ نمک کے جنوب میں دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے درمیان میانوالی، بھکر، خوشاب جنھگ لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں واقع ہے۔ اصل میں یہ تھل ان چھ اضلاع میں ایک مثلث بناتا ہے اور مظفر گڑھ جا کر ختم ہوتا ہے۔ اس کی شروعات ضلع خوشاب کے صدرمقام جو ہر آباد سے شروع ہوتی ہے اور قائد آباد سے نیچے پھر ضلع میانوالی میں ہرنولی کے قریب سے شروع ہو جاتا ہے۔ خوشاب سے میانوالی کو ملانے والی ریلوے سے جنوب میں سارا علاقہ تھل صحرا کا ہے۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ کا حامل یہ علاقہ اب کہیں سر سبز ہو رہا ہے مگر اس کی اصل ثقافت زوال پذیر ہو رہی ہے اور اکثر علاقوں سے مٹتی جا رہی ہے۔ ھر طرف ریت کے ٹیلے ٹبے ہیں۔ پانی اور آبادی کم ہیں۔ صحرا‎ئی پودے اور جانور پاۓ جاتے ہیں۔ دونوں دریاوں کے اس درمیانی علاقے کو سندھ ساگر دو آب کہتے ہیں۔ تھل کے لوگوں کا رہن سہن بہت خوبصورت ہے۔ دریائے سندھ سے نکالی ھوئی ایک نہر اور لوگوں کی شدید محنت تھل کو آہستہ آہستہ زرعی علاقے میں بدل رھی ہے۔ راولپنڈی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی تھل سے ہو کر گزرتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

فہرست پاکستان کے صحرا